part 1

311 25 25
                                    

"میں نے پایل ہے چھنکائی!!۔۔۔آب تو آجا تو ہرجائی۔۔۔میری۔۔۔سانسو میں تو ہے بسا۔۔۔او سجنا۔۔۔۔" ایک سریلی اور میٹھی آواز کمرے کی چار دیواری میں گونجی۔۔۔۔۔اور اس آواز کی مالکن ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے بیٹھی اپنے آپ کو سنوارنے میں قدرِ مصروف تھیں۔۔۔۔۔

"ہاۓ میں صدقے جاؤں اپنے آپ کے۔۔۔۔شہزادی لگ رہی ہے ذارا۔۔۔۔"ہاتھ میں پکڑا جھمکا کان میں لٹکایا۔۔۔۔

گہری خوبصورت آنکھیں اپنے آپ کو آئینے میں دیکھ رہی تھیں۔۔۔۔ڈوپٹا کندھے پر رکھا اور چوڑیان اٹھائیں۔۔۔۔

"ذارا بس کرو کیوں امتحان لے رہی ہو ہماری بھوک کا۔۔۔۔تمہارے پاپا ڈنر پر بلا رہے ہیں جلدی کرو"شیرنی یانی ذارا کی مما کی باہر سے آواز آئی اور ذارا جلدی جلدی بقیا چوریاں اپنے کلائی کے ہوالے کرتی ہوئی دروازے کی جانب بڑھی۔۔۔۔

"کیا ہے ماما۔۔۔۔۔غلطی سے بھی مجھے تیار نہ ہونے دینا۔۔۔۔" مسکراہٹ لبوں پر سجائے وہ شکوا کرنے لگی۔۔۔۔۔

"شام کے کھانے کے لیے تیار ہو رہی تھی یا اپنی بارات کے لیے۔۔۔۔"

"بس کر دیں ماما آپ کو کتنی بار بتایا ہے مجھے یہ باتیں پسند نہیں ہیں۔۔۔میرے سامنے ایسی باتیں نہ کیا کریں!" اپنے اندر کی خوشی چھپاتے ہوے وہ لونگ روم سے گزرتی ڈائننگ ٹیبل تک پہنچی۔۔۔۔جہاں صدیقی صاحب ان کے تین بیٹے اور دو ایک بہو بیٹی تھی۔۔۔۔البتہ سارہ بیگم اور بڑی بہو کچن میں مصروف تھیں۔۔۔۔

"الله خیر کرے۔۔۔۔۔لوگ تو ایسے سج دھج کر آۓ ہیں جیسے ثواب کا کام ہو۔۔۔۔" صدیقی صاحب نے مذاقً ذارا کو ٹونٹ کیا۔۔۔۔۔

"آہان۔۔۔۔۔بیوی کی صحبت کا اثر ہو گیا ہے۔۔۔۔جناب جگتیں مارنے لگ گئے ہیں۔۔۔۔"اپنے لۓ پلیٹ نکاتے ہوۓ ذارا نے مذاق کا جواب مذاق سے دیا۔۔۔۔۔

"وہ بھی دور تھا جب میں دعائیں مانگتی تھی کہ اے اللہ اس میں لڑکیوں والی عادتیں ڈال دے۔مگر مجھے کیا پتا تھا کہ میری دوائیوں کا یہ نتیجہ نکلے گا۔۔۔نہ دن کا ہوش نہ رات کی خبر۔۔۔۔" کچن میں جاتی سارہ بیگم کی آواز مدہم پڑی ۔۔۔۔۔

"ہاۓ میری بھولی ماں آپکو کیا پتا کہ یہ کس کے عشق کا اثر ہے۔۔۔۔جو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔۔۔۔" خیالوں میں ذارا نے سارہ بیگم سے کہا۔۔۔۔۔ذارا کے چہرے پر نذاکت چھائی۔۔۔۔۔۔۔

"شادی کی تیاریاں مکمل ہیں اسامہ؟؟؟"صدیقی صاحب نے اپنے بڑے بیٹے سے پوچھا۔۔۔۔۔

"آ۔۔۔جی جی بابا مکمل ہیں۔۔۔۔" اسامہ جو موبائل پر مصروف تھا۔۔۔ہربڑی میں بولا۔۔۔۔۔

"اور مہمانوں کے لیے سارے انتظامات ہو گۓ؟؟؟"

"جی بابا اوپر والا پورشن صاف کروا دیا ہے۔۔۔۔خاص خاص مہمان اوپر رہیں گیں۔۔۔باقی گیسٹ ہاوس میں۔۔۔۔۔۔" اسامہ نے تفصیل بتائی۔۔۔۔

دیوانیWhere stories live. Discover now