💞 🌼 Two 🌼 💞

365 20 8
                                    

Assalamoalikum beautiful people 😍😍
How are you???
Here is the second episode of my hardwork..
Hope you like it
🙃😃

ہاتھ میں ٹاول لے کر سر کو خشک کرتے ہوئے واش روم سے نکلا گیا. چلتے چلتے آئینہ کے سامنے آکر رک گیا. تقریباً چھ فٹ دو انچ لمبے قد کے ساتھ صاف ورزشی جسم پر صرف جینس موجود تھی. پانی کی بوندیں سینے اور کسرتی بازوؤں سے ٹپک رہی تھیں. گوری رنگت کے ساتھ خوبصورت نقش نین پر براؤن آنکھیں اور بال اور تراش خراش کی ہوئی ہلکی سی داڑھی اس کے وجود کو مزید خوبصورت بنا رہے تھے.

ایک دم سے کمرے میں موبائل کی ٹیون بجنے لگی. اس نے مڑ کر ایک نظر موبائل پہ جگمگاتے ہوے نام کو دیکھا اور مسکراتے ہوئے کال ریسیو کرلی.

"اسلام و علیکم!! "کہتے ہوئے دوبارہ آئینہ کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے جسم کو خشک کرنے لگا.

"وعلیکم اسلام!! کیسے ہو؟؟"

"بلکل ھٹا کھٹا، تم سناؤ؟؟

" جیسا لاسٹ ٹائم تھا. اچھا آٹھ بجے تک آجانا ایک منٹ بھی آگے ہوا تو اچھا نہیں ہوگا مصطفیٰ ." دوسرے شخص نے دھمکی دی.

"اچھا بابا آجاؤں گا. "جسم خشک کرنے کے بعد بیڈ پر رکھی ٹی شڑٹ اٹھا کر پہنی.

" اچھی بات ہے. اور ہاں یاد رکھنا میری دھمکی کو؟؟ "

" یار کتنے فارغ ہو قسم سے اب مجھے تیار ہونے بھی دوگے کے نہیں کسی سے ملنے جانا ہے ؟؟ "بال بنا کر مسکراتے ہوئے کہا.

" کیوں بھئی کس کے ساتھ میٹنگ ہے جو تیار ہو کر جایا جا رہا ہے؟؟ "

" تو بھی نہ کھبی نہیں سدھرے گا رعیان "

" آخر تیرا ہی دوست ہوں. "

" اچھا اب فون رکھ تاکہ میں مل کر آجاؤں کلائنٹ سے اور پھر تیرے گھر پہ تشریف لے آؤں." بیڈ پر بیٹھ کر جوتے پہنتے ہوۓ کہا.

"چل اچھا ٹھیک ہے خیال رکھیو اپنا.

اللہ حافظ."

"اللہ حافظ!! "موبائل جیب میں رکھ کر کمرے سے بابر نکل گیا.

************************************

ناشتہ وقار صاحب نے کمرے میں ہی کیا تھا اور وہ بھی ناشتے سے فارغ ہوئےتو رعیان نے سوچا کہ کائنات سے بات کر لینی چاہیئے وہ اپنی بات کا آغاز کرنے ہی والا تھا کہ ڈور بیل بج گئی. کائنات نے ایک نظر بھائی کو دیکھا اور میں دیکھتی ہوں کہ کر دروازہ کھولنے چلی گئی. دروازہ کھولتے ہی اس کی خوشی کا کوئی جواز نہ تھا سامنے اس کے اس کی اکلوتی بہن اکلوتے جیجا اور پیاری سی رمشا تھے.

"اسلام وعلیکم!!!" گھر کے اندر داخل ہوتے ہی دونوں بہنوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا.

"وعلیکم اسلام! کیسی ہو؟؟"

"ایک دم ٹھیک!اور آپ لوگ کیسے ہیں؟؟"

"بس بزرگوں کی دعاؤں کا اثر ہے" فیضان نے کائنات کی طرف ہنس کے اشارہ کرتے ہوئے کہا.

تم میری زیست کا حاصل ہو Tempat cerita menjadi hidup. Temukan sekarang