پانچویں قسط

198 16 0
                                    

Story: Deedar E Mohabbat E Dil
Writer: UrwahTahir

****

کم سے کم موت سے ایسی مجھے امید نہیں
زندگی تو نے تو دھوکے پہ دیا ہے دھوکہ

**

"السلام علیکم چچا جان۔" بہزاد نے اپنے چچا بابر کی کال اٹھاتے ہی سلام کیا تھا۔ "سب خیریت، آپ آفس نہیں آءے؟" بابر تو وقت پر آفس آنے کے پابند تھے مگر آج وہ آفس آءے ہی نہیں تھے۔

"بہزاد تم کہاں ہو اس وقت؟" اب رات کے سات بجنے کو تھے اور وہ ابھی تک آفس میں تھا مگر یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں تھی وہ اکثر دیر تک کام کیا کرتا تھا۔ اس لیے بابر چچا کا فون کر کے اس کے بارے میں معلوم کرنا تھوڑا خلاف توقع تھا۔

"چچا سب کچھ ٹھیک ہے نہ؟" بہزاد نے پریشان ہوتے پوچھا تھا۔

"بیٹا، تم اسپتال آ جاءو۔ تمہارے چچا خلیل اور چچی خالدہ کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔" بابر کے الفاظ بھاری تھے۔ بوجھل تھے دلاور کو اب اندازہ ہوا تھا۔ ان کا ایک اور بھائی موت کے دہانے پر کھڑا تھا۔

"جی چچا۔ میں فوراً آیا۔" بہزاد نے یہ کہ کے اپنی کرسی کی پشت سے اپنا کوٹ اٹھایا تھا، ٹیبل پے رکھا اپنا موبائل اٹھایا تھا اور باہر کی طرف بڑھ گیا تھا۔

باہر اپنے سیکرٹری کی ٹیبل پر رکھا رائٹنگ پیڈ اٹھایا اس پر اپنے لیپ ٹاپ کے گھر بھجوا دینے اور کل پرسوں کی ساری میٹنگز ملتوی کر دینے کا لکھ دیا اور لفٹ کی طرف بڑھ گیا۔

****

جب بہزاد اسپتال پہنچا تو وہاں اپنے دونوں چچا اور پھپھو کے بیٹے حارث کو پایا۔

"چچا جان یہ ایکسیڈنٹ کیسے ہوا؟" بہزاد نے فوراً اپنے چچا، ظہیر سے پوچھا تھا جو کہ وہیں کھڑا تھا۔
"بیٹا ڈرائیور خلیل بھائی اور بھابھی کو لے کے آ رہا تھا کہ دوسری طرف سے غلط راستے پر تیز رفتار گاڑی چلاتا ہوا ان سے آ ٹکرایا۔" ظہیر کے ماتھے پر بل بڑھتے جا رہے تھے۔
بہزاد نے اپنا ہاتھ اپنے بالوں میں پھیرا تھا جب اسے ایک خیال آیا۔

"چچا آپ نے ان خلیل چچا کے بچوں کو اطلاع دی؟" بہزاد کی بات پر ظہیر ویٹنگ روم کی ایک کرسی پر ڈھہ گئے۔

"چچا ان کو اطلاع کرنا ضروری ہے۔ اگر خلیل چچا اور خالدہ چچی کو کچھ ہو گیا اور وہ لوگ یہاں نہیں ہوئے تو اچھی بات نہیں ہے۔" ظہیر نے سر اثبات میں ہلا کر اپنے فون پر ایک نمبر ڈائیل کیا۔

کافی دیر گھنٹی بجنے کے باوجود کسی نے کال نہ اٹھائی۔
"بہزاد کال نہیں اٹھا رہا کوئی۔"

بہزاد نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا کر ان سے موبائل لے لیا اور جس نمبر پر انہوں نے ابھی کال کی تھی اس پر دوبارہ کال ملائی اپنے موبائل سے۔

Deedar E Mohabbat E DilNơi câu chuyện tồn tại. Hãy khám phá bây giờ