کچھ دن ہسپتال میں رہنے کے بعد ارمان کو ڈسچارج کردیا گیا تھا اب وہ کافی حد تک بہتر ہوگیا تھا ۔ وہ بیڈ پر لیٹا دیوار کو تک رہا تھا رات کے 3 بجھ رہے تھے سحری کا وقت ہوچکا تھا حفصہ بیگم کچن میں سحری بنا رہی تھی مریم بھی اسکے ساتھ تھی ۔
ارمان اسی پوزیشن میں لیٹا ہوا تھا کے زوں زوں کرتے موبائل نے اپنی طرف متوجہ کیا اسنے اک نظر فون کو دیکھا اور بیزاری سے اٹھ بیٹھا
(ابھی اسنے نمبر نہیں دیکھا تھا )۔ بیٹھ کر اسنے سائیڈ ٹیبل سے موبائل اٹھایا اور نمبر دیکھا تو وہاں اسکی چڑیل یعنی مشال کا میسج تھا اسکا نمبر دیکھ کر اسکا چہرہ چمک اٹھا اسنے جلدی سے میسج باکس کھولا تو میسج پڑھا ۔رمضان کی پہلی سحری مبارک ہو
فروم یور چڑیل اسکے آگے اک آنکھ والی ایموجی تھی یہ دیکھ کر ارمان مسکراۓ بنا نہ رہ سکا ۔اسنے بھی میسج ٹائپ کرکے اسکو بھیجا ۔
خیر مبارک ہو فروم یور جنوؤں کا سردار اسنے بھی اسی کے انداز میں میسج کیا
کچھ دیر بعد پھر رپلائے آیا ۔
کیا کر رہے ہو ۔ اسکے آگے اک معصوم سا ایموجی تھا ۔
ارمان نے پڑھا اور فورن رپلائے کیا ۔
کچھ نہیں بس بیٹھا تھا موم اور مریم سحری کی تیاری کر رہے ہیں اور پھر اسکے بعد سحری کرے گیں مجھے تو بس اب عید کا انتظار ہے ۔
ارمان نے یہ کہا اور اسکے آگے اک زبان باہر نکالنے والا ایموجی بھیجا ۔
ہاہاہاہاہا اور میں چاہتی ہوں رمضان ختم ھی نہ ہو مشال نے میسج ٹائپ کرکے بھیجا ۔
ہائےئے ظالم پہلے کیا کم ستایا جو اب بد دعائیں دے رہی ہو ۔
ارمان نے روتی صورت والا ایموجی بھیج کر سینڈ کیا
نہیں تو ہم معصوم کہا کسی پے ظلم کرتے ہیں مشال نے میسج لکھ کر ٹائپ کیا ۔
کچھ دیر بعد ارمان نے رپلائے کیا ۔
اسی معصومیت پے میں واری جاؤں ارمان نے دو دل بھیجے ۔
مشال اسکا میسج دیکھ کر ہنس پڑی
ہسنتے ہوۓ اسکا چہرہ گلابی ہوگیاچلو اللّه حافظ سحری کرو روزہ رکھو اور میرے لئے دعا کرنا مشال نے میسج ٹائپ کرکے بھیج دیا ۔
انشاءلله ارمان نے لکھ کر سینڈ کردیا
اور فون واپس سائیڈ ٹیبل پر رکھ دیا اور خود جمائی لیتے ہوۓ کمرے سے نکل کر کچن کی طرف چلا گیا ۔
شائستہ بیگم نے سحری بنا لیی تھی اب مریم سب کچھ کچن سے لیجا کر ڈائننگ ٹیبل پر رکھ رہی تھی
ارمان اک کرسی کھینچ کر بیٹھ گیا اور سحری کرنے لگا ۔ شائستہ بیگم اور مریم بھی بیٹھ کر سحری کرنے لگے ۔
YOU ARE READING
Mera Humsafar.. !! COMPLETED!!✅
Romanceیہ کہانی ایک اسی لڑکی کی ہے جو بہت تکلیفیں سہتی ہیں ۔ پر ہار نہیں مانتی صبر کرتی ہے ۔ اور اسے اسکے صبر کا پھل ملجاتا ہے اسے اسکا ہمسفر مل جاتا ہے