ائیرپورٹ میں حل چل مچی ہوئی تھی ہر کوئی اپنے جان سے پیاروں کے لئے انتظار کر رہا تھا سب کی آنکھیں اپنے پیاروںکو دیکھنے کے لئے ترس رہیں تھیں ۔
جیسے ہی اناؤسمنٹ ہوئی لبنیٰ بیگم اور حفصہ بیگم فوراً کھڑی ہوگئی ۔ ان کے ساتھ ساتھ یونس صاحب بھی کھڑے ہوگئے ۔وائٹ جینس پہنے لائٹ براؤن شرٹ میں ملبوس ہاتھوں میں گھڑی پہنے گلاسز لگاۓ بیگ کندھے پر لٹکائے اپنے موبائل میں نظرے مرکوز کیے ہوئے وہ اپنے دھن میں آرہا تھا ۔
جیسے ہی لبنیٰ بیگم نے سعد کو دیکھا وہ فوراً سے چلتیں ہوئیں سعد کی طرف آئیں ۔ سعد نے بھی ان لوگوں کو دیکھا تھا وہ بھی انکی طرف مسکراتے ہوے آرہا تھا ۔
میری جان لبنیٰ بیگم فورن سعد کے گلے لگ گئی ۔
میری پیاری امی جان سعد نے مسکراتے ہوے لبنی بیگم کو ٰ گلے لگایا ۔سہی ہے سہی یہاں تو ہمیں کوئی پوچھتا ہی نہیں ہے ۔ یونس صاحب نے جیسے کہا وہ مسکرا دیا اور آگے بڑھ کر ان کے گلے لگ گیا ۔ یونس صاحب نے سعد کے کندھے پر تھپکی دی ۔
ان دونوں سے ملنے کے بعد وہ حفصہ بیگم کی طرف آیا ۔کیسی ہیں چچی جان سعد مسکراتے ہوے گلے ملا ۔
میں ٹھیک ہوں بیٹا تم کیسے ہو ۔ حفصہ بیگم نے بھی خوش دلی سے کہا ۔میں بھی ٹھیک آپ کی دعائیں ہیں سعد نے مسکراتے ہوے کہا ۔
ارے بھائی چلو اب یہیں سب کو ملنا ہے کیا میرا بیٹا تھک گیا ہوگا جیسے لبنیٰ بیگم نے کہا سب کار کی طرف چلے گئے
کار میں بیٹھ کر وہ گھر کی طرف روانہ ہوگئے ۔
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°
مشال اپنے کمرے میں لیٹی ہوئی تھی جب اسے گانوں کی آواز سنائی دی ۔
میرے سامنے والی کھڑکی میں ایک چاند کا ٹکڑا رہتا ہے یہ گانا فل آواز میں بج رہا تھا جب کار روکنے کی آواز آئی ۔
مشال جلدی سے اٹھی ڈوپٹا پہن کر کھڑکی میں جہانکنے لگی ۔ نیچے سعد کار کی دگی سے اپنا بیگ نکال رہا تھا ۔
جیسے ہی مشال نے سعد کو دیکھا اس کا چہرہ خوف کی لپیٹ میں آگیا ۔ اسکے آنسو بہنے لگے ۔ وہ کھڑکی میں بیٹھی ہوئی تھی اور نیچے دیکھ رہی تھی ۔سعد نے بیگ دیگی سے نکال کر کار کا دروازہ بند کیا ۔ اور جانے لگا تھا کے اسکی نظر بے اختیار اوپر اٹھی جیسے ہی اسنے دیکھا کے مشال اوپر بیٹھی ہے اسکے چہرے پر مسکراہٹ آگئی ۔ مشال نے دیکھا کے سعد اسکی طرف دیکھ رہا ہے فوراً سے وہ کھڑکی کے پاس سے ہٹی اسنے اپنے آنسو صاف کیے اور بیڈ پے جاکے لیٹ گئی ۔
مشال کے جانے کے بعد اس نے اپنے چشمے لگاۓ کار کی چابی انگلیوں میں گھوماتے ہوے اندر کی طرف چلا گیا .
لاؤنچ میں آتے ہی سعد صوفے پر دھڑام سے بیٹھ گیا ۔ یونس صاحب بھی بیٹھے ہوئے تھے لبنیٰ بیگم اور حفصہ آتے ہی ڈنر کی تیاری کرنے میں مصروف ہوگئیں ۔
YOU ARE READING
Mera Humsafar.. !! COMPLETED!!✅
Romanceیہ کہانی ایک اسی لڑکی کی ہے جو بہت تکلیفیں سہتی ہیں ۔ پر ہار نہیں مانتی صبر کرتی ہے ۔ اور اسے اسکے صبر کا پھل ملجاتا ہے اسے اسکا ہمسفر مل جاتا ہے