Epi 5

1.2K 77 3
                                    

مومن کی دعا
از سکینہ زیدی
قسط نمبر 5

کیا ہوا امی....زامن آمنہ بیگم کو سر تھامے دیکھ کر بولا....

پتہ نہیں بیٹا دل بہت گھبرا رہا ہے جیسے کچھ اچھا نہیں ہورہا....آمنہ بیگم پریشانی سے بولی....

ارے امی بی پی لو ہوگیا ہوگا چلے ادھر لیٹے میں جوس لاتا ہوں....زامن بول کر کچن میں چلا گیا....

اللہ میرے بچوں کو محفوظ رکھے....آمنہ بیگم بولی...

🌟🌟🌟🌟🌟

یہ کیا بول رہے ہیں آپ....دعا مومن سے بولی....

بھائی سے بہت پیار ہے....مومن نے سوال کیا....

ہاں....فوری جواب آیا....

کیا کرسکتی ہو اپنے بھائی کے لیئے....مومن نے پھر سوال کیا....

جان بھی دے سکتی ہو....دعا جواب فوری آیا....

نہیں جان وان نہیں بس ابھی مولوی آئے گے تین بار قبول ہے قبول ہے قبول ہے بول دینا....مومن آرام سے بولا....

نہیں....دعا روتے ہوئے بولی....

کیوں ابھی تو جان دینے کی بات کر رہی تھی تمہیں پتہ ہے جس آفس میں تمہارا بھائی بیٹھا ہے نہ اس سامنے بیٹھا بندہ جو تمہیں بھی دیکھ رہا ہے جو بقول تمہارے بھائی کے وہ اسُ سے بزنس کی بات کررہا ہے لیکن اصل میں پتہ ہے کیا ہے اگر تم نے نکاح نہیں کیا نہ تو وہ جو تمہارے بھائی کے سامنے بیٹھا بندہ ہے نہ میری ایک کال پر تمہارے بھائی کے سینے میں گولی مارے گا....مومن سفاکی سے بولا....احمر موبائل میں اپنے آپ کو بزی کیا ہوا تھا....

نہ....نہیں....ایسا مت کرو پلیز....دعا روتے ہوئے بولی....

ارے ارے رو کیوں رہی ہو....اچھا اچھا تو بس تم نکاح کرلو بات ختم تمہارے بھائی کو وہ کچھ نہیں کرے گا....مومن بولا....

ک....کس سے کر...کرنا ہے نکاح....دعا روتے ہوئے اٹک اٹک کر بولی....

افکورس میرے ساتھ یار....تو تیار ہو یا میں کال کرو....مومن موبائل پر نمبر ملاتے ہوئے بولا....

نہ....نہیں....میں...تیار ہو....دعا ازیت سے بولی....اس ہی پل ڈور نوک ہوا....

آجائے....دعا چادر صیح سے لو....مومن نے پرنسپل کو اندر آنے کی اجازت دی پھر دعا سے بولا....

شاہ صاحب ایک بار سوچ لے....پرنسپل سائٹ پر ہوکر مومن سے بولے....

پرنسپل سر کچھ سال بچھ ہے سکون سے گزار لے کیوں جلدی جانا چاہتے ہیں...مومن افسوس سے بولا....

جی صاحب آئے نکاح شروع کریں....پرنسپل گڑبڑا کر بولے....

جی شروع کریں....اور پھر تھوڑی ہی دیر میں دعا احمد سے دعا مومن بن گئی تھی....مومن اپنی جیت پر خوش تھا اور وہاں دعا نفرت سے مومن کو دیکھ رہی تھی آنسوسے منہ نم تھا....

Momin Ki Dua (Complete)✔Tempat cerita menjadi hidup. Temukan sekarang