Assalamoalikum beautiful people!! 💕
How are you??
Sorry for late update.. 🙏
Bzy thi is lien nhi kr pai wese tw kl tk Krti lekin phr jald apne kaam se farig ho kr uptade krdia😊😊
Umeed Hai apko meri mehnat pasand ae gi.. 😇###########################
سب کو الوداع کرکے کائنات واپس کمرے میں آئی. کپڑے بدل کر بستر پہ آنکھیں بند کر کے لیٹ گئی.
آج پورے دن وقار صاحب سے آمنا سامنا ہوتا رہا جس کی وجہ سے بہت اپ سیٹ ہو گئ تھی. اور ابھی بھی وہ انہی سوچوں میں گم تھی.
"بیٹا ادھر آؤ."
"جی ماما!!"
"بیٹا آپ نے جو بھی سنا وہ آپ کسی کو بھی نہ بتانا اپنے بھائی اور آپی کو بھی نہیں. " آنکھوں سے موتی نہ ٹپکنے کی کوشش کرتے ہوئے بولی.
"جی ماما."
"ماما لیکن بابا آپ کے ساتھ ایسا کیوں کرتے ہیں؟؟؟؟" تھوڑی دیر بعد بچی بولی.
"بیٹا بابا کو کام کی پریشانی ہوتی ہے اسلئیے بولتے ہیں. "
" ماما لیکن غصہ میں کچھ بھی بول دیتے ہیں کیا؟؟؟ کہ میں دوسری شادی کر رہا ہوں اور آپ کو طلاق دے دیں گے. اور ہم ان کے بچے نہیں ہے کیا؟؟؟ ماما آگر بابا کی وجہ سے آپ کو کچھ بھی ہوا نہ تو میں ان سے کبھی بات نہیں کروں گی. "
ماں نے اپنی بارہ سالہ بچی کو دیکھا کہ وہ اتنی چھوٹی عمر میں ایسی باتیں کررہی تھی کہ کہیں سے بھی چھوٹی نہیں لگ رہی تھی.
" نہیں بیٹا یہ کیسی باتیں کر رہی ہو آپ. اگر آپ نے اب دوبارہ اپنے منہ سے یہ ساری باتیں نکالی تو اچھا نہیں ہوگا. "ماں نےبچی کو ڈانٹتے ہوئے کہا.
"ماما تو پھر میں ساری باتیں آپی اور بھائی کو بتا دوں گی جو جو بابا نے آپ سے کہا ہے. "
"کائنات!!!! بابا ہیں وہ آپ کے بری بات ہے نہ کسی کو بھی کسی کا راز نہیں بتاتے. "تھوڑا سا اور غصہ کرتے ہوئے کہا
" نہیں ہیں وہ میرے بابا انہوں نے خود ہی تو کہا تھا." کائنات جو ان کی گود میں بیٹھی ہوئی تھی فوراً آٹھ کھڑی ہوئی.
ماں نے بات بگڑتے ہوۓ دکھا تو فوراً اس کا ہاتھ پکڑ کر واپس گود میں بیٹھا کر بولیں
" کائنات!! میری جان!! آپ کو پتہ ہے کہ جب اللہ کا بندہ، اللہ کے ہی بندے کا راز چھپاتا ہے تو اللہ تعالیٰ آخرت میں، حساب کتاب والے دن اس کے عیب چھپاتے ہیں. دیکھو بیٹا آپ کے بابا جو بھی میرے ساتھ کرتے ہیں وہ میرا اور ان کا معاملہ ہے تو اب آپ مجھ سے وعدہ کریں کے میرے اور بابا کے درمیاں جو بھی ہوتا ہے جو آپ سنتی اور دیکھتی ہیں وہ کسی کو بھی نہیں بتائیں گی. کیونکہ یہ ایک راز ہے اور آپ تو نہیں چاہتی نہ کہ آپ کے بابا اور میرا راز کھلے؟؟؟ "
YOU ARE READING
تم میری زیست کا حاصل ہو
Spiritualصبح 5:00 بجےآذانوں کی آواز سے آنکھ کھلی تو اٹھ کر وضو کرکے نماز پڑھی اور دعا کےلئے ہاتھ اٹھائے تو کئ دیر تک کھالی ہاتوں کودیکھتی رہی اور پھر جاۓنماز طے کر کے شیلف میں رکھ دی ڈریسنگ ٹیبل کی کرسی لے کر کھڑکی کی طرف بڑھی اور بیٹھ گئ صبح کا منظر اس قدر...