Epi 7

1.2K 77 5
                                    

مومن کی دعا
از سکینہ زیدی
قسط نمبر 7

میری بچی اب کیسی طبیت ہے....آمنہ بیگم دعا کے ساتھ بیٹھی ہوئے پیار سے بولی....

امی اب ٹھیک ہے....دعا بس اتنا بولی....

آج مجھے لگ رہا میں جیسے کسی اور کے گھر آگیا....احمر صاحب مسکرا کر بولے....

بلکل صیح کہا بابا مجھے بھی ایسا ہی لگ رہا....آھاد نے بھی کہا....

اچھا ہے نہ بھائی آپ کو میں پریشان کردیتی ہوں نہ....دعا بامشکل مسکرا کر بولی....

ارے میری پرنسس آپ کی وجہ سے ہی تو گھر میں رونق ہے....آھاد دعا سے پیار سے بولا....

مجھے تو واقعی لگتا ہے میں سوتیلا ہوں....زامن منہ بناکر بولا....

تم روز کیوں سنا چاہتے ہوئے کہ تم سوتیلے ہو ہم نے تمہیں کچرے کے ڈبے سے اٹھایا تھا....آھاد نے زامن سے کہا....

بھائی کبھی میرے ساتھ بھی پیار سے بول لیا کریں زامن میرے پرنس....زامن ابھی بول ہی رہا تھا کہ....

پرنس مطلب پرنس وہ بھی تم شکل دیکھی ہے یہاں کا چائے والا تم سے اچھا ہوگا....آھاد کے سنجدگی سے کہنے پر اور زامن کی شکل دیکھ کر دعا آہستہ سے ہنسی....

بھائی....زامن منہ بناکر بولا....

اچھا بس کرو آھاد میں کچھ سوچ رہی تھی....آمنہ بیگم سیریس ہوکر آھاد سے بولی....

جی امی بولے....آھاد نے آمنہ بیگم کی طرف توجہ ہوا....

میں سوچ رہی تمہاری شادی کردے اب....آمنہ بیگم سنجدگی سے بولی ویئی اس بات پر دعا کی اداسی ہوا ہوئی اور زامن اور دعا خوشی سے بولے....

ہاں امی بھائی کی شادی کردے اللہ مجھے ایتا شوق ہے بھائی کی شادی کا....دعا تو خوشی سے بولی....

ہممم....امی میں بھی آپ سے بات کرنا چارہا تھا....آھاد سوچتے ہوئے بولا....

ہاں بولو بیٹا....آمنہ بیگم پیار سے بولی....

یہ ہی کہ آپ کی بہو دیکھ لی ہے بس تھوڑا وقت چاہیئے ہے....آھاد سر جکھا کر مضبوط لہجے میں بولا ایک نظر دعا کو دیکھ کر جو خوشی سے سن رہی تھی....

واہ بھائی واہ آپ تو چھپے رستم نکلے یار....زامن یکدم بولا....

زامن....ہاں بیٹا کوئی جلدی نہیں تمہیں جب وقت صیح لگے مجھے بتادینا....آمنہ بیگم نرم لہجے میں مسکرا کر بولی....

اففف پھر بھائی کا ٹل گیا لیکن امی بھائی سے پہلے اسے رخصت کریں تاکہ کچھ لاڈ میرے بھی اٹھا لیئے جائے....زامن آنکھوں میں شرارت لیئے بولا لیکن دعا کی مسکراہٹ سمٹ گئی....

ابھی تو گڑیا پڑھی گی....احمد صاحب شفقت سے بولے....

بس کریں بابا یہ بس ناولز میں ہی پی ایچ ڈی کرسکتی ہے کسی بھی وقت کسی بھی ناول کا کوئی بھی کردار پوچھ لے جواب فوری آئے گا....زامن منہ بنا کر بولا....

Momin Ki Dua (Complete)✔Onde histórias criam vida. Descubra agora