قسط ۱۶
آخری قسط
سزائے محبت
حنان کی ڈائری؛
(وہ سب محض ایک رات کی بات نہیں تھی میرا بدلہ میرا دوسرا مرڈر صرف ایک دن میں تشکیل نہیں ہوا تھا ایچ زیڈ کا جنم ایک دن میں نہیں ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔)
اس نے ایک دیوار پہ ساری تصویریں چپکا دیں ،وہ دیوار لاتعداد تصویروں سے بھری پڑی تھی۔ صارم جو ابھی حنان کے فلیٹ میں آیا تھا ستائش سے دیوار کو دیکھنے لگا
"ایک رات میں ان سب کی تصویریں کیسے ملیں؟" حنان جس کے ہاتھ ابھی بھی لیپ ٹاپ پہ حرکت کر رہے تھے انگلیوں کو روکتے نظریں صارم پہ جمائیں
"میرے پاس دماغ ہے صارم،آج تک قدر نہیں کر سکی مگر اب ایک ایک قدم پہ اس کی قدر و قیمت کو واضح کروں گی" صارم ان تصویروں سے نظریں ہٹاتا اس کے سامنے آ بیٹھا
"قدر و قیمت قتل کر کے واضح کی جاتی ہے"
"تھپڑ انھوں نے مارا ہے" وہ جس سرد مہری سے بولی تھی صارم خاموش رہا
"تم اکیلے کر سکتی ہو یہ سب"
"نہیں" اس نے لیپ ٹاپ بند کر دیا ۔اب دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے
"تو؟"
"تو پیچھے تو کم از کم نہیں ہٹوں گیں ہاں بیچ رستے شائد مر مرا جاؤں" صارم نے افسوس سے اسے دیکھا
"جب بولنا فضول بولنا"پھر کچھ سوچتے وہ تھوڑا آگے کو ہوا "میرے پاس آئیڈیا ہے"
"اپنے مالکوں سے بےوفائ" اس کا لہجہ طنزیہ نہ ہوتے ہوئے بھی طنزیہ تھا
"تمہارے لیے کچھ بھی" وہ کندھے اچکاتے بولا
"کاش یہ تم چند ماہ پہلے کہہ دیتے تو زیادہ خوشی ہوتی" صارم خاموش ہوگیا مگر دل میں درد کی لہر اٹھی
"ایم سوری مگر میں وہ کبھی نہیں کرسکتا تھا ، وہاں تم غضنفر کی مرضی سے تھی تمہیں بھگاتا تو انور قتل کر کے غضنفر کے ہاتھوں بچ جاتا کہ تم بھاگتی ہوئی قیدی سمجھ کر قتل کر دی گئ"
"وہ ٹورچر آسان تھا؟" حنان نے سرے سے اس کی بات کو نظر انداز کیا تھا
"مجھے پتا ہے مگر میں بھی پل پل مرا ہوں" وہ دکھ سے بولا
"احساس اور تکلیف میں بہت تھوڑا فرق ہوتا ہے صارم ،تمہیں میرا احساس تھا پر مجھے تکلیف تھی ۔میں تمہارا درد سمجھ سکتی ہوں،تم چاہ کر بھی میری تکلیف کا رتی برابر سوچ نہیں سکتے" اس کے لہجے میں ہلکی سی درد کی آمیزش تھی
"ایم سوری" اس کے پاس اور کوئ لفظ نہیں تھا کہنے کو
"ترکیب بتاؤ" وہ سپاٹ لہجے میں بولی
"ٹیم" اس کا جوش مانند پر چکا تھا "میں ایک بندے کو جانتا ہوں جو ہماری مدد کر سکتا ہے"
"کون؟"۔۔۔۔۔۔۔۔
YOU ARE READING
بس ایک پل زندگی ....《completed》
Mystery / ThrillerA story about love and war a story about hate and revenge a story about police and politics...a girl in which innocence is present but far inside....a girl who live for revenge in any cost...An urdu novel .... hanan - danger zone taimoor- sweet and...