نامکمل داستان قسط 1

117 10 14
                                    

            بسم اللہ الرحمن الرحیم
؂کہانیاں    مکمل     کہاں     ہوتی      ہیں
  ہو جائیں مکمل جو کہانیاں کہاں ہوتی ہیں
(از علینہ )

ہر داستان خواہش کے مطابق نہیں چلتی۔ کہیں قسمت جیت جاتی ہے تو کہیں ماضی بازی لے جاتا ہے۔ لیکن ان سب میں کبھی اعتماد ہار جاتا اور کبھی زندگی تھم سی جاتی ہے۔

میری یہ کہانی مکمل ہوتے ہوئے بھی نامکمل ہے اور یہ موجودہ دور کی ایک بدی کی طرف نشاندہی کرتی ہے جس کی روک تھام نہایت ضروری ہے ورنہ کئ نسلیں برباد ہو جایئں گی اور معاشرہ بے حس کہلائے گا۔ اگر ہم سب اپنی کوتاہیوں کو مان کر اصلاح کرلیں تو ہم پر عذاب نہیں رحمتیں نازل ہوں۔
                           💞💞💞💞💞💞💞💞
گمراہوں کے سوا ایسا کون ہے جو اپنے پروردگار کی رحمت سے ناامید ہو۔

_______________________________

لاہور میں موجود یہ گھر بہت خوبصورتی سے بنوایا گیا تھا۔ یہ گھر ہر لحاظ سے بہترین تھا جس پر رشک اور حسد دونوں طرح کی نگاہیں پڑتی آئ تھیں۔ گھر کے داخلی دروازے سے داخل ہوتےہی دائیں جانب وسیع گراونڈ تھا جہاں پر شام کے 4 بجتے ہی چائے کا انتظام ہوتا تھا اور اب بھی چائے کے انتظام کے لئے میز سجائ جا رہی تھی۔

اندر داخل ہوں تو ایک کشیدہ ٹی-وی لاونج نظر آتا ہے جس کے دونوں اطراف کمرے تھے جن کی کل تعداد 5 تھی اور سامنے کچن  تھا جہاں سے ایک خاتون کو ملازموں کو حکم جاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔
دائیں جانب موجود سیڑھیوں سے اوپر جایئں تو وہاں بھی 6 کمرے بھی عالیشان طریقے سے بنائے گئے تھے۔

ہر کمرہ اس میں رہنے والے شخص کے ذوق کے مطابق تیار کرایا گیا تھا۔ اوپری منزل میں آخری کمرہ بھی کچھ ایسا ہی منفرد تھا۔
نیلے رنگ کی دیواروں پر فروزن کو ایسے بنایا گیا تھا کہ پہلی نظر میں حقیقی منظر ہی معلوم ہوتا اور سامنے موجود ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے کھڑی 22 سالہ لڑکی تیار ہو رہی تھی۔ وہ کسی اپسرا سے کم نہ تھی۔ میک اپ کے بغیر بھی وہ بلا کی حسین تھی۔ ناک میں پہنی لونگ اور ہونٹ کے پاس موجود تل اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے تھے لیکن اس کے مزاج تو کچھ اور ہی تھے۔۔۔

"اللہ جی کیا یہ تل بنانا ضروری تھا؟ دیکھ کر ہی کچھ ہوتا ہے۔ اتنا برا لگتا ہے۔ 😣😣😣۔ آپ پلیز اسے غائب کردو۔"

لیکن وہ بھول گئ تھی یا شاید اسے سکھایا ہی نہیں گیا تھا کہ خدا کی بنائ ہر چیز مکمل اور دلکش ہوتی ہے۔

اپنی تیاری مکمل کرتے ہی وہ چائے کے لئے نیچے چل دی۔
_______________________________

رات کا وقت تھا اور ایک 7 سالہ بچہ اپنی پھولی ہوئ سانس کے ساتھ سنسان سڑک پر بھاگ رہا تھا۔ اس کی دھڑکن ایسے تھی کہ دل باہر آنے کو ہو۔ ہر سیکنڈ بعد وہ مڑ کر اپنا پیچھا کرنے والی گاڑی کو دیکھتا۔ بھاگتے بھاگتے اسے ایک پتھر سے ٹھوکر لگی تو وہ زمین بوس ہوگیا۔ اتنے میں وہ گاڑی بہت نزدیک آگئ تھی اور گاڑی کے اندر بیٹھنے والوں کا مقروح قہقہہ گونجا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

" بچااااااااوووووووو"
_______________________________
So here is the first ep 😊😊
Hope u all like it ❤
Please share your reviews 😁
Follow for more updates 🥰

نامکمل داستانWhere stories live. Discover now