آج زارم دبئی سے واپس آگیا تھا فریش ہونے کے بعد اس نے بھرپور نیند لی اور جب
شام کو اُٹھنے کے بعد وہ باہر آیا تو انعم ٹی وی لاؤنج میں بیٹھی ٹاک شو دیکھ رہی تھی۔"کیسی ہو چھوٹی"
وہ کچن ریفریجریٹر سے ایپل نکالتے ہوئے اُسی کے پاس آکر بیٹھ گیا۔
"آپ بتائیں نا بھائی کیسا رہا ایونٹ اور سفر کیسا رہا؟"
انعم نے ایکسائٹیڈ ہوتے ہوئے بےچینی سے پوچھا۔"ایونٹ تو بہت اچھا رہا تم بتاؤ دعوت کیسی رہی"
زارم نے ایپل کا بائٹ لیتے ہوئے سرسری انداز میں پوچھا،
جس پر انعم کو ہنسی آگئی۔"بھائی دعوت سے یاد آیا آپ کو ایک سیکرٹ بتانا تھا"
انعم نے راز دارانہ انداز میں بولا۔"ہاں بولو نا کیا بات ہے؟"
زارم نے ہنوز لاپرواہی سے کہا۔
"ماما نے بتائی ہے مجھے یہ سیکرٹ بات
لیکن ایسے ہی تو نہیں بتاؤں گی ظاہر ہے مجھے بھی چاہئے کچھ بدلے میں"
انعم نے شریر انداز میں کہا۔"ٹھیک ہے مت بتاؤ"
زارم نے لاپرواہی سے کہا۔
"ارے بھائی میں نے کوئی کروڑ مانگ لینا ہے کتنے کنجوس ہیں آپ"انعم نے زارم کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا۔
"ٹھیک ہے میں جا رہی ہوں، بات کونسا میری ہے مجھے کیا"انعم اٹھ کر جانے لگی تھی۔
"بتاؤ کیا، چاہئے؟"
زارم نے اپیل کا بائٹ لیتے ہوئے پوچھا۔
"نہیں رہنے دیں نا کیا ضرورت ہے"
انعم نے منہ پھولاتے ہوئےکہا۔جس پر زارام کو ہنسی آگئی۔
"ٹھیک ہے میں نے پہلے ہی کہا مت بتاؤ مجھے کوئی انٹرسٹ نہیں لیڈیز کی باتوں میں"
زارام نے شریر انداز میں کہا۔
"بھائی بہت برے ہیں آپ"
اُس نے زارم کے کندھے پر مکہ برساتے ہوئے کہا۔"اچھا میں ہی بتا دیتی ہوں"
بہرحال زارم کو بتائے بغیر اُس سے رہا بھی نہیں جا رہا تھا"ماما بتا رہی تھیں کے بابا کو انکل عباس کی بیٹی بہت پسند آئی ہے،
وہ تو بس فٹافٹ چاہتے ہیں کے آپ کی شادی کردیں مِرحہ سے"
انعم نے خوش ہوتے ہوئے کہا۔"کیا کہہ رہی ہو"
زارم جو چِل کر رہا تھا ابھی حقیقتاً پریشان ہوا تھا۔
"بھائی ویسے مِرحہ ہے بہت پیاری،
بابا تو کہتے ہیں مِرحہ سے بہتر کوئی لڑکی نہیں ہو سکتی میرے زارم کے لیے"
انم نے زارام کو شریر انداز میں چھیڑتے ہوئے کہا۔
"اور تمھیں کیا چاہئے تھا؟""ہونہہ اتنی کنجوسی دیکھائی رہنے دیں اب"
انعم نے ناراضگی سے کہا۔"چلو تمھیں آئسکریم کھلا کے لاتا ہوں"
زارم نے کیز اٹھاتے ہوئے کہا۔
"آپ بہت اچھے ہیں بھائی مان جانا نا مِرحہ آپی سے شادی کے لیے،
آپ کی کونسا کوئی گرل فرینڈ ہے مجھے بھی مِرحہ پسند آئی بہت پیارے لگیں گے آپ دونوں ساتھ"
انعم کی سوئی وہی پر اٹکی تھی۔
"اچھا اچھا بس کرو اب نان سٹاپ شروی ہو جاتی ہو یہ ساری لڑکیاں ہی ایسی ہوتی ہیں کیا"
YOU ARE READING
یارِمن مسیحا (انتہائے عشق)
General Fiction(یارِمن ہےستمگر یارِمن مسیحا بھی) میری پہلی کاوش 👇👇 اس کہانی میں بھی کہیں اپکو مسیحائی نظر آئے گی تو کہیں ستمگری کی حد یہ کہانی ہے محبت میں دھوکہ کھانے والی ایسی لڑکی کی جس نے اپنا سب کچھ گنوا دیا اور انتقام لینے کے چکر میں پھر سے غلط لوگوں کے ج...