💞🌼 Eight 🌼💞

240 19 8
                                    

سیاں کے گھر ہے جانا، جاکر لے آؤ پالکی

کرلو گانا بجانا، رکنے نہ پائے ڈھولکی

"ایمن بہن کو لے اندر لے جاؤ مہندی لگانے والی آگئیں ہیں.."

"جی ماما!!! "

دن کاٹے ہیں گن گن کہ،یہ لمبی گھڑیاں سال کی

سجنا سے اب ہے ملنا، کوئی راہ دیکھے سسرال کی

گیاں گیاں لڑگیاں

بہن کو اندر مہندی لگانے والیوں کے حوالے کر کے باہر آگئی.

تیرے ہاتھوں پہ کیسی مہندی کھلی ہے

رنگوں سے چاہتوں کی ڈوری بندھی ہے

نازوں پلی ہے میٹھی گڑ کی ڈلی ہے

چمکی چنری کے نیچے دلہن چلی ہی

شہریار فریحہ کی وجہ سے اوپر کے ڈرائنگ روم میں مردوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا اور تمام عورتیں اور بچے نیچے لونگ روم میں بیٹھے تھے.

بانکا پیا جب ڈورے ڈالے،من بھاگے توڑ کے تالے

پیا جب ڈورے ڈالے، من توڑے سب تالے

لڑگیاں گیاں گیاں لڑگیاں جب سے ٓآنکھیاں  لڑگیاں

مل گیاں گیاں مل گیاں دل کی کڑیاں مل گیاں

لڑگیاں گیاں گیاں لڑگیاں جب سے ٓآنکھیاں     لڑگیاں

مل گیاں گیاں مل گیاں دل کی کڑیاں مل گیاں

"اؤۓ مصطفیٰ کدھر چلا ادھر ہی آجا !!!" فروز نے اوپر جاتے ہوئے مصطفیٰ کو روکا تو وہ الٹے قدموں واپس نیچے آکے سب کے ساتھ بیٹھ گیا

"ارے یار تیرا کل نکاح ہے اور تو ابھی بھی کاموں میں مصروف ہے؟؟ "

"نہیں یار بس وہ رعیان سے ملنے گیا تھا!!! "

"اچھا اچھا چلو بھائی یہاں پر بھی بڑے بڑے لوگ بیٹھے ہیں کل ان کا بھی نکاح تو زرہ خواتین ان کے لیے بھی کچھ گالیں!!! "

فروز کے خواتین کہنے پہ تو وہاں بیٹھیں تمام لڑکیوں کے حلق سے زور دار چیخیں نکلی.. تو وہیں عورتوں کی ہنسی چھوٹ گئی

" محترم کس نے کہہ دیا آپ کو کہ ہم خوبصورت لڑکیاں خواتین ہیں؟؟ "فروز کی کزن آمنہ نے کہا. شہریار کی پوری فیملی یہیں آئی ہوئی تھی تمام لوگوں کا یہیں سے ہال میں جانے کا پلان تھا. جس کی وجہ سے زاہد صاحب کی کچھ رشتہ داروں کے علاوہ علی(شہریار کا باپ) کے رشتے دار بھی یہی ڈھولکی کرنے آگۓ تھے.

" میڈم اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ خوبصورت ہیں تو یہ آپ کی بھول ہے!!! اور ویسے بھی جو میں نے دیکھا وہی کہا کیوں لڑکوں؟؟؟ لڑکوں نے زور زور سے ہنسنہ شروع کر دیا

تم میری زیست کا حاصل ہو Where stories live. Discover now