لاؤنچ میں بیٹھے سب خوش گپیوں میں مصروف تھے
مریم بیٹا چلو آؤ کھانا لگاتے ہیں شائستہ بیگم نے مریم سے کہا
جی مریم نے کہا اور اٹھ گئی شائستہ بیگم بھی اس کے ساتھ اٹھ گئی اور وہ دونوں کچن کی طرف چلے گئے ۔
مشال تم بیٹھو میں شائستہ کے ساتھ کھانا لگواتی ہوں
حفصہ بیگم نے مشال سے کہا ۔ مشال نے اثبات پے سر ہلایا تو وہ کچن کی طرف چلی گئ۔مشال بیٹھے بور ہوگئی تو اٹھ کر لون کی طرف چلی گئ۔
وہ چہل قدمی کر رہی تھی کے سامنے سے ایک کتا بھاگتے ہوۓ آرہا تھا چونکے وہ کتے سے ڈرتی تھی اس لئے چیخ مار کر بھاگنے لگی ۔
بچاؤ بچاؤ وہ چیختے ہوۓ بھاگ رہی تھی کے کسی سے بری طرح ٹکرائی اسنے نظریں اٹھا کر دیکھا وہ ارمان تھا جو اس کی حالت دیکھ کر ہنس ہنس کر لوٹ پھوٹ ہو رہا تھا ۔
ہاہاہاہا مشال اتنا کیوں ڈرتی ہو کھا تھوڑی جایگا تمہیں ارمان مشال کو دیکھ کر بولا
مشال جھٹکے سے اس سے دور ہوئی اور غصے سے بولی ۔
تمہارا ٹومی بھی تمہاری طرح ہے چھچھوڑا وہ یہ کہہ کے جانے لگی کے ارمان نے اسے ہاتھ سے پکڑا اور تھوڑا آگے اکے بولا ۔
جانو جسے تم چھچھوڑا کہہ رہی ہو وہ اب تمہارا ہونے والا شوہر ہے ارمان نے مسکراتے ہوئے کہا ۔
اچھا مجھے تو پتا ھی نہیں تھا جیسے مشال منہ بناتے ہوۓ بولی ۔
ہاں مینے سوچا شاید تمہیں پتا نہیں اس لئے بتا دیا ۔ ارمان نے مسکراہٹ دبا کر کہا ۔
مشال نے اپنا ہاتھ چھوڑوایا اور ارمان کو گھوری سے نوازا اور بھاگ کر ڈائننگ ہال کی طرف چلی گئ ۔
پگلی اسنے مسکراتے ہوۓ کہا اور وہ پلٹنے والا تھا کے موبائل کی آواز پے روکا ۔
اسنے نمبر دیکھا تو اس کے چہرے پر مسکراہٹ آئی ۔
نمونہ اسنے کہا ۔ارمان تجھے ایک خوش خبری سنانی ہے جیسے ھی اسنے موبائل کان سے لگایا زین کی چہکتی ہوئی آواز ارمان کے کانو سے ٹکرائی ۔
ارے بھائی آرام سے اتنا چیخ رہا ہے جیسے تیری شادی ہونے والی ہے اب اسے کیا پتا تھا زین یہی بولنے والا ہے
ہاں پر تجھے کیسے پتا زین نے حیران ہوتے ہوۓ کہا ۔
ہیں کیا بول رہا سچ میں تیری شادی ہے ارمان کے ہاتھ سے موبائل گرتے گرتے بچا ۔
ہاں کل میرا نکاح ہے حریم کے ساتھ زین نے خوش ہوتے ہوئے کہا ۔
یا اللّه خیر تو نے تو بازی مجھ سے پہلے لے لی تو مجھے مل نمونے ارمان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ۔
ہاں ہاں ضرور ملے گیں میرے نکاح والے دن زین نے کہا ۔
ہاں وہ تو میں ضرور ملوں گا کیوں کے تجھ کمینے کو سزا بھی تو دینی ہے ۔
YOU ARE READING
Mera Humsafar.. !! COMPLETED!!✅
Romanceیہ کہانی ایک اسی لڑکی کی ہے جو بہت تکلیفیں سہتی ہیں ۔ پر ہار نہیں مانتی صبر کرتی ہے ۔ اور اسے اسکے صبر کا پھل ملجاتا ہے اسے اسکا ہمسفر مل جاتا ہے