باب نمبر :۱۳
آخری وار
"سونیا آئ ہے" شاہ جی نے حیرت سے سمیر کو دیکھا پھر نیچے کی جانب قدم اٹھائے جہاں وہ حیرت کی مورتی بنی کھڑی تھی
(کتنے معصوموں کے خون سے تم نے یہ محل نما گھر کھڑا کیا ہے مگر میں نے بھی اس کی اینٹ سے اینٹ نہ بجا دی تو میرا نام سونیا نہیں)
شاہ جی نے غور سے اس کا چہرہ دیکھا جو بے تاثر تھا
"جی ؟" شاہ جی نے جانچتی نگاہوں سے بس اتنا ہی کہا
"میں روحیل شاہ کی بیٹی ہوں جب مجھے ساری حقیقت معلوم ہوئ تھی تو مجھے یہ بھی پتا چلا کہ میرے ایک تایا ہیں تب سے میں ان کی کھوج میں ہوں اور شائد آج میری کھوج پوری ہوگئ" گلشان اگر یہاں ہوتا تو لازما اس کی ایکٹنگ کا قائل ہو جاتا شاہ جی مسکرائے(یہ اتنی بےخبر ہے یا حد سے زیادہ باخبر جو بھی ہے ابھی یہ مجھے چاہیے اس سے پراپرٹی کے پیپر سائن جو کروانے ہیں)
"میرا بچہ" انھوں نے بازو وا کیے سونی بھی ہچکچاتے ان کے گلے لگ گئ
"تم فکر نہ کرو بلکل صحیح جگہ آئ ہو"
(میں جانتی ہوں اور بہت جلد تمہیں تمہاری صحیح جگہ دکھاؤں گی بہت عیش کر لی شاہ جی اب میں تمہیں موت کی گھاٹ اتاروں گی تم ناجانے کتنوں کے خونی ہو مجھے گھن آ رہی ہے تم سے مگر ہمیشہ جیتنے کے لیے چھوٹی موٹی ہاریں فیس کرنی پڑتی ہیں)
(اگر تو تم بےخبر ہو تو بھی تمہارے لیے برا ہے اور اگر باخبر ہو تو بھی ۔۔۔ تمہاری جو بھی حفاظت کر رہا تھا اس سے اتنی بڑی غلطی کیسے سرزد ہوگئ جو تمہیں مجھ سے بچا رہا تھا اس نے تمہیں مرنے کے لیے میرے پاس بھیج دیا سٹرینج)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"ہیلو" بےزاری سے بولا گیا
"سونیا اس وقت شاہ مینشن میں موجود ہے" سمیر کی چہکتی آواز اس کے کانوں سے ٹکرائ
"سمیر تم نے پی ہوئ ہے"
"نہیں تو"
"تو پھر میرے ساتھ فضول کی بکواس نہ کرو" ازلی روکھا رویہ
"میں سچ کہ رہا ہوں چاہے تو شاہ جی سے پوچھ لیں"
"ڈیڈ سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے رات کو میری سرپرائز اینٹری ہوگی آفٹر آل سونیا اپنی موت کے پاس آئ ہے"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ دیے گئے ایڈریس پہ پہنچ چکی تھی اس نے ایک ہاتھ میں گن پکڑ رکھی تھی اور وہ احتیاط سے قدم اٹھا رہی تھی وہ ایک بڑا سا میدان تھا جس کے ایک طرف ایک اپارٹمنٹ تھا بینیش اس اپارٹمنٹ میں داخل ہی ہوئ تھی کہ اس کے سر پہ کسی نے آئرن روڈ سے وار کیا جس سے وہ ہوش کی دنیا سے غا فل ہوگئ
۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ سو رہی تھی جب اسی احساس ہوا جیسے اس کے کمرے میں اس کے علاوہ اور کوئ بھی ہے جیسے ہی وہ پوچھنے لگی کسی نے اس کے چہرے پہ اپنا ہاتھ رکھ دیا
ESTÁS LEYENDO
《completed》سفر (درد سے فکر تک) ۔۔۔۔
Misterio / Suspensoit is a story about a girl who faces many difficulties in her life her past was unpleasant present is unhappy but she makes or show herself brave then a boy comes in her life who just changes her life it is a story about revenge love friendship fami...