Part 2

179 14 5
                                    

یہ بھاولپور کے ایک متوسط گھرانا تھا۔یہاں اس گھر میں چودھری رفیق اپنی زوجہ اور دو بیٹوں کے ساتھ رہتے ہیں.بڑے بیٹے انجم رفیق جن کے دو بیٹے ہیں اور وہ خود ایک فیکٹری میں کام کرتے ہیں۔دوسرے بیٹے عبید رفیق جن کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔چودھری صاحب کے بس دو بیٹے نہیں ہیں ان کے دو بیٹے ملک سے باہر ہوتے ہیں اور دو بیٹیاں اسی شہر میں رہتی ہیں۔یہ ایک مکمل خوشحال گھرانہ ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔
"تائی اماں ناشتہ دے دو۔" صوفیہ ابھی اٹھ کر آئی تھی اسکی امی اور بہن بھی وہیں بیٹھی تھیں۔
"کیوں تو کیڑی کمائی کرنی آ" تاائی امی نے اسکے ویلے پن پر چوٹ کی وہ ابھی fsc کے امتحان دے کر فارغ ہوئی تھی ۔
"تائی اماں اب ایسا کرو گےمیرے ساتھ" صوفیہ نے معصوم سی شکل بنائی۔
"تائی آج تو اسے ناشتہ کسی صورت نہیں دینا۔" صوفیہ کی دو سال بڑی بہن نرمین نے بھی بات میں حصہ ڈالا۔
"ہاں اور تیرے کہنے سے تو تائی امی نہیں دیں گی نہ۔"ابھی ان کی نوک جھونک جاری تھی جب تائی امی نے صوفیہ کو ناشتہ دیا شرمین نرمین کو منہ چڑا کر ناشتہ کرنے لگی۔

وہ جو خواب تھے میرے ذہن میں۔۔Where stories live. Discover now