ہمراہی ایپیسوڈ 32

53 3 13
                                    

اچھا تو یہ کہانی تھی ۔
زوباریہ کی آواز پر دونو پلٹے تھے ۔
آپی آپ ؟؟؟؟؟
شانی کی حیرت بھری آواز ابھری تھی
جبکہ زائینہ کی تو آواز حلق سے غائب ہو گئی تھی ۔

نہیں آپی آپ جیسا سمجھ رہی ہیں ایسا کچھ نہیں ہے ۔
شانی نے وضاحت دی ۔
شانی اپنے کمرے میں جاو۔۔۔
زوباریہ کی رعب دار آواز فضا میں گونجی تھی ۔
پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں نے کہا اپنے کمرے میں جاو ۔
زوباریہ نے شانی کو ٹوکا تھا ۔

جی آپی ۔۔۔۔۔
شانی یہ  کہہ کر گھر کی جانب بڑھا تھا ۔

نتالیہ تم بھی جاو ۔
زوباریہ چپ چاپ کھڑی نتالیہ سے مخاطب ہوئی تھی ۔
صورت حال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے نتالیہ نے قدم گھر کی طرف بڑھا دیے تھے ۔

اب ہر طرف سناٹا تھا
فضا میں ہلکی کلکی سسکیاں ابھر رہی تھی ۔
زائینہ ۔۔۔۔۔۔
زوباریہ نے زائینہ کی طرف باہیں وا کرتے ہوئے اسکو پکارا تھا ۔۔۔۔۔
اک لمحے میں زائینہ اک پرسکون باہوں کے گھیرے میں تھی جہاں شاید اسکو  ماں کی گود جیسا سکون محسوس ہوتا تھا ۔
سسکیوں کی آواز بلند ہورہی تھی ۔
دھیرے دھیرے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چپ زوباریہ نے اسکا سر تھپکتے ہوئے اسے چپ ہونے کو کہا تھا ۔۔۔۔۔۔

زائینہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زوباریہ نے زائینہ کو خود سے الگ کرتے ہوئے پکارا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زائینہ نظریں جھکائے زوباریہ سے الگ ہوئی تھی ۔
میری اک بات کا جواب دو ۔۔۔۔۔۔۔
کیا تم پسند کرتی ہو شانی کو ۔۔۔۔۔۔۔
کوئی تمہارے ساتھ زبردستی نہیں کرسکتا میرے ہوتے ہوئے ۔
زائینہ سپاٹ چہرا لیتے ہوئے ذوباریہ کی طرف دیکھا تھا ۔

یار نتالیہ زائینہ نے کیا جواب دیا مجھے سنائی نہیں دیا ۔
شانی اور نتالیہ جن کا بس نہیں چل رہا تھا کھڑکی سے لپک کا نیچے آجاتے اوپر کھڑکی سے زوباریہ اور نتالیہ کی باتیں سن رہے تھے ۔۔۔۔

شانی مجھے بھی سنائی نہیں دیا بلکل بھی ۔
زوباریہ نے زائینہ کو گلے لگا لیا تھا ۔

زوباریہ کا دیہان اوپر گیاں تو دونوں کو کھڑکی سے لپٹے دیکھا ۔
جو زوباریہ کی نظر پڑھتے ہی  چھپنے کی ناکام کوشش کرہے تھے ۔۔۔۔۔۔۔

تو ٹھیک ہے زوباریہ آئیندہ تمہیں شانی کبھی نظر نہیں آئے گا جتنی اذیت اسنے تمہیں دینی تھی دے دی ۔۔۔۔۔
اب میں ایسا نہیں ہونے دوں گی ۔۔۔۔
شانی جو چھپنے کی کوشش کرہا تھا ۔
زوباریہ کی آواز شانی کو  اک دم ساکت کر گئی تھی۔۔۔۔

************************
یہ رہی چھوٹی سے ایپیسوڈ کمنٹس میں ضرور بتائے گا آپکو کیسی لگی ۔۔۔۔
انشاء اللہ میں اب اس سٹوری کو دوبارا کانٹینیوں کرہی ہوں ۔
پاکستان میں یہ ایپلیکیشن بین ہونے کی وجہ سے یہ سٹوری کافی طویل ہو گئی ہے ۔
پر انشاء اللہ اب ایپیسوڈز کا سلسلہ دوبارہ جاری کرہی ہوں مجھے امید ہے آپ سب مجھے بھولے نہیں ہوں گے🙁 نا ہی زوباریہ کو بھولیں ہوں گے 😁۔

مجھے انتظار ہے آپکے کمنٹس کا جو مجھ میں لکھنے کی اک نئی امنگ پیدا کرتے ہیں
آپکے وقت کا شکریہ ۔
ملتے ہیں نئے ایپیسوڈ میں
اللہ حافظ۔

رمشاء چوہدری۔۔۔۔

  

ہمراہیOnde histórias criam vida. Descubra agora