Episode 15

2.5K 138 19
                                    

میرا ہمسفر
قسط نمبر # 15

ارمان یونی سے نکل کر اپنے کار کی طرف آیا اور رش ڈرائیونگ کرکے کار کو بھگا لےگیا ۔

وہ ایک ہاتھ سے ڈرائیونگ کر رہا تھا دوسرے ہاتھ سے اپنے بالوں کو آگے پیچھے کر رہا تھا وہ آج تک کبھی نہیں رویا تھا

لیکن وہ آج رو رہا تھا اسکی آنکھیں لال ہو رہی تھی وہ بار بار اپنی آنکھوں کو بے دردی سے رگڑ رہا تھا ۔ ہاں آج ایک مضبوط شخص ٹوٹ چکا تھا بکھر چکا تھا اسکے پاس اس وقت کوئی نہیں تھا جو اسے دلاسہ دے جو اسکو جوڑ دے کس حد تک اسنے اسکو چاہا تھا لیکن ایک غلطی کی وجہ سے سب ختم ہو چکا تھا غلطی کسی کی نہیں تھی وقت غلط تھا ایک مظبوط شخص کسی کے بھروسہ نہ کرنے پر بکھر گیا ۔

وہ اپنی گارڈی کو سڑکوں پر ادھر سے ادھر دوڑا رہا تھا اسے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کے وہ کیا کرے ۔

مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا مجھے مشال پر غصہ نہیں کرنا چاہیے تھا وہ بھلے غلط فہمی کا شکار تھی اسے مجھ پر بھروسہ نہیں لیکن میں تو اس پر بھروسہ کرتا ہوں ۔

اسنے اپنے ہاتھ کے پشت سے اپنی آنکھیں رگڑی اور گاڑی واپس یونی کی طرف بڑھا دی ۔

یونی پہنچ کر وہ گاڑی سے اترا اور اندر کی طرف قدم بڑھا دیے ۔

وہ اندر جا رہا تھا کے سامنے سے آتے ہوۓ سلمان سے ٹکرآیا ۔

سوری سلمان نے کہا اور جیسے ھی سلمان کی نظر ارمان کے چہرے پر گئی وہ اسے دیکھ کر د ھنگ رہ گیا یہ وہ ارمان تو نہیں تھا جو ہر وقت ہنسی مذاق کرنے والا ہنس مکھ سہ بندا آج اتنا بکھرا بکھرا سہ لگ رہا تھا کوئی اور دیکھتا تو وہ بھی اسکی طرح ھی دھنگ رہ جاتا ۔

ارمان تجھے کیا ہوا سلمان نے پریشان ہوتے ہوۓ اسے کندھوں سے تھاما ۔

مجھے کچھ نہیں ہوا تو بتا زین حریم سب کہاں ہے اسنے بہت ہمّت دکھائی پر اسکے منہ سے مشال کا نام نہیں نکلا ۔

وہ ہاں وہ مشال بیہوش ہوگئی تھی تو زین اسے ہسپتال لے گیا ۔ اور ہاں زین نے مجھے کال کر کے بولا تھا کے اگر تو آئے تو مجھے بتانا ۔
سلمان نے زین کی بات بتاتے ہوۓ کہا جب مشال بیہوش ہوئی تھی تو زین نے سلمان سے کہا تھا کے جب وہ آئے تو اسے بتا دے ۔

نہیں اسے مت بتانا میں خود جا رہا ہوں ارمان نے کہا تو سلمان کندھے اچکا کر وہاں سے چلا گیا ۔

ارمان جا ھی رہا تھا کے حور کی آواز پر روکا ۔ اور پیچھے پلٹا اسے دیکھ کر ارمان کو بہت غصہ آیا ۔

وہ اسے ایک نظر دیکھ کر آگے بڑھ گیا وہ اس وقت بہت پریشان تھا اسے جلد ھی مشال کے پاس پہنچنا تھا ۔

سنو ارمان حور بھاگتے ہوۓ ارمان کے پاس آئی اور اسکا بازو پکڑا ۔

ارمان روکا اور زور سے اپنا بازو چھوڑایا
منہ سے بات کرو جلدی جو کہنا ہے میرے پاس فالتو ٹائم نہیں ہے اور آئندہ کے بعد اپنے ہاتھ کو کنٹرول کرنا ۔
ارمان نے غصے سے اسے دیکھا اور انگلی اٹھا کر وزن کیا ۔

Mera Humsafar..  !! COMPLETED!!✅Where stories live. Discover now