محبت؟ وہ زیر لب بڑبڑایا۔
اففففف۔ اس نے تنگ آکر اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرا اور پھر فریش ہونے کے لیئے واشروم کا رخ کیا۔
دس پندرہ منٹ بعد وہ باہر آیا تو اس نے فون اٹھایا اور ویسے ہی چیک کرنے لگا۔ ابھی اس نے چیک کرکے رکھا ہی تھا کہ اسکے واٹس ایپ پر میسج ٹیون بجی۔
بیپ
بیپ
اس نے کھول کر دیکھا تو شہریار نے کچھ پکس سینڈ کیئے تھے اسے۔
اس نے جیسے ہی کھولا تو اسکی آنکھیں حیرت کی زیادتی سے پھیل گئی کیونکہ یہ پک اسکے اور نورے کے نکاح کے بعد سٹیج پر ہی لی گئی تھی۔ اس تصویر وہ اور نورے ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے اور روبیل کا ہاتھ نورے کے ہاتھ پر ہی رکھا تھا۔
وہ یہ تصویر دیکھ کر مسکرا رہا تھا اور س نے بے ساختگی میں ہی وہ تصویر اپنے ہونٹوں کے قریب کیا اور اسے چوم لیا اور آنکھیں بند کی۔ یہ نکاح کے دو بولو کا ہی اثر تھا کہ اسکے جذبات اور احساسات بدل رہے تھے۔ وہ خود اپنی بدلتی کیفیت پر کبھی حیران ہوتا اور کبھی سر پکڑ کر بیٹھ جاتا۔
نکاح کے ہونے کے بعد کا سارا منظر فلم کی طرح اس کے آنکھوں میں گھومنے لگا۔ اسکا نورے کے قریب جانا، اسکے ہاتھ، ہونٹوں اور ماتھے پر اپنا لمس چھوڑنا اور نورے کا اسکے گال پر ہونٹ رکھنا۔ اس نے ہاتھ اپنے گال پر رکھا اور اسے محسوس ہوا کہ اب بھی اسکے نرم و گداز ہونٹوں کا لمس باقی ہے۔ وہ مسکرانے لگا اسے خود بھی پتہ نہیں چلا کہ اسکے ہونٹوں پر مسکراہٹ کھیل رہی ہے۔اس نے موبائل سینے پر رکھا اور آنکھیں موند لیں۔
دوسری طرف نورے بھی اسکے اور اپنے نکاح کے تصویر کو دیکھ رہی تھی۔ بلکل ویسے ہی تھی جیسے روبیل کے پاس تھی۔ اس نے تصوہر پر ہاتھ پھیرا اور دل ہی دل میں اسکی نظر اتاری اور اسکی تصویر کو زوم کرکے اسکے گال پر اپنے اپنے ہونٹ رکھے اور مسکرانے لگی۔ اسے بھی یہ تصویر شہریار نے ہی سینڈ کی تھی۔
وقت کا کام ہے گزرنا سو وہ گزرتا چلا گیا۔ روزانہ یونی سے گھر اور گھر سے یونی۔ چونکہ انکا لاسٹ ائیر تھا اس لیئے ان پر کام کا برڈن بھی تھوڑا زیادہ تھا جس کی وجہ سے وہ موبائل پر کم اور سٹڈی پر زیادہ دھیان دیتی تھی۔ سارا دن کبھی لائبریری تو کبھی گروپ سٹڈی کرتی۔ اس میں وہ بلکل ہی روبیل کو بھول گئی تھی۔ ایسا نہیں تھا کہ اسے یاد نہیں تھا لیکن کام کے معاملے میں وہ خود کو بھی رعایت نہیں دیتی تھی۔ باتیں بھی کرتی تھی اس سے لیکن زیادہ دیر تک نہیں۔
اس کا بھائی عمیر بھی سپیشلائزیشن کے لیئے امریکہ چلا گیا تھا۔ اسکے امی ابو بھی عمرے کے لیئے گئے تھے۔ اس طرح گھر میں وہ، عامر بھائی اور بھابھی رہ گئے تھے۔
وہ ابھی یونی سے آئی تھی اور آتے ساتھ ہی اس نے بھابھی کو سلام کیا اور پھر کھانے کے بابت پوچھا
![](https://img.wattpad.com/cover/266810996-288-k517492.jpg)
ESTÁS LEYENDO
Junoon Ka HumSafar By Aleena Farid (Completed)✔✔
Romanceایک ایسے لڑکے کی کہانی جسے محبت جیسے لفظ سے نفرت ہے لیکن اس نے جب محبت کی تو جنون کی حد تک۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو مرد زات پر یقین نہیں رکھتی، اپنی دنیا میں مگن اور اسی چھوٹی سی دنیا میں خوش رہنے والی۔ کیا واقعی وہ کبھی کسی مرد زات پر بھروسہ نہیں...