Bab no:11

1.2K 80 47
                                    

باب نمبر :۱۱

آگ برابر ہے

آگ برابر ہے

خون کی چاہت ہے

اک طرف بے لوث محبت

تو دوسری طرف بےانتہا نفرت ہے

پھر سے خون کی ہولی ہوگی

نئے کردار نئے وار سنگ ہیں

سونی نے بائیک پہ بیک ورڈ بیٹھ کے گولیاں چلانا شروع کی اور وہاں سے بھی بھر پور فائرنگ ہو رہی تھی جسے گلشان ڈوج کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا تھا سونی نے غور کیا وہ دو وی گو تھیں اور آسلحہ دار لوگوں سے بھری پڑی تھی

"یہ ہم سے تعداد میں بہت زیادہ ہیں ہم چاہ کہ بھی ان کو ہرا نہیں سکتے" سونی فائر کرتے بولی

"ان دو گاڑیوں میں قریبا پچیس لوگ ہیں اور تمہیں کیا لگتا ہے ان پچیس سے ہم دو جیت سکتے ہیں" گلشان کی بات پر سونی کو غصہ آیا

"جب مرنا ہی ہے تو سکون سے مرو اور مرنے دو کیوں بھاگ رہے ہو؟"

"تمہیں کس نے کہا کہ ہم مرنے والے ہیں؟"

"اچھا تو اگر ہم ان سے جیت نہیں سکتے تو کیا ہمیں پکڑ کر انھوں نے پوجنا ہے" سونی فائرنگ کے درمیان اس پہ چیخی

"نہیں الحمدللّٰہ وہ بھی مسلمان ہیں" اتنے سیریس حالات میں بھی نا یہ لڑکا ۔۔۔

اس سے پہلے سونی کچھ بولتی وہ دوبارہ گویا ہوا

"Soni again change your sitting position as fast as you can"

سونی خاموشی سے اس کے آرڈر پہ بجا لائ اتنے میں ان گاڑیوں سے ایک اور فائر ہوئ اور سونی کو لگا جیسے اس کے بازو میں کوئ زہریلی چیز ڈل گئ ہو

"گ۔۔گلشان" بے اختیار اس نے پکارا جس پر گلشان نے چونک کر اسے دیکھا

"Shit ....... Soni listen .... listen to me soni don't close your eyes r u listening"

وہ چیخا اتنے میں سونی کو گولیوں کی آواز تیز ہوتی سنائ دی اور پھر ماحول میں سکوت چھا گیا اور سونی بھی ہوش کی دنیا سے بے گانہ ہوگئ

۔۔۔۔.۔....

"Dad listen soni will be alright"

مٹھو گلشان کی گود میں بیٹھے اسے دلاسہ دے رہا تھا گلشان اس کے پرخلوص لہجے پہ مسکرایا

"یار ٹینشن کی بات ہے ہی نہیں ہماری سونی بہت بہادر ہے

she will be alright"

"گلشان ہم نے ان سب لوگوں کو اریسٹ کروا دیا ہے ان میں سے دس لوگ موقع واردات میں ہی دم طور گئے اور جو پکڑے گئے ہیں وہ بھی ابھی تک کچھ نہیں بولے" بینیش اسے آکر ساری ریپورٹ دے رہی تھی

"اتنی دیر کہاں ہوگئ تھی؟" گلشان نے اپنی لال انگارا ہوتی آنکھیں اس کی آنکھوں میں گاڑیں

《completed》سفر (درد سے فکر تک) ۔۔۔۔Where stories live. Discover now