- از قلم بریرہ فاطمہ -
"• یار باجم ،! آمنہ نے تانیہ کی طرف آتے ہوئے بڑے ہی تجسس بھرے انداز میں اسے پکارا !
• ہممم بولو ! تانیہ جو کتاب پڑھنے میں بے انتہا مصروف تھی ، نے کتاب سے نظریں ہٹائے بغیر ہی آمنہ کو جواب دیا ۔ !
• یار یہ مُسفرہ اتنی کیوں فری ہورہی ہے آجکل تم سے ؟
• کون مسفرہ ؟ تانیہ نے کتاب بند کرتے ہوئے آمنہ کی طرف متوجہ ہو کر پوچھا !
پھر اگلے ہی لمحے جیسے اسے یاد آگیا ہو ۔ " اوووہ اچھا وہ کامن روم والی جو چپس کھاتی رہتی ہے ؟
• آمنہ نے ہاں میں سر ہلایا ۔ ہاں وہی۔ !
• یار بڑی نیک ہے ، بہت ہی اچھی ہے حافظہ ہو رہی ہے اخلاق بھی اچھے ہیں اس لیئے میں بات کرلیتی ہوں اور ویسے اسے ایک کام بھی تھا مجھ سے تو وہ پوچھ رہی تھی کیوں کیا ہوا ؟ تانیہ نے بات کی وضاحت کرتے ہوئے آمنہ سے سوال کیا !
• کچھ نہیں بس ایسے ہی پوچھ رہی تھی کیوں کے میری 6th سینس کہہ رہی ہے کہ وہ لڑکی ریاکار ہے ۔ !
• ارے ارے ایسے کسی کے لیئے نہیں کہنا چاہیئے اور وہ حافظہ ہو رہی ہے تم ایسے اس کے لئے مت بولو ۔ !
• اچھا ٹھیک ہے دیکھتے ہیں کتنی نیک پروین ہے وہ ۔ ! آمنہ نے ایک طنزیائی ہنسی کے ساتھ بات کو ختم کیا ۔
___________________________________________"آج اسکی ڈریسنگ اور دِنوں سے قدرے بہتر تھی سفید سوٹ میں آج کھِل رہا تھا وہ یا شاید تانیہ کی نظروں میں اس کے لئے ایک حسنِ نظر آگیا تھا جو تانیہ کی نظروں کو مجبور کرہا تھا کہ وہ متین کو حسین دیکھیں ۔ "
"• ہاں تو !
Everything is done Practice is also almost perfect naw taniya mem ?
متین اسکریپٹ کی طرف دیکھتے ہوئے تانیہ سے گویا ہوا جوکہ نجانے کن خیالوں میں گھم تھی ۔ ! اسے ایسے بیہوش دیکھ کر متین نے دوبارہ اسے پکارا تانیہ ؟
•ہنہ، ہاں ، جی ، کیا کہہ رہے ہیں آپ ؟ تانیہ اپنی خیالی دنیا سے باہر آگئی تھی۔
• میں کہہ رہا ہوں کہ سب کام ہو ہی چکے ہیں پریکٹس بھی لگ بھگ مکمل ہی ہے ۔ اور تو کچھ نہیں ناں جو ہم مس کررہے ہوں ؟
نہیں اور ایسا کچھ نہیں ہے میرے خیال سے تو لیکن ۔ تانیہ کی آواز دھیمی ہوگئی تھی ۔
• لیکن! لیکن، کیا ؟ متین نے پر تجسس لہجے میں تانیہ سے پوچھا ۔
• لیکن یہ کہ میں ڈر رہی ہوں ۔ تانیہ نے پھر دھیمے لہجے میں جواب دیا ۔
• ارے کس چیز سے ڈر رہی ہیں آپ؟ متین اب پوری توجہ سے تانیہ کو دیکھ رہا تھا ۔
• یہی کہ ہم کوئی گند نہ کردیں اسٹیج پر یہاں تو سب پرفیکٹ ہے لیکن میں نروس ہوں اور ساتھ ہی دوسری ٹیم کی تیاری ہم سے زیادہ اچھی بتائی جا رہی ہے ۔ تو بس ڈر ہے ۔ stage fear ہے مجھے ۔ تانیہ نے اپنی بات کی وضاحت کی ۔
• ارے بس اتنی سی بات ! متین نے ہنسے ہوئے تانیہ سے کہا ۔ دیکھیں۔ ہم انشااللہ اچھا ہی پرفارم کریں گیں اور اسٹیج فیئر تو سب کو ہی ہوتا ، وہاں اسکریپٹ کو بھول جانا کوئی غلطی ہوتو خود سے ایڈینگ کرلینا میں بھی سمبھال لوں گا اور آپ اتنی کونفیڈنس ہیں آپ وہاں جاؤ تو سمجھنا یہ سب جاہل ہیں ۔ ! بس ۔ "اب متین ہنس رہا تھا اور تانیہ بھی "
• ۔ اچھا میم والے بھی ؟ تانیہ نے شرارتی انداز میں پوچھا ۔
• ہاں دیکھو سب میں تو سب آگئے ناں اب ۔ ! متین نے ہنستے ہوئے جواب دیا ۔ " وہ دونوں ساتھ ہنس رہے تھے یہ لمحے تانیہ کے لیئے دنیا کے حسین ترین لمحات تھے جن کی فلہال اسے قدر نہیں معلوم تھی لیکن وہ یہ بخوبی جان رہی تھی کہ وہ خوش ہے ۔ !
VOCÊ ESTÁ LENDO
آزمائش 🍁
Ficção Geralایسی تکلیف جو تمہیں اللہ سے دور کردے ، " سزا ہے " اور ایسی تکلیف جو تمہیں اللہ پہلے سے زیادہ قریب کردے، " آزمائش ہے " ۔