وہ جیسے جیسے بگڑے زاویے کے ساتھ بتاتی جا رہی تھی فائقہ کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہیں تھا ۔ وہ خوشی سے بیٹھے سے اُٹھ کھڑی ہوئیں ، انہیں پانی بھول بھال گیا انہوں نے جھپٹ کر فون اُٹھایا پھر رکھ دیا پھر تابندہ سے بےتابی سے پوچھا جو اس کی آمد سے خوفزدہ اور بے زار سی دکھتی تھی مگر وہ خاص نوٹ نہ کر سکیں
" کس وقت آۓ گا میرا بچہ؟ "
" وقت تو نہیں بتایا تائی جان مگر آج ہی ٹپکے۔۔۔۔ مطلب آج ہی آۓ گا "
اس نے زبان کو کچل ڈالا اور تائی جان نے خوشی میں اسے ہی گلے لگا لیا ان کی آنکھیں نم ہوگئ تھیں ۔ تابی نے زبردستی کی مسکراہٹ ہونٹوں پر سجالی۔
" ماشااللہ میرا بیٹا کتنے لمبے عرصے کے بعد آۓ گا یا اللہ تیرا شکر میری تو آنکھیں ترس گئ تھیں "
پھر وہ رُکیں
" نغمہ کو بھی بتا آؤں ذرا "
وہ اسکا گال تھپتھپا کر نغمہ کے کمرے کی جانب بڑھ گیئں جبکہ تابی کا دماغ چلنے لگا
" وہ ہٹلر کا جانشین کبھی بھی ٹپک سکتا ہے ، تابندہ بھاگ "
اسی کے ساتھ اس کے پاؤں میں وہیل لگ گۓ، دھڑا دھڑ سیڑھیاں چڑھ کر وہ اپنے کمرے میں پہنچی ، کمرے چینج کر کے پرس اور فون اُٹھا کے وہ نغمہ کے کمرے میں گھُس گئ ۔ وہ دونوں باتوں میں مصروف تھیں ، موضوع اسی ہٹلر کی آمد تھی ۔ وہ گھوم کر ان کے سامنے آئی تھی۔
" ممی ، تائی جان صلہ کی ماما کا فون آیا تھا اُس کو ٹائیفائیڈ ہو گیا ہے میں اُس سے ملنے جا رہی ، جاؤں ؟ "
اسنے سوالیہ انداز میں دونوں کو دیکھا وہ دونوں یہ خبر سن کر پریشانی میں اُٹھ کھڑی ہوئیں ۔
" اللہ رحیم ہے کریم ہے وہ ے شک اسے جلد ہی ٹھیک کر دے گا ، ہاں بیٹا جاؤ خیریت معلوم کر آؤ ۔ "
دوسری بات فائقہ نے کہی تھی ۔ تابی کو ان پر جی بھر کر پیار آیا ۔ وہ جھوم کر پلٹی ہی تھی کہ نغمہ کی آواز نے اس کے قدم روک لئے
" ڈیڈھ گھنٹے میں واپس آجانا بیٹا ، باسط آنے والا ہے گھر میں بہت سے کام ہیں ۔ "
اور اس کا دل چاہا کے وہ خود کو گولی سے اُڑا لے کیونکہ جس کی وجہ سے بھاگ رہی تھی اسی کے لیے نغمہ اسے جلدی آنے کے لیے کہہ رہی تھیں وہ انکی طرف پلٹی ان اس کی شکل پہ بارہ بج رہے تھے ۔
"مگر ممی میری بیسٹ فرینڈ اتنی بیمار ہے مجھے اس کے پاس رکنا ہے اس کی تیمارداری کرنی ہے ۔ "
دُکھی آتما بننے کی اسنے پوری کوشش کی تھی مگر ۔۔۔۔※※※※※※※※※※※※※※※※※※※※※※※
Aslam o alikum everyone!
Sorry for updating late but next update is coming most probably by 13... so stay tuned. Enjoy reading do vote if u like the story aur comment zeroor keriye gha ☺️☺️ next update will be interesting 😉😉😏 thnkx to Javeria Irfan for writing this story. Peace out ✌️
Ruqaya here 😊😊
KAMU SEDANG MEMBACA
Mohabbat Tum He Se Hai
FantasiThis novel/short story is written by a writer Javeria Irfan. I am just writing it here so all of u can also read this amazing story. I am posting it same as it is written by her. And according to the website where I read it "all the copy rights belo...