مومن کی دعا
از سکینہ زیدی
قسط نمبر 12سوری بھائی سب میری غلطی کی وجہ سے ہوا پلیز بھائی....سدرہ روتے ہوئے بولی....
سدرہ جھوٹ چائے چھوٹا ہو یا بڑا ہوتا وہ جھوٹ ہی ہے ایک چھوٹے سے جھوٹ کی وجہ سے کوئی کسی کو مار سکتا ہے تو کوئی قاتل بن سکتا ہے کوئی قبر میں جاسکتا ہے تو کوئی جیل ایک جھوٹ پوری زمدگی خراب کرسکتا ہے....آھاد سنجدگی سے بولا سدرہ شرمندگی سے سر جکھائے رو رہی تھی....
مومن بہن سے محبت صرف اسُ کی خوائشیں پوری کرنا نہیں بلکہ اسے وہ اعتبار دینا ہے وہ یقین دینا ہے وہ بھروسہ دینا ہے کہ وہ آپ سے بنا ڈر و خوف ہر طرح کی بات شیئر کرسکے یہ اصل پیار ہوتا ہے بہن کج رعب دیکھانا حکم چلانا یہ پیار نہیں بلکہ وہ یقین وہ مان دینا کہ وہ آپ کو اپنا دوست سمجھ کر ہر بات شیئر کریں....آھاد نرم انداز میں بولا تو مومن اور شرمندہ ہوا....
آھاد بیٹا میں اس سب کی طرف سے تم سآ معافی مانگتا ہوں دعا بہت پیاری بچی ہے ہماری خوائش تو یہ ہی ہے کہ وہ ہی ہماری بہو بنے لیکن تم ہر فیصلے کا اختیار رکھتے ہوں اب تم جو چاہو گے وہ ہی ہوگا....جنید صاحب شرمندگی سے بولے....
انکل آپ کی کوئی غلطی نہیں....آھاد انِ کے جوڑے ہاتھ دیکھ کر بولا....مومن شرمندگی سے کچھ بول ہی نہ سکا بولتا بھی تو کیا اس لیئے خاموشی سے نکل گیا لیکن آھاد کی آواز پر رکا....
امید ہے مومن اب سچ پتہ چل گیا ہے تو اب جتنی جلدی ہوسکے یہ رشتہ ختم کردو.....آھاد سخت لہجے میں بولا تو سدرہ اور جریہ بیگم نے پریشانی سے دیکھا اس کی آخری بات پر مومن نے ضبط سے آنکھیں اور مٹھیاں بند کرکے کھولی اور بنا کچھ بولے
نکل گیا.....🌟🌟🌟🌟🌟
ارے مومن خیریت اس وقت....احمر اپنے گھر مومن کو دیکھ کر حیرانگی سے بولا اور اسے اپنے روم میں لایا....ہاں اب بتا سب خیریت ہے نہ....احمر بولا....
احمر ہمیشہ میرے ساتھ ہی کیوں ایسا ہوتا ہے....مومن ٹوٹے ہوئے لہجے میں بولا تو احمر پریشان ہوا....
کیا ہوا مومن بتا تو یار....احمر بولا....
احمر نہ میں اچھا بیٹا بن سکا نہ اچھا بھائی....مومن بولا....
نہ اچھا شوہر نہ اچھا دوست....احمر شرارتی سے بولا....
احمر اس وقت نہیں....مومن بولا....
کچھ بکے گا ہوا کیا ہے....احمر بولا تو مومن نے سب احمر کو بتایا سدرہ کا جھوٹ آھاد کا پلین سب....ٹتھوڑی دیر تو احمر سکتے میں رہا پھر مومن کو دیکھا اور پھر پھر جو....
ہاہاہاہاہاہاہاہا.....او مائے گاڈ....ہاہاہاہا آھاد نے پہلے ہی ماموں بنادیا تمہیں افففف.....ہاہاہاہا کیا چیز نکلا میں تو فین ہوگیا یار آھاد کا ہاہاہاہا.....احمر اتنا ہنسا کہ آنکھوں سے آنسو نکلنے لگے....
VOCÊ ESTÁ LENDO
Momin Ki Dua (Complete)✔
RomanceA story about revenge love plus jealous forced nikkah.. main character Momin (Hero) Dua (Heroin) i hope everyone love this..