قسط ۱۲
دل دل کے راز ہیں
ہر دل کی نئ داستان ہے
ہر دل کی الگ مزاج ہے
صاحب کس دنیا کے رہنے والے ہو
یہاں تو ہر دل کے الگ راز ہیں
ہسپتال کے کاریڈور میں پھر وہ کھڑی تھی مگر اس دفعہ چہرے پہ سپاٹنیس نہیں تھی بلکہ ضبط تھا ڈاکٹر کی مطابق یا یوں کہنا چاہیے غضنفر کے ہاتھوں خریدے گئے ڈاکٹر کے مطابق ان کو فورا ہارٹ سرجری کی ضرورت تھی اور یہاں غضنفر صاحب نے اپنے پلین کے مطابق تیمور کو بلوایا اور اسے کہا کہ وہ موت و زندگی کی جنگ سے پہلے اپنی بیٹی کا نکاح اس سے کروانا چاہتے ہیں اور سادگی سے رخصتی بھی کیونکہ ان کے کاروباری لوس سے وہ آگاہ ہی ہے۔۔۔۔۔ آگے کیا ہونا تھا اس سے نہ وہ انجان تھی نہ تیمور لیکن اب منع وہ بھی نہیں کرسکتی تھی اور تیمور بھی نہیں ۔۔۔ ضبط کی کڑیاں اس کے سامنے سے گزرتے تیمور کو دیکھ ٹوٹ چکی تھیں ۔۔۔ آنکھوں کی بے پناہ سرخی واضح ہونے لگی (مطلبی) وہ زیر لب بڑبڑائ تھی مگر اتنا ضرور کے تیمور سمجھ جاتا ۔۔۔۔ مگر وہ نظر انداز کرتے مولوی صاحب کو اندر آئ سی یو میں لے گیا ۔۔۔۔
"میم پیشینٹ آپ کو بلا رہے ہیں" ایک نرس نے شریر مسکراہٹ لیے اسے کہا تو وہ سر ہلاتے بد دلی سے اندر کی جانب چل دی۔۔۔۔۔
"حنان۔۔۔۔" غضنفر صاحب کی آنکھوں میں کی گئ التجا پہ وہ بس سر ہلاتی رہ گئ
"مولوی صاحب نکاح شروع کریں"
"حنان خان ولد غضنفر....."
"زوالقرنین" وہ ٹوکتے بولی تو جہاں تیمور نے گڑبڑا کر پیشینٹ بنے غضنفر کو دیکھا وہیں انھوں نے مطمئن انداز میں اسے دیکھا
"میں حنان کا ماموں ہوں دراصل میری بہن کی فیملی کی کار ایکسیڈینٹ میں ڈیتھ ہوگئ تب سے حنان کو میں نے ہی پالا ہے۔۔ بٹ یس فادر از فادر" وہ نرم مسکراہٹ کے ساتھ بولے تو تیمور کو عجیب ہی لگا (یہ جانتے ہیں کہ حنان کو اپنا ماضی یاد ہے)
"مولوی صاحب والد کے خانے میں زوالقرنین علی ہیں" ان کے کہنے میں مولوی صاحب نے سر ہلا دیا
"حنان زوالقرنین ولد زوالقرنین علی کیا آپ کو تیمور خان ولد نوید خان سے......" اس کے سر نیم پہ غضنفر چونکے نہیں تھے کیونکہ انھیں بدقسمتی یا خوش قسمتی سے اپنے بہنوئ کے بھائ کا نام یاد نہ تھا۔۔۔۔
(صرف دو ہفتے حنان ، ٹاسک سمجھ لو ان دو ہفتوں میں تمہیں سارے ثبوت جلا دینے ہیں اوکے) غضنفر کی آواز کانوں میں پڑی تو حنان نے بامشکل سر ہاں میں ہلا دیا ، مولوی صاحب پھر اپنے الفاظ دہرا رہے تھے
(میں محبت مار کے جینے والوں میں سے ہوں تیمور خان) اس نے دوبارہ اثبات میں سر ہلا دیا۔۔ مولوی صاحب آخری مرتبہ الفاظ دہرا رہے تھے
JE LEEST
بس ایک پل زندگی ....《completed》
Mysterie / ThrillerA story about love and war a story about hate and revenge a story about police and politics...a girl in which innocence is present but far inside....a girl who live for revenge in any cost...An urdu novel .... hanan - danger zone taimoor- sweet and...