part 7

56 10 15
                                    

لاؤ جی لاؤ مینو شگنا دی مہندی۔۔۔۔۔
       مہندی کرے ہاتھ لال میر۔۔۔۔۔۔۔۔کمرے سے باہر نکلتے ہی گانے کی دھیمی آواز اُونچی ہوتی چلی گئی۔۔۔۔زارا کمرے سے باہر نکلی تو آس پاس کام میں مصروف لوگوں نے اسے دیکھا اور پھر اپنے کام میں مصروف ہو گئے۔۔۔۔۔زارا ابھی تک کمرے سے باہر لاؤنچ میں کھڑی تھی۔۔۔۔سامنے سے گزرتی رابیہ نے زارا کو اوپر سے لے کر نیچے تک دیکھا اور زارا نے زرا سے شانے اچکائے ۔۔۔۔۔آپس کے تلخ تعلقات کے وجہ سے رابیہ نے اس کی کوئی تعریف نہیں کی مگر دل ہی دل میں سوچ ضرور رہی تھی کہ۔"منحوس ماری لگ تو پیاری رہی ہے۔۔۔"

۔۔۔زارا کم میکپ کے پیچھے چھپا پر جوش چہرہ لیے باہر لان میں آگئی جہاں تقریب کے انتظامات کیے گۓ تھے۔۔۔وہاں صرف خاندان کے ہی کچھ لوگ تھے ۔۔۔۔مگر ماشااللہ خاندان ہی اتنا بڑا تھا کہ وہ "کچھ!!" لوگ ہی بہت تھے۔۔۔۔زارا  کے چہرے پر سنجیدگی اور شائستگی تھی گویا وہ سمجھدار دِکھنا چاہ رہی ہو!!۔۔۔لان میں چند مشترکہ کرسیوں پر براجمان سارہ بیگم (زارا کی امی) سمیت کچھ عورتیں بیٹھیں عورت ہونے کا فرض نبھا رہی تھیں۔۔۔یعنی چگلیوں میں قدرت مصروف تھیں۔۔۔۔زارا نے  تیکھی مسکراتی نظر اُن پر ڈالی اور ایک طرف چل پڑی جہاں زارا کے بھائی ،بھابیاں ،ثناء،اسکے بہن بھائی اور کچھ مزید کزنز سمیت اکھٹے سیلفی لی جا رہی تھی۔۔۔۔زارا نے بھی شرکت فرما کر 'ثوابِ دارائین' حاصل کیا۔۔۔۔

"مجھے بھی لو سیلفی میں۔۔۔" زارا نے ہارس سے کہا جس کے ہاتھ میں موبائل تھا۔۔۔۔

"تمہارا بڑا سا منہ پورا نہیں آۓ گا۔۔۔" ہارس نے تنزیہ کہا اور جس پر رابیہ ہنسی۔۔۔۔۔

"بھائی یقین مانو۔۔اگر ایک آپ۔۔۔صرف ایک آپ اس سیلفی سے نکل جاؤ نہ تو چار پانچ بڑے منہ والے بندے آسانی سے سیلفی میں فٹ آسکتے ہیں۔۔۔" زارا نے تنز کا جواب تنز سے دیا۔۔۔مگر دونوں بہن بھائی گا تنز محض ایک مذاق تھا سو اُسے ہنس کر ٹال دیا کیا۔۔۔۔

"ریڈی؟؟؟" ہارس کے علان کرتے ہی سیلفی کے منتظر آدم مخلوق نے اُلٹے سیدھے منہ بناۓ اور "click" ہمیشہ کے لیے ایک خوبصورت یاد قید کر لی گئی۔۔۔۔۔

سیلفی کے بعد سب کھانے کے لیے ایک بڑے سے ڈرائنگ کی طرف بڑے جہاں بزرگ اور شادی شدہ پرنے جوڑے بیٹھ چکے تھے بس اِس نوجوان نسل کا انتظار تھا جو ہر تقریب میں تصویروں اور ویڈیوز کو بنانا اپنا اخلاقی فریضہ سمجھتے تھے۔۔۔۔۔

"سنو!!"علی(ثناء کا بھائی) نے زارا کو مخاطب کیا جا پر زارا "ہاں جی" کہتی رکی۔۔۔۔

"پیاری لگ رہی ہو لڑکی۔۔۔۔ایک سیلفی ہو جاۓ۔۔۔۔" علی نے موبائل ناکلا اور فرنٹ کیمرا کھولا اور زارا پر جوش سی ہو کر اسکی قریب ہوئی اور کیمرے کی طرف دیکھا۔۔۔۔

"مجھے بھی سینڈ کرنا لڑکے۔۔۔"زارا نے گویا ٹونٹ کیا ہو۔۔"لڑکی" والی بات پر۔۔۔علی زرا سا مسکرا کر آگے ہولیا!! اور زارا بھی اُسکے شانہ بشانہ چل پڑی۔۔۔۔۔

دیوانیWhere stories live. Discover now