برستی بارش 4 Episode

3.1K 157 21
                                    

"ایک مودّت سے تمنا تھی تمہیں چھونے کی "

°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°

دور رہ کر نہ کرو بات قریب آجاؤ ۔
یاد رہ جائے گی یہ رات قریب آجاؤ ۔

ایک مدت سے تمنا تھی تمہیں چھونے کی ۔
آج بس میں نہیں ہے جذبات قریب آجاؤ ۔
سرد جھونکوں سے بھڑکتے ہیں بدن میں شعلے۔
جان لے لے گی یہ برسات قریب آجاؤ
اس قدر ہم سے روٹھنے کی ضرورت کیا ہے ۔
زندگی بھر کا ہے یہ ساتھ قریب آجاؤ ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ارمان واپس پلٹا تو اسکے چہرے پر بارش کی ایک بوند گری اسنے اپنے چہرے سے بوند صاف کرکے اوپر کی طرف دیکھا آہستہ آہستہ بوندیں تیز گرنے لگی دیکھتے ہی دیکھتے بارش زار و قطار سے شروع ہوگئی ارمان وہاں پر کھڑا آسمان کی طرف دیکھ رہا تھا اسکے چہرے پر فوراً سکون نمایا ہوا جیسے اسے کئی صدیوں سے سکون نا ملا ہو وہ پورا بارش میں بھیگ چکا تھا

تو ادھر کیا کر رہا ہے ارمان تجھے پتا ہے پوری یونی خالی ہوشکی ہے؟"
اور تو مزے سے یہاں کھڑا بارش میں نہا رہا ہے۔ ۔۔

زین بارش میں بھیگتا ہوا ارمان کی طرف آیا وہ کب سے ارمان کو ڈھونڈنے میں لگا ہوا تھا اس دوران گھر سے بھی بہت ساری کالز آئیں تھی ۔
وہ پریشان ہوتا ہوا کہہ رہا تھا ۔ ارمان ابھی بھی چپ چاپ کھڑا اس حسین بارش کو دیکھ رہا تھا ۔ زین اب اسکی خاموشی سے تپ گیا تھا ۔
زین نے ارمان کو کندھے سے پکڑ کر اسکا رخ اپنی طرف کیا تو ارمان اپنی ہوش کی دنیا میں واپس آیا۔۔
ارمان تجھے ہو کیا گیا ہے اتنے دنوں سے تو مجھے ٹھیک نہیں لگ رہا بتا جلدی کیا بات ہے ؟"۔۔
زین نے پریشان ہوتے ہوے ارمان سے کہا جو ابھی بھی چپ چاپ کھڑا اسکی باتیں سن رہا تھا ۔

آرے یار ایک تو تو بڑا کمینہ قسم کا دوست ہے تھوڑی دیر بارش کو انجوائے کرنے بھی نہیں دیتا۔۔۔
ارمان نے تپ کر کہا
ہاں تو تو کب سے یہاں کھڑا ہے سارے ٹیچرز اور سٹوڈنٹس ہر کوئی یونی سے چلا گیا صرف ہم دونوں یہاں کھڑے ہیں اب نوٹنکیاں بند کر چل یہاں سے وہ دونوں بری طرح بھیگ چکے تھے

اچھا اچھا چلتا ہوں صبر رکھ ارمان یہ کہتے ہی کلاس سے اپنا بیگ لانے گیا جس میں اس نے کچھ سرپرائز رکھا تھا جو ابھی تک کسی کو نہیں پتا تھا یہاں تک کے زین کو بھی جو اسکا بجپن کا دوست تھا
زین وہی کھڑا اسکا انتظار کرنے لگا جب ارمان آیا تو وہ دونوں یونی سے باہر نکلنے لگے ان دونوں نے ایک پاؤں
ابھی گیٹ پر رکھا ہی تھا
جب کسی کے چیخنے کی آواز آئی ان دونوں نے ایک دوسرے کو۔ دیکھا ۔ جلدی جلدی وہ دونوں باہر گئے ۔

°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°

مشال ارمان کو مختصر سا جواب دے کر حریم کے ساتھ آگے چلنے لگی ۔
مشال تم نے اچھا نہیں کیا۔۔
۔ حریم نے منہ بناتے ہوے کہا ۔۔۔
مشال نے ناسمجھی سے حریم کی طرف دیکھا ۔
کیا کیا مینے؟"۔۔
مشال نے حریم کی طرف دیکھتے ہوے کہا

Mera Humsafar..  !! COMPLETED!!✅Donde viven las historias. Descúbrelo ahora