ناشتہ کر لینے بعد مرد حضرات اپنی باتوں میں مصروف ہوگئے جبکہ وہ چاروں اوپر روم کی طرف چلی گئی۔ اب وہ نورے کے روم میں بیٹھی اس کے ساتھ باتیں کر رہی تھیں اور ساتھ ساتھ اسے چھیڑ بھی رہی تھی۔
نورے یہ بتاو کہ بھائی نے منہ دیکھائی میں کیا دیا؟ دانی نے پوچھا
یہ۔ اس نے دوپٹہ گلے سے ہٹایا اور اپنے نیکلیس کی طرف اشارہ کیا
وااو یار کتنا خوبصورت ہے۔ ماشاءاللہ۔ بھئی ماننا پڑے گا کی روبی بھائی کی چوائس ایک دم کمال ہے۔ سنی نے روبیل کی پسند کو سراہتے ہوئے کہا
کوئی شک ہے؟ جس کے پاس ہماری نورے جیسی بیوی ہو اس کے لیئے تو یہ سب کرنا چھوٹی سی بات ہے۔ کیونکہ نورے تو اس سے بھی زیادہ کی قابل ہے۔ زری نے نورے کی ٹھوڑی پکڑ کر کہا
زری کی بات سن کر نورے کے چہرے پر ایک شرمیلی مسکان آئی اور دل ہی دل میں اپنے رب کا شکر ادا کرنے لگی کہ اتنا محبت اور خیال رکھنے والا شوہر اسے دیا ہے۔
دانی اور سنی بات سننا زرا۔ اچانک کچھ یاد آنے پر نورے دونوں کو مخاطب کیا
ہاں بولو نہ۔ دانی نے کہا جبکہ سنی نے آئیبرو اچکا کر اسے دیکھا جیسے پوچھنا چاہ رہی ہو کہ کیا۔
روحی کیوں نہیں آئی تھی کل؟ اسے تو ہونا چاہیئے تھا بھئی اس کی دوست کم اور بہن زیادہ یعنی نورے خان کی شادی تھی۔ اسے تو تم لوگوں کے ساتھ ہونا چاہیئے تھا نہ۔ کہاں ہے وہ؟؟ اور ابھی بھی تم لوگوں کے ساتھ نہیں آئی؟ نورے نے ایک ساتھ کئی سوال کر ڈالے جس پر دانی اور سنی نے ایک دوسرے کو دیکھا اور آنکھوں ہی آنکھوں میں ایک دوسرے کو اشارہ کیا
بتاو نہ آج تو آئی گی نہ؟ نورے کو پتہ نہیں اتنی امید کس چیز کی تھی جو بار بار اس کا پوچھ رہی تھی
نورے میری جان!! بات زرا آرام سے سننا۔ وہ ایسا ہے کہ روحی آج بھی نہیں آئیگی۔ دانی نے اسے دیکھ کر نظریں چرائی
کیوں؟ نورے نے پھر سے پوچھا
کیونکہ وہ ابروڈ جا چکی ہے کل صبح آٹھ بجے کی فلائٹ سے۔ یہ کہنے والی سنی تھی
ابروڈ چلی گئی لیکن کیوں؟ نورے نے بے یقینی کے عالم میں پوچھا
اس کیوں کا ہمیں اتنا نہیں پتا لیکن اس کے پیرنٹس کہہ رہے تھے کہ وہ آفس والوں کے ساتھ بزنس ٹور پر گئی ہے۔ کل ہی انکے بابا اور مما کی کال آئی تھی تو وہ لوگ معذرت کر رہے تھے اس کی طرف سے۔ زری نے اس کی معلومات میں اضافہ کیا
اوووہ اچھا اب سمجھی نہ کہ وہ بزنس کی وجہ سے باہر گئی ہے۔ چلو کوئی نہیں۔ نورے نے آنسووں کا گولہ حلق سے اتراتے ہوئے کہا۔ اس وقت اس نے کتنے مشکل سے یہ بات کی تھی یہ وہی جانتی تھی
ہاں بالکل!! اب چھوڑو اسے۔ ہم ہیں نہ اور پھر روبیل بھائی بھی ہیں تو اس کی فکر کرنا چھوڑ دو۔ دانی نے کہہ کر اس کے گال کو زور سے کھینچا
![](https://img.wattpad.com/cover/266810996-288-k517492.jpg)
ESTÁS LEYENDO
Junoon Ka HumSafar By Aleena Farid (Completed)✔✔
Romanceایک ایسے لڑکے کی کہانی جسے محبت جیسے لفظ سے نفرت ہے لیکن اس نے جب محبت کی تو جنون کی حد تک۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو مرد زات پر یقین نہیں رکھتی، اپنی دنیا میں مگن اور اسی چھوٹی سی دنیا میں خوش رہنے والی۔ کیا واقعی وہ کبھی کسی مرد زات پر بھروسہ نہیں...