میرا ہمسفر
قسط نمبر # 16وقت کا کام ہے گزرنا وقت گزرتا ھی رہتا ہے وقت ایک ایسی چیز ہے جو کبھی کسی کے لئے نہیں روکتا وقت اگر برا هو تو وہ بھی گزرتا ہے اگر اچھا هو تو وہ بھی گزرتا ہے ۔
آج ارمان کو ایک ہفتہ ہوگیا تھا i.c.u میں ابھی تک اسے ہوش نہیں آیا تھا سب بہت پریشان تھے شائستہ بیگم کا تو رو رو کر برا حال ہوگیا تھا ہفتہ پہلے ھی انھیں ڈاکٹر نے بتایا تھا کے 24 گھنٹے پورے ہوگئے انھیں ہوش نہیں آیا اور اب یہ کومہ میں چلے گئے ہیں اسے اور کسی کی نہیں بس دعاؤں کی ضرورت ہے ۔
مریم اور شائستہ بیگم بینچ پر بیٹھے ہوۓ تھے شائستہ بیگم کب سے روۓ جا رہی تھی مریم کا بھی برا حال تھا ان دونوں کا اس دنیا میں ارمان کے علاوہ کوئی بھی نہیں تھا ۔
موم بس کر دے اب آپ گھر جائے تھک گئی ہونگی ایک ہفتے سے یہاں پر ہیں آپ ۔ مریم نے اپنے آنسوں صاف کرتے ہوۓ کہا ۔
ن ۔ ۔ نہیں ارمان ابھی اٹھے گا میں کہیں نہیں جا رہی وہ اٹھے گا شائستہ بیگم نے کہا اور آنکھیں موند کر پیچھے ٹیک لگا لیا ۔
مریم نے ایک نظر شائستہ بیگم کو دیکھا اور خود بھی پیچھے ٹیک لگا کر آنکھیں موند گئی ۔
کچھ سوچ کر وہ جھٹ سے اٹھی ۔
یا اللّه مشال اپیا کا کیا حال ہوگا انہیں تو پتا بھی نہیں اسنے جلدی سے اپنا موبائل اٹھایا اور کال ملا کر موبائل کان سے لگایا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشال بیڈ پر لیٹی ہوئی تھی آنکھیں اسکی بند تھی آنکھوں کے دونوں سائیڈ کے پوروں سے آنسوں ٹپ ٹپ بہہ رہے تھے آج ایک ہفتہ ہوگیا تھا پر اسے ابھی تک ارمان کی کوئی خبر نہیں ملی تھی ۔
وہ انہیں سوچوں میں گم تھی کے اسکے پاس پڑے موبائل نے اسے اپنی طرف متوجہ کیا اسنے موبائل کو ایک نظر دیکھا اور نظر انداز کرلیا موبائل دوسری دفع بجا اسنے پھر نظر انداز کیا تیسری دفع بجنے پر وہ جھٹ سے اٹھی اور موبائل کان سے لگایا اسکے بولنے سے پہلے کسی نے سلام کیا۔وعلیکم سلام کون اسنے بھیگی آواز میں کہا ۔
م ۔ ۔ مشال اپیا م ۔ ۔ میں مریم آ ارمان بھائی کی بہن ۔ ۔ یہ کہہ کر وہ رو پڑی اور یہاں مشال کو جھٹکا لگا اسے پریشانی نے آ گھیرا ۔
یا اللّه پلیز کوئی بری خبر نہ هو اللّه پلز اسنے شدّت سے اللّه کو پوکار کر اللّه سے دعا کی کے کوئی بری خبر نہ هو .
ک ۔ کیا ہوا ۔ م ۔ مریم تم رو کیوں رہی هو بتاؤ مجھے پلیز مریم ۔
مشال نے نرمی سے اسے کہا ۔مشال اپیا ب۔ ۔ بھائی ایک ہفتے سے ہسپتال ہیں انھیں ابھی تک ہوش نہیں آیا وہ کومہ میں چلے گئے ہیں ڈاکٹر نے کہا کے بس دعا کرو ۔
مریم نے روتے ہوۓ کہا ۔
ESTÁS LEYENDO
Mera Humsafar.. !! COMPLETED!!✅
Romanceیہ کہانی ایک اسی لڑکی کی ہے جو بہت تکلیفیں سہتی ہیں ۔ پر ہار نہیں مانتی صبر کرتی ہے ۔ اور اسے اسکے صبر کا پھل ملجاتا ہے اسے اسکا ہمسفر مل جاتا ہے