ہمراہی part 25

187 22 15
                                    


زائینہ سب کو پہلے ہی اندر لے کر چلی گئی تهی ......
زوباریہ گهر میں داخل ہوئی .....
تو سب لیونگ روم میں بیٹهے تهے.....
زائینہ تقریبا بهاگتے ہوئے زوباریہ کے گلے لگی تهی....
آپی آپ کو پتا ہے میں نے آپ کو کتنا یاد  کیا.....
زائینہ زور سے زوباریہ کو گلے ملتے ہوئے بولی.....
میری جان میں نے بهی بہت یاد کیا تمہیں.
پهر زائینہ اور زوباریہ بهی آ کر سب کے ساتھ بیٹھ گئی.......
زائینہ بیٹا ٹیبل سیٹ کرو .......
جی مما .....
زائینہ یہ کہہ کر ابهی اٹهی ہی تهی کے آلیہ بیگم نے پهرر ٹوکا. ....
پہلے مہمانوں کو ان کا کمرا دیکها دو تا کہ وہ فریش ہو جائیں......
آلیہ بیگم کی بات سن کر بے اختیار ہی زائینہ کی نظر شانی پر پڑی تهی.....
جو پہلے ہی بڑی سی مسکراہٹ لیے زائینہ کو دیکھ رہا تها.......
زائینہ نے جلدی سے اپنی نظروں کا زاویہ بدلہ.....
پهر
زائینہ نتالیہ اور شانی کو لے کر ان کے کمرے تک چهوڑنے چلی گئی.....
سیڑهیوں کے ساتھ اک کمرا تها......
نتالیہ آپی یہ رہا آپ کا کمرا......
زائینہ کمرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولی.....
نتالیہ اپنا بیگ لے کر اپنے کمرے میں چلی گئی......
سیڑھیاں چڑھ کے لیفٹ سائڈ پر آپکا روم ہے. ...
زائینہ نظریں جکها کر بولی اور رخ موڑ کر جانے لگی.....
سنیں!!!! .......
شانی نے زائینہ کو پکارا.......
جو اپنی بات سنا کے جا رہی تهی....
وہ دراصل مجهے یہ کہنا تها.......
مجهے سمجه نہیں آیا کے آپ نے کیا کہا ہے ...
کیا .....؟؟؟.
کدهر ہے میرا کمرا؟؟؟......
شانی سر کجهاتے ہوئے نا سمجهنے کی ایکٹنگ کرتے ہوئے بولا.......
کیا اسے سچ میں سمجھ نہیں آئی .......
یا یہ نا سمجهنے کی ایکٹنگ کر رہا ہے. .....
زائینہ آنکهیں سکیڑ کر مشکوک سے انداز میں شانی کو دیکهتے ہوئے سوچ رہی تهی....
چلیں.......
شانی زائینہ کو یوں پرسوچ دیکھ کر بولا......
جیسے اپنی چوری پکڑے جانے کا اسے بهی خدشہ ہو......

کہاں .........
او اچها ہاں چلیں.......
زائینہ یاد آنے پر اپنی بات بدلتے ہوئے بولی....
زائینہ یہ کہہ کر سیڑهیاں چڑهنے لگی ........
سیڑهیاں چڑتے ہوئے زائینہ کسی سوچ میں گم تهی....
یہ رہا آپ کا کمرہ .......
زائینہ رائٹ سائڈ والے کمرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولی.....
پر آپ نے تو کہا تها لیفٹ سائیڈ پر ہے........
شانی نے اپنی جلدبازی پر ہزار بار خود کو دل میں ملامت کیا.....
جبکہ زائینہ شانی کو کها جانے والی نظروں سے دیکھ رہی تهی........
کیونکہ زائینہ جانتی تهی کے شانی کے لیے کمرہ لیفٹ سائیڈ پر ہے...
زائینہ جان بوجھ کر بولی تهی....
وہ میرا مطلب تها کیا کہا تها آپ نے........
لیفٹ یا رائٹ......
شانی اک بار پهر ہوشیاری دیکها رہا تها....
مگر اب وہ جو بےوقوفی کر چکا تها اب اس کی ہوشیاری کسی کام نہیں آنی تهی.....
زائینہ لیفٹ روم کی طرف اشارہ کیا......
تو شانی صاحب معصوم سی شکل لے کر اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا......
جبکہ زائینہ ایک غصے والی نگاہ شانی کی پشت پر ڈال کر نیچے چلی گئی......

اففف بےوقوف آج تو پکا یہ مجهے پکڑ کر دهو دیتی..........
شانی اپنی بیوقوفی پر خود کو ہی ملامت کرتے ہوئے بولا........
یار کتنا غصہ ہے اس میں......
آخر بہن کس کی ہے.....
دونوں اک جیسی ہی ہیں......
کهڑوس.....
غصے والی.....
پیار محبت والی تو فیلنگز ہی نہیں ہیں......
شانی خود سے ہمکلام تها......
وہ یہ سوچے بغیر ہی خود سے ہمکلام تها.....
کہ اگر زائینہ یا زوباریہ میں سے کسی نے سن لیا تو اس کی خیر نہیں.....

ہمراہیOpowieści tętniące życiem. Odkryj je teraz