Episode 9

2.6K 138 36
                                    

ہر طرف سمندر کی لہروں کا شور تھا ایسے میں وہ سمندر کے پاس کھڑی اپنی سوچوں میں گم تھی پانی اسکے ساتھ کھیل کھیلنے میں مصروف تھا کبھی اسکے پاؤں سے ٹکرا کر جاتا تو کبھی واپس آتا ۔

مشال ادھر اکیلی کیا کر رہی چلو اتنا مزہ آرہا ہے ۔ وہاں دیکھو وہ لوگ بھی ہورس رائیڈنگ لے رہے ہیں ۔
حریم نے آتے ہی مشال سے کہا ۔

نہیں حریم تم جاؤ میں بعد میں آؤگیں ابھی مجھے ان سمندر کی لہروں کو غور سے دیکھنا ہے ۔ مشال نے کھوئے ہوئے لہجے میں کہا ۔

حریم کندھے اچکا کر وہاں سے چلی گئی ۔ سب اپنے کھیل میں مصروف تھے پر ایک شخصں کی نظرے بار بار مشال کی طرف اٹھ رہی تھی ۔ وہ تنک کر اپنے جیبوں میں ہاتھ ڈالتا ہوا اسکے پاس آیا اور اسکے برابر میں کھڑا ہوگیا ۔

سمندر کو اتنے غور سے نہیں دیکھتے ارمان نے اسکو دیکھتے ہوئے کہا ۔

کیوں وہ چونکی ۔

ڈوب جانے کا خطرہ ہوتا ہے ۔ ارمان نے مسکراتے ہوئے کہا ۔

تم سمندر کی بات کرتے ہو لوگ تو آنکھوں میں ڈوب جاتے ہیں اسنے مسکراتے ہوئے کہا

اچھا جی بڑی شاعری آتی ہے آپ کو مسکراتے ہوئے کہا گیا ۔

ہممم جب میں اداس ہوتی ہوں نا تب شاعری کرتی ہوں ابھی یاد آگیا تو بول دیا ۔ مشال نے مسکرا کر کہا ۔

اچھا چلو چھوڑو رائیڈنگ کرتے ہیں ۔ ارمان نے مسکراتے ہوئے اسکا ہاتھ پکڑا اور آگے بڑھ گیا ۔

پر مجھے رائیڈنگ نہیں آتی اگر میں گر گئی تو ۔ مشال نے معصوم سی صورت بناتے ہوئے کہا ۔

ارمان اسکی بات پے رکا اور پلٹ کر اسکو دیکھا ۔

جب تھامنے والا ساتھ ہو تو گر جانے کا خطرہ نہیں ہوتا ۔ مسکرا کر کہا گیا ۔

وہ دونوں چلتے ہوئے ہورس رائیڈنگ کی طرف آئے ۔

ارمان نے پلٹ کر مشال کی طرف دیکھا اور اسے بیٹھنے کا اشارہ کیا ۔

مجھے ڈر لگتا ہے اگر یہ گھوڑا بھاگ گیا تو اسنے معصومیت سے کہا ۔

ارمان بے ساختہ ہنسا ۔ اسکے سر پے چپت لگاتے ہوئے کہا ۔

فکر نا کرو تمہیں لے کر نہیں بھاگے گا ۔ چلو بیٹھو ارمان نے مسکراتے ہوئے کہا ۔

مشال نے ارمان کے کندھے پر ہاتھ رکھا ارمان نے اسے اوپر بیٹھنے میں مدد کی اور خود بھی بیٹھ گیا ۔

جیسے ہی گھوڑے نے دوڑنا شروع کیا مشال رونا شروع ہوگئی ۔۔

نہیں اللّه مجھے ابھی نہیں مرنا ممی بچا لو ارمان اسکے پیچھے بیٹھا ہوا تھا اور مشال آگے بیٹھی ہوئی تھی ۔

ارمان نے مشال کی ایکٹنگ دیکھی اور بے ساختہ اس کا قہقہ گونجا ۔

ہاہاہا مشال اتنی ڈرپوک ہو تم اسنے اپنے دونو ہاتھ مشال کے اگے باندھ دیے ۔
مشال کا دل زور سے دھڑکنے لگا اور اسکی چیخ کو بریک لگی ۔

Mera Humsafar..  !! COMPLETED!!✅Donde viven las historias. Descúbrelo ahora