گیارہویں قسط

200 14 0
                                    

Story: Deedar E Mohabbat E Dil
Writer: UrwahTahir

****

اب جو بچھڑا تو کیا روئیں جدائی پر تیری
کہ یہ اندیشہ تو ہمیں پہلی ملاقات سے تھا

**

"سکندر، کہاں ہو تم؟" سکندر نے جیسے ہی اپنے آفس میں موجود ٹیلیفون اٹھایا تو اپنی ماما کا سوال سنا تھا دوسری طرف سے۔

"ماما اسپتال میں ہوں۔ اور کہاں ہوں گا؟" سکندر نے سنجیدگی سے جواب دیا تھا۔
"آپ کی اس وقت کال کی کوئی وجہ؟"

سب جانتے تھے کہ اس وقت سکندر اسپتال میں ہوتا ہے اور اس وقت کوئی اسے تنگ نہیں کرتا تھا اگر کوئی بہت اہم کام نہیں ہو تو۔

"سکندر میں نے تمہیں ایک تصویر بھیجی ہے۔ جلدی سے دیکھ کر بتائو کیسی ہے۔" رضیہ نے بہت پر جوش لحجے میں کہا تھا۔ جس پر سکندر نے مشکوک لحجے میں پوچھا تھا۔
"ایسا کیا ہے اس تصویر میں؟"

"پہلے دیکھو تو۔ پھر میں تمہیں بتائوں گی۔" رضیہ نے اسی پرجوش انداز کو برقرار رکھتے ہوئے کہا تھا۔
سکندر نے سر نفی میں ہلا کر اپنا موبائل اٹھایا جس میں اس کی ماما کا واٹس ایپ پر ایک میسج آیا ہوا تھا۔

اس نے وہ میسج کھولا تو اس کے سامنے ایک لڑکی کی تصویر تھی۔
اس نے ضبط کرتے ہوئے اپنی آنکھیں بند کر کے ویسے ہی سر ہلایا تھا جیسے کبھی اس کے بابا اس کے اور دانش کے شرارت کرنے پر سمجھانے سے پہلے ہلایا کرتے تھے کیونکہ وہ اور دانش کبھی سبق نہیں لیتے تھے۔ اور اب وہ وہی سو مرتبہ پہلے سمجھائی ہوئی بات اپنی ماما کو پھر سمجھانے جا رہا تھا۔

شاید اس کے بابا بھی ایسا ہی محسوس کیا کرتے تھے، ان وقتوں میں اور شاید آج بھی کبھی کبھی ایسا ہی محسوس کرتے تھے۔

"ماما میں نے آپ سے پہلے بھی بہت مرتبہ کہا ہے کہ میں فی الحال شادی نہیں کرنا چاہتا۔" سکندر نے عاجزی سے کہا تھا اور رضیہ نے دوسری طرف سے ایک ٹھنڈی آہ بھری تھی۔

"سکندر تم کب تک خود کو یوں سزا دیتے رہو گے؟ کب تک یوں خود کو قید رکھو گے؟" رضیہ نے لاچار سے انداز میں پوچھا تھا۔
"زارا کو تم لوگوں کی منگنی توڑے ایک لمبا عرصہ ہو گیا ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ وہ اب تک اپنی زندگی کے ساتھ آگے بڑھ چکی ہو گی۔"

"ماما پلیز۔۔۔" سکندر نے اپنی ماما کو اسے زارا کے بارے میں یاد دلانے سے روکنا چاہا مگر وہ آج رکنا نہیں چاہتی تھیں۔
سب کچھ کہہ دینا چاہتی تھیں۔

"سکندر تم نے اسے نہیں چھوڑا تھا۔ اس نے تم سے منگنی توڑی تھی۔"
سکندر نے اپنی آنکھیں دوبارہ بند کر لیں تھیں مگر اس بار اپنے ضمیر کے بوجھ کی وجہ سے۔

Deedar E Mohabbat E DilDonde viven las historias. Descúbrelo ahora