زائینہ کیاہوا ہے؟ ؟؟؟؟؟
زوباریہ کے لہجے میں پریشانی واضح تهی.....ک ک کچھ نہیں زوباریہ آپی.....
زائینہ یکدم زوباریہ کو اپنے سامنے دیکھ کر جلدی سے آنسو صاف کرتے ہوئے بولی......مگر آنسو کی لڑی دوبارہ رواں ہو گئی تهی .....
زائینہ سے اب کنٹرول نہیں ہو رہا تها.......زائینہ مجهے بتاو سچ میں مجهے بہت فکر ہو رہی ہے....
میری اچهی بہن بتاو کیا ہوا ہے.....
زوباریہ کے لہجے میں پریشانی تھی ۔۔۔
زوباریہ ،زائینہ کے دونوں ہاتھ تهامتے ہوئے بولی......آپی میں اچهی نہیں ہوں....
میں بلکل اچهی نہیں ہوں.....
زائینہ اپنا چہرا دونو ہاتهو میں دے کر رونے لگی تهی....زوباریہ نے زائینہ کو گلے لگا لیا تها ......
وہ سمجھ گئی تهی کے ابهی زائینہ بولنے کی کیفیت میں نہیں ہے....
اس لیے زوباریہ نے اسرار نہیں کیا تها.......
چلو میری پیاری گڑیا اپنے کمرے میں چلتے ہیں......
مما یہاں تمہیں یوں روتے دیکھ لیں گی تو وہ بهی پریشان ہو جائیں گی......
زوباریہ زائینہ کو لے کر کمرے میں آ گئی تهی.......
شانی کے کمرے سے تهوڑا سا آگے ہی زوباریہ کا کمرا تها.....زائینہ زوباریہ کو اپنے کمرے میں لے آئی تهی........
زائینہ مسلسل روئے جا رہی تهی.......
اچها چپ کرو اب اور مجهے بتاو کیا ہوا ہے تمہیں........
زوباریہ سے زائینہ کا اس طرح رونا برداشت نہیں ہو رہا تها......
اس لیے وہ اس زاروقطار رونے کی وجہ پوچهنا چاہتی تهی........زائینہ نے اپنے آنسوؤں سے تر چہرے کو صاف کیا.....
اور شروع سے آخر تک سب بتا دیا زوباریہ کو، کے کیسے اس لڑکے نے میسیج کیا اور کیسے اس نے تین دن کا کہا اور وہ سچی اس کے بعد نہیں آیا تھا۔۔۔۔۔آپی مجھے لگتا ہے وہ آیا ہی میری زندگی کو بےسکون کرنے تھا ۔۔۔۔
زائینہ کا دل اب پہلے سے ہلکا ہو گیا تھا ۔۔۔۔۔آپی میں اسے کبھی معاف نہیں کرو گی ۔۔۔
زائینہ زوباریہ کے گلے لگ گئی تھی ۔۔۔۔۔پردے کے پاس کھڑا کوئی پوری داستان سن چکا تھا ۔۔۔
*******************
غازیان زوباریہ کو گهر چهوڑ کر خود اپنے والد والدہ کو ان کے دوست کے گهر لینے چلا گیا جن کو وہ یہاں آنے سے پہلے چهوڑ کے آیا تها.........
غازیان نے انہیں وہاں سے لیا اور زوباریہ کے گھر کی طرف ورانہ ہوا ۔۔۔۔۔۔۔
ارے غازیان گاڑی آہستہ چلاؤ ۔۔۔۔
زونیہ بیگم گھبراتے ہوئے بولی ۔۔۔۔
کیونکہ گاڑی کی رفتار معمول سے تیز تھی۔۔
کتنی جلدی ہے ہمارے بیٹے کو۔۔۔۔۔۔
غازی صاحب مسکراہٹ لیے بولے ۔۔۔۔
غازیان نے گاڑی زوباریہ کے گهر کے سامنے روکی .......
ذونیہ بیگم اور غازی صاحب گاڑی سے اتر کر گهر کی طرف بڑهے تو غازیان بهی ان کے ساتھ ہو لیا....
ارے ارے تم کہاں....؟؟؟؟
زونیہ بیگم بیل بجاتے ہوئے غازیان سے مخاطب ہوئیں جو ساتھ ہی پیچهے کهڑا تها .....میں بهی اندر جا رہا ہوں......
غازیان حیرت کی ملی جلی کیفیت سے بولا...........یہاں لڑکے کا یوں شادی سے پہلے لڑکی کے گهر آنا معیوب سمجها جاتا ہے....
زوباریہ بیگم اپنے لاڈلے بیٹے کو یہاں کے رسم و رواج سے آگاہ کرتے ہوئے بولیں....اچهااا ......
ویسے ایسا نہیں ہونا چائیے......
غازیان منہ کے الگ الگ زاویے بناتے ہوئے بولا.....ٹهیک ہے پهر آپ لوگ جائے مجهے کال کیجیے گا پهر میں لینے آ جاؤں گا...
غازیان یہ کہہ کر اپنی گاڑی کی طرف بڑها جبکہ زونیہ بیگم اور غازی صاحب گهر میں داخل ہو گئے.....
زوباریہ نے ہلکے گلابی رنگ کا بہت خوبصورت ڈریس پہنا تها.....
سلیقے سے سر پر ڈوبٹہ لے کر وہ خود کو آئنے میں دیکھ رہی تهی.....تبهی زائینہ کمرے میں داخل ہوئی آپی مہمان آ گئے ہیں.....
اور آتے ہی زوباریہ کو اطلاع دی......سارے انتظامات ہو گئے نا .......
زوباریہ کے لہجے میں پریشانی تهی.....جی آپی آپ بلکل فکر نا کریں .........
سب ہو گیا ہے.....زائینہ طمانیت سے بولی .......
جس سے زوباریہ بهی مطمئن ہو گئی.....ساتھ ہی نتالیہ بهی کمرے میں داخل ہوئی .......
اور اس کے پیچهے پیچهے شانی صاحب بهی کمرے میں داخل ہوئے....تیار ہو گئی ......
نتالیہ زوباریہ سے مخاطب تهی.....
بہت پیاری لگ رہی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔
نتالیہ زوباریہ کے کندهے سے سرکتے ڈوپٹے کو درست کرتے ہوئے بولی......
شانی پیچهے خاموش کهڑا تها......
اک دم نظریں جکهائے ....
اس قدر خاموش تها کے کسی کو اس کی مجودگی کا احساس ہی نہیں ہو رہا تها.....
سوائے زائینہ کے .......
زائینہ کی نظر بٹهک کے شانی پر گئی تو وہ کچھ اداس محسوس ہوا....
کچھ دیر زائینہ نے سوچا پهر بنا پرواہ کیے زوباریہ کی طرف دیہان کر دیا.....
شانی دبے قدموں ہی باہر نکل گیا تها......
ہر کوئی یہ بات جاننے سے قاصر تها کے شانی کو کیا ہوا ہے......
کیونکہ کسی کا دیہان ہی نہیں تھا ۔۔۔۔۔۔
**********************زائینہ لوازمات سے سجی ٹرالی لے کر ڈرائینگ روم میں داخل ہوئی......
آؤ بیٹا تم میرے پاس آ کے بیٹھو ۔۔۔۔۔۔
زونیہ بیگم نے زائینہ سے کہا ۔۔۔آنٹی میں آپ کی ہونے والی بہو نہیں ہوں وہ تو آ رہی ہیں ۔۔۔۔
زائینہ نے بنا سوچے سمجھے بول دیا۔۔۔۔۔جبکہ اب وہ زبان دانتوں تلے دبائے کھڑی تھی۔
اور باقی سب ہنس رہے تھے ۔۔۔۔
وہ میرا مطلب تھا آپی آ رہی ہیں۔۔۔۔
زائینہ اپنی جلدبازی پر شرمندہ ہوتے ہوئے بولی ۔۔۔
جی بیٹا میں جانتی ہوں آپ زوباریہ نہیں ہو ۔
ادھر آؤ میرے پاس۔۔۔۔
زونیہ بیگم ہنستے ہوئے بولیں ۔۔۔۔
تو زائینہ خاموشی سے زونیہ بیگم کے ساتھ جا کے بیٹھ گئی ۔۔۔۔۔
کون سی کلاس میں ہو؟
زونیہ بیگم کی آواز شفقت سے بھرپور تھی۔۔۔جی میں وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا مطلب ہے میں سیکنڈ ائیر میں ہوں ۔۔۔زائینہ بہت گھبرا جاتی تھی۔۔۔۔
نئے لوگوں سے بات کرنے سے۔
اور آج بھی وہی ہو رہا تھا۔۔۔۔۔۔
اسے کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی کے وہ کیا بولتی جا رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
******************
اسلام وعلیکم! ۔
میں معذرت خواہ ہوں🙁۔
اتنا لیٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایپیسوڈ ۔۔۔۔۔۔۔
خیر کیسی لگی ایپیسوڈ؟ ؟؟؟
مجھے پتا ہے میری ریڈرز بہت اچھی ہیں ۔
وہ سمجھتی ہیں میری مصروفیات کو ۔
اگلا ایپیسوڈ آنے تک اللہ حافظ 😀🖑۔
KAMU SEDANG MEMBACA
ہمراہی
Fiksi Umumیہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ جس کے بارے میں جاننے کے لیے آپ کو کہانی پڑھنی ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔۔😀😀😀