Episode 2

10.6K 188 56
                                    


ہمسفر

دو پل جو تم ساتھ چلنا
عمر بھر یونہی ساتھ نبھانا
بانکے میرے ہمسفر مجھ کو سہی رہ
دکھانا بیچ مجدھار میں مجھ کو
چھوڑ کے نا جانا
تیرے بنا مشکل ہے میرا
یوں میری منزل کو پانا ۔

سُورج کی گرم روشنی ہر سو پھیلی ہوئی تھی ہر طرف گرمی کا زور تھا لوگوں کے چہرے پسینے سے بھیگے ہوے تھے ہر کوئی اپنے اپنے گھر موجود تھا سب ہی باہر نکلنے سے گریز کر رہے تھے باہر گرمی ہی اتنی تھی کے قدم رکھتے ہی ایسا لگتا تھا کے ابھی پگھل جائیں گے
حریم اور مشال کی کلاس ختم ہوئی تو وہ اور حریم یونی کے گراؤنڈ میں آگئے ۔۔

یار حریم کتنی گرمی ہے چلو گولا گنڈا کھاتے ہیں !!؟" مشال نے اپنے چہرے سے پسینہ ہٹاتے ہوے کہا۔۔"
ہاں چلو میرا بھی دل گولا گنڈا کھانے کو چاہ رہا ہے ۔۔!!" حریم نے بھی حامی بھری ۔۔۔!!"

پھر وہ دونو چلتے ہوۓ ٹھیلے والے کی طرف گئے جہاں پہلے سے موجود سٹوڈنٹس گولا گنڈا کھانے میں مصروف تھے ۔۔۔!!"
حریم اور مشال نے بھی ٹھیلے والے کو گولا گنڈا بنانے کو کہا اور خود دونوں ٹھیلے کے سامنے رکھے  بینچ پر بیٹھ گئے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
یار ارمان تیرے پسینے کیوں نہیں آرہے ہیں ؟"
زین نے حیرت سے ارمان کو دیکھا جس کا چہرہ بلکل صاف تھا ۔۔۔
کیوں میں نے  کیا کیا ہے جو مجھے پسینے آئیں؟۔ ارمان نے اطمینان سے پوچھا ۔
ارے میرا مطلب اتنی گرمی ہے تجھے پسینے ہی نہیں آرہے ؟"؛
زین نے پھر سے پوچھا ۔۔!!"
افففف زین مجھے نہیں پتا نا کیوں نہیں آرہے ہیں؟؛
ارمان چڑ کر بولا
کیوں کے صبح سے ہر کوئی ارمان سے یہی سوال پوچھتا پھر رہا تھا وہ سب کو جواب دیکے چڑ گیا تھا اب کہ بیسویں مرتبہ زین نے بھی یہی سوال کیا تھا تو وہ اور بھی چڑ گیا ۔
اچھا اب باتوں کو چھوڑ میرا گرمی سے برا حال ہو رہا ہے چل گولا گنڈا کھانے چلتے ہیں ؟"
زین نے ارمان کو بازو سے پکڑ کر کہا ۔
ہاں چلتے ہیں پر میں ایک شرط پر جاؤنگا تیرے ساتھ !!"
ارمان نے ایک ہاتھ اپر نظروں کو نیچے کرتے ہوے کہا ۔
یار شرط بعد میں بتانا بہت پیاسا ہوں ابھی چلتا ہے کہ تیرا خون پی جاؤں ۔۔۔!!
زین نے ارمان کی بات سے چڑ کر کہا اور ساتھ ہی ارمان کو گھسیٹتا ہوا ٹھیلے والے کی طرف گیا ۔۔۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

مشال کھالیا تو بتا دینا میں ٹھیلے والے کو پے کر کے آتی ہوں ۔۔۔؟!!
حریم نے مشال کو مخاطب کرکے کہا اور ساتھ ہی اٹھ گئی ۔
مشال اپنا گولا گنڈا کھانے میں مگن تھی ۔
جب گولا گنڈا ختم ہوا تو سامنے دیکھا کے حریم ٹھیلے کے سامنے کھڑی تھی ۔۔"
وہ وہیں اسکا انتظار کرنے لگ گئی۔
ارے ارمان سامنے دیکھ یہ تو وہی لڑکی ہے جو تجھ سے ٹکرائی تھی ۔۔۔؟"
زین نے ارمان کو ہاتھ کے اشارے سے سامنے بیٹھی مشال کو دیکھنے کو کہا ۔
ارمان نے پہلے مشال کو دیکھا اور پھر زین کو اور واپس گولا گنڈا لینے میں مصروف ہوگیا ۔
زین نے ارمان کو حیرت سے دیکھا اسے کیا ہوا ؟" ۔۔۔زین نے سوچا ۔۔
ارمان تُو دیکھ کیوں نہیں رہا ہے ؟"
زین نے ارمان کو مصروف دیکھ کر کہا ۔
ہاں دیکھ لیا ہے اب زیادہ بک بک نا کر اور انکے پاس جانے کی ضرورت بھی نہیں چپ چاپ گولا گنڈا کھا اور چلتے بن یہاں سے ۔۔
ارمان نے زین کا ارادہ بھامپتے ہوے کہا ۔
زین منہ بنا کر بولا ۔
تُو اپنا مُنہ بند کر میں تو جاؤنگا ان کے پاس تجھے نہیں جانا تو نہیں جا ۔۔۔"
زین نے آنکھ دباتے ہوے ارمان کی طرف دیکھا جو حیرت سے زین کو دیکھ رہا تھا ۔۔۔
___________________________

Mera Humsafar..  !! COMPLETED!!✅Where stories live. Discover now