"اگر ہمارے اعمال کھول کر اسی دنیا میں ہی دکھا دیے جائیں
تو شاید یہ جگہ جہنم سے کم نہیں ہوگی، کوئی کسی کی طرف دیکھے گا نہیں، سب جل رہے ہونگے اپنے آپ میں "۔بیلا اس کے سامنے بیٹھی روداد سنا رہی تھی۔ وہ اسکا سامان اسے لوٹا چکی تھی۔
"یہ جادو بہترین تھا۔ اس کا ہر پہلو، ہر منظر، ہر بات۔۔۔ اور اس نے مجھے بہت کچھ سکھایا بھی ہے۔ میں نے اس کے ذریعے نئی نئی جگہ بھی دیکھیں اور اسی کے باعث میرے ذہن کو سوچنے کے لیے ایک نیا رخ ملا ہے۔ اور جب سوچوں کو نیا رُخ مل جاتا ہے تو دنیا سرے سے ہی نئی لگنے لگتی ہے"۔
وہ خوشی سے بتا رہی تھی لیکن کل ہونے والے آخری سین کو سوچ کر جذباتی بھی ہورہی تھی۔
"مجھے خوشی ہوئی کہ یہ سب آپ کو پسند آیا اور آپ نے اس سے کچھ سیکھا۔ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا"۔ اس کے چہرے پر مسکان سجی تھی۔
"ہاں بالکل۔۔۔""ویسے آپ نے نام نہیں بتایا اپنا سہی سے"۔ بیلا کا ایک تجسس ابھی بھی ختم نہیں ہوا تھا۔
"عباد۔۔۔ عباد نام ہے میرا۔۔"۔ اسی طرح مسکراتے ہوئے جواب آیا۔
"اور ای ڈبلیو؟"
"It stands for Ebad Writes"
بے حد آرام سے جواب آیا۔ نا ہی وہ جلدی جلدی کا شور مچاتے کہیں غائب ہوا اور نا ہی بیلا کو اس کے پیچھے لپکنا پڑا۔
"واؤ۔۔ نائیس"۔
"تھینکس۔۔"
اس کے ذہن میں خیال آیا کل اسنے اپنے دوستوں کو بھی دیکھا تھا۔
"تو علینہ، دانی اور سیم بھی آپ کی تحریریں پڑھتے ہیں؟"
کل انہیں دیکھ کر اسے حیرت تو ہوئی تھی لیکن پوچھنا بھول گئی۔
"ہاں وہ میری کتابیں آپ سے بھی زیادہ پڑھتے ہیں"۔
وہ مسکراتے ہوئے گھاس کو تکنے لگا۔ کیا معلوم اس کا ذہن نئی تحریر بُن رہا ہو۔
"زبردست۔۔"
"آپ کو کس چیز نے موٹیویٹ کیا لکھنے کے لیے؟ اتنا جادوئی قسم کا ۔۔۔ جو آپ کو دوسری دنیا میں دکھیل دے"۔
"یہ دنیا۔۔۔ یہاں کے لوگ۔۔۔ ان کے رویے۔۔ تلخ حقیقتیں۔۔ ان سب نے مجھے لکھنے پر مجبور کردیا"۔
"پتا ہے بیلا یہ دنیا کیا ہے؟ یہ زندگی کیا ہے؟
یہ دنیا پھولوں کی سیج نہیں ہے، نہ ہی یہاں کے لوگ آپ کو ملائم تخت پر بٹھانے کو آپ بیتاب ہونگے۔ بلکہ یہ زندگی کیا کرے گی معلوم ہے؟
یہ آپ کو ایک پہاڑ کی چوٹی پر لا کھڑا کرےگی اور دھکا دے کر گرا دے گی۔ اور کہے گی، "لو تمہاری مرضی ۔۔۔ گِر پڑو یا اڑنا سیکھ لو"
VOCÊ ESTÁ LENDO
وہ پُراسرار سا
ContoA short mysterious and adventures story. That is fiction but shows you the image of reality.