Episode no. 1(Part#1)

924 47 7
                                    

سیاہ رات میں دور کہیں کسی کے چیخنے کی آوازیں آ رہی تھیں۔دور کسی محل نما گھر جسے لوگ وائٹ پیلیس کے نام سے جانتے ہیں۔یہ آواز اسی پیلیس کے بیسمنٹ سے آ رہی ہے۔جو رات کے خاموش منظر میں بہت زیادہ خوفناک لگ رہی ہیں۔اس بیسمنٹ میں کل تین کمرے ہیں۔یہ آواز تیسرے کمرے سے آ رہی تھی مگر اب یہ آواز آنا بند ہو گئی ہے اور کسی کے ہنسنے کی آواز آ رہی ہے۔ یہاں کوئی کھڑا ہے جس کے منہ پر ماسک ہے اور ہاتھ میں ڈریل مشین ہے جس سے اس نے چیخنے والی کی سانسیں ہمیشہ کیلئے بند کر دی تھی اور اب وہ شخص مرنے والے شخص سے مخاطب ہے۔
"کہا تھا نا مجھ سے ٹکرانا مت ورنہ انجام بہت برا ہوگا مگر تم نے نہیں سنا اور مجھے دھوکا بھی دیا اب دیکھ لو اپنا انجام۔اب اٹھو اور لو مجھ سے بدلہ۔چچچچچ دیکھو تم تو اٹھ بھی نہیں سکتے تمہاری سانسیں جو میں نے لے لی ہیں۔یہ ہے ڈیول سے ٹکرانے کا انجام"
ایک ٹھوکر اور اس لاش کو مار کر ڈیول واپس مڑا اور سامنے میز تک آیا جہاں بہت سارے آوزار پڑے تھے۔ڈرل مشین رکھ کر اب اسنے اپنے ہاتھوں پر موجود گلوز اتارے اور کسی کو فون ملایا۔ہاں ہیلو ہاں ہاں میں ٹھیک ہوں ہاں مار دیا ہے اسے تم تو جانتے ہو ڈیول کبھی کسی کو معاف نہیں کرتا اور اس نے تو میری اہم فائل چوڑی کرنے کی کوشش کی تھی تو اس کو کیسے معاف کرتا چلو رکھو فون میں بس نکل ہی رہا ہوں ہاں ٹھیک ہے خداحافظ۔کمرے سے نکلتا وہ پیلیس سے باہر آیا جہاں گارڈز نے گاڑی سٹارٹ رکھی تھی کیونکہ یہ تو اب روز کا معاملہ تھا۔
صبح کے 5 بج رہے تھے وہ ابھی سیڑیاں اتر نیچے آئی پورا گھر سو رہا تھا وہ بھی سونا چاہتی تھی مگر اسے ابھی اپنا کام پورا کرنا تھا۔وہ باہر نکلی چپ چاپ گاڑی سٹارٹ کی اور منزل کی طرف روانہ ہو گئی کیونکہ آج ڈیول نے سب کو امرجنسی میٹنگ میں بلایا تھا جو تقریبا 6 بجے تھی وہ وقت سے گھنٹا پہلے جارہی تھی وہ لیٹ نہیں ہونا چاہتی تھی۔ کیونکہ اسے معلوم تھا کہ ڈیول کو لیٹ ہونے سے سخت نفرت ہے اور وہ لیٹ ہونے والے کو سخت سزا دیتا تھا۔اس ڈر سے وہ وقت سے پہلے جارہی تھی۔ویسے تو وہ کسی سے نہیں ڈرتی تھی مگر ڈیول سے اسے بہت ڈر لگتا تھا کیونکہ وہ سزا دیتے وقت کوئی لحاظ نہیں کرتا تھا۔

Y

e tha episode no.1 ka part#1.Pata hy mujhay bhot short hy but abhi ma bhot excited thi to es liye part#1 hi upload kr diya bhot jald part#2 bhi a gay ga.I hope ap sab ko pasand ay.plz comments ma batay kesa hy😊❤️

جوشِ جنون❤️Hikayelerin yaşadığı yer. Şimdi keşfedin