میرا ہمسفر ۔ ۔ ۔
قسط نمبر # 12 ۔ ۔میں کیوں نا ڈوبتے منظر کے ساتھ
ڈوب ھی جاؤں یہ شام سمندر
اداس پانی کی ۔آہستہ آہستہ سورج اپنی منزل کی طرف جا رہا تھا شام کے سائے ہر سو پھلے ہوۓ تھے وہ چھت پر کھڑی اس ڈوبتے منظر کو گور سے دیکھ رہی تھی اور اپنے سوچوں میں گم تھی کے موبائل کے زوں زوں کی آواز نے اسے اپنی طرف متوجہ کیا ۔
اسنے موبائل اٹھا کر نمبر دیکھا اور دل ھی دل میں کہا ( اس پھٹو کو چین نہیں ہے صبح سے کال کیے جا رہا ہے )
اسنے موبائل کان سے لگایا .
کیا مسئلہ ہے کیوں فون کیا ہے ۔
ارے ارے نا سلام نا دعا بندا سلام ھی کر لیتا ہے اسنے مسکراہٹ چھپاتے ہوۓ کہا ۔
بندا سلام بھی انسانوں کو کرتا ہے ( پھٹوؤں کو نہیں ) یہ جملہ اسنے دل میں ادا کیا ۔
یا اللّه خیر تمہارا مطلب میں انسان نہیں ۔ اسنے حیرانی سے کہا ۔
جی آپ تو جنوؤں کے سردار ہیں ۔ اسنے منہ بناتے ہوۓ کہا ۔
ارمان کا بےساختہ قہقہ گونجا ۔
ہاں چڑیلوں کی رانی تم ہو ہاہاہا ۔ اسنے مذاق اڑنے والے انداز میں کہا ۔
ہاہاہا ویری فننی جس کام کے لئے فون کیا ہے وہ کام بتائیں فالتو میں فرانک نا ہوئے
اسنے تپتے ہوۓ کہا ۔ہاہاہا اچھا اچھا بتا رہا ہوں چڑیل ۔ وہ موم نے تمہیں اور آنٹی کو دعوت میں بلایا ہے ۔ اسنے مسکراتے ہوئے کہا ۔
ہمم میں موم کو بھیج دونگی اسنے فون رکھنا چاہا کے وہ بول پڑا ۔
کیوں بھئی تم کیوں نہیں آؤ گی ۔ اسنے پریشان ہوتے ہوئے کہا ورنہ اسکے پورے پلین پر پانی پھر جاتا ۔
میری مرضی میں آؤ نا اؤ آپ سے مطلب ۔ اسنے منہ بناتے ہوئے کہا ۔
اچھا مجھ سے مطلب واہ (اب تمہارے سارے مطلب مجھ سے ھی ہونے ہیں ) اسنے دل میں کہا ۔
تو مطلب کے آپ نہیں آئیں گی ۔
میں اپنی بات کو دوبارہ دورانا پسند نہیں کرتی ۔ اسنے کہا ۔
سوچ لے پھر میں آپ کو اٹھا کر بھی لے جا سکتا ہوں اسنے مسکراہٹ چھپاتے ہوۓ شرارت سے کہا ۔
مشال کا منہ حیرت سے کھول گیا ۔
زبردستی ہے کیا ۔ اسنے بڑی مشکل سے اپنی حیرت کو چھپایا ۔
جی زبردستی ہے تیار ہوکے کل آیے گا ورنہ پھر آپ جانتی ہیں میں کیا ۔
اچھا بس بس آجاؤں گی زیادہ پر پھیلانے کی ضرورت نہیں ۔ اسنے ارمان کی بات کو کاٹ کر کہا
ہاہاہا چلے اللّه حافظ کل ملتے ہیں پھر اسنے کہا اور کال بند کردیا ۔
اور مشال ابھی تک حیرت میں مبتلا تھی ۔
أنت تقرأ
Mera Humsafar.. !! COMPLETED!!✅
عاطفيةیہ کہانی ایک اسی لڑکی کی ہے جو بہت تکلیفیں سہتی ہیں ۔ پر ہار نہیں مانتی صبر کرتی ہے ۔ اور اسے اسکے صبر کا پھل ملجاتا ہے اسے اسکا ہمسفر مل جاتا ہے