وہ بھی آیا تھا اپنے دادا اور دوست کے ہمراہ۔ داود صاحب کو سب سے ذیادہ انھی کا انتظار تھا۔ جیسے ہی وہ لوگ پہنچے انکا بھی باقی مہمانوں کی طرح پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔ شہریار کو تو سب پتہ تھا لیکن روبیل کو کچھ نہیں معلوم تھا کہ وہ کہاں جارہے ہیں؟
یار یہ شکل کیوں اتنی لٹکائی ہوئی ہے تو نے؟ شہریار نے اسکے کان میں سرگوشی کی
کیونکہ مجھے یہاں بوریت ہورہی ہے۔روبیل نے بھی اسی کے انداز میں جواب دیا
اچھا اپنا موڈ تو ٹھیک کر اب۔ وہ دیکھ داود صاحب اور دادو ہمارے طرف ہی آرہے ہیں۔ شہریار نے سیدھے بیٹھتے ہوئے سامنے دیکھ کر کہا۔
تو اسے بھی ناچار اپنا موڈ ٹھیک کرنا پڑا ورنہ وہ تو بہت بور ہورہا تھا۔ لیکن اسے ایسے محسوس ہورہا تھا کہ کوئی اسے دیکھ رہا ہے۔ اس نے ادھر ادھر نظر دوڑائی لیکن کوئی ایسا نہیں تھا جو اسے اتنا گھور رہا ہو۔
مہندی کا فنکشن کا تھا۔ چونکہ اکٹھے فنکشن تھا دونوں کا تو اس لیئے لان کو بہت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا۔ ہر طرف پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو ماحول کو اور بھی مسحورکن بنا رہی تھی۔
ایسے میں وہ بھی جب وہاں آئی تو ایسا لگا کہ یہ ماحول بنا ہی اسی کے لیئے ہے۔ وہ نہ ہو تو اس یہاں یہ ماحول بھی کچھ اثرانداز نہ ہو۔ سی گرین کلر کے کپڑوں میں پھولوں کے جھمکے اور گجرے پہنے، بلوں کو نیچے سے ہلکا سا رول کیئے وہ بھی وہاں آئی اور اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ آکر کھڑی ہوگئی۔
روبیل کی نظر ویسے ہی سٹیج پر پڑی تو وہی رک گئی۔ دل دھڑکا اس زور سے کہ اسے لگا کہ پسلیوں کو توڑ کر باہر آجائیگا۔ اس نے بے اختیار ہی اپنے سینے پر ہاتھ رکھا۔ اسے اپنے دل کے دھڑکنے کی آواز بہ خوبی سنائی دے رہی تھی۔وہ ٹرانس کی کیفیت میں جیسے ہی اٹھا تو شہریار نے اسے آواز دی۔
کہاں جارہا ہے بڈی؟ شہریار نے اسے روک کر پوچھا
وہ شہریار کی آواز سے ہوش میں آیا۔
وہ لڑکی دیکھ وہ سامنے۔ روبیل نے سامنے کی طرف دیکھ کر کہا
ہاں تو۔ شہریار نے بے نیازی سے کہا
تو یہ کہ یہ یہاں کیا کررہی ہے؟ روبیل نے سوچتے ہوئے پوچھا
کیا کر رہی ہے کا کیا مطلب ہے بھئی؟ اسکے بھائی کی شادی ہے اس لیئے یہاں اسکا ہونا بنتا ہے۔ شہریار نے کہہ کر زبان دانتوں تلے دبائی۔
کیا کہا؟ بھائی کی شادی لیکن ہم تو دادو کے کسی فرینڈ کے بیٹے کی شادی میں آئے تھے نہ تو یہ سب؟ روبیل نے حیرانگی سے کہا
![](https://img.wattpad.com/cover/266810996-288-k517492.jpg)
VOUS LISEZ
Junoon Ka HumSafar By Aleena Farid (Completed)✔✔
Roman d'amourایک ایسے لڑکے کی کہانی جسے محبت جیسے لفظ سے نفرت ہے لیکن اس نے جب محبت کی تو جنون کی حد تک۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو مرد زات پر یقین نہیں رکھتی، اپنی دنیا میں مگن اور اسی چھوٹی سی دنیا میں خوش رہنے والی۔ کیا واقعی وہ کبھی کسی مرد زات پر بھروسہ نہیں...