یہ دس دن اتنے جلدی گزرے کے پتا بھی نہ چلا سب تیاریاں ہوچکی تھی اسکی شاپنگ بھی دانیا کی مدد سے ہوگٸی تھی گھر کو دلہن کی طرح سجا دیا تھا ساتھ والا گھر ہی صوفیہ کیلٸے خالی کروادیا تھا جس میں رحیم اور اسکی فیملی رہتی تھی یہ دونوں گھر عبداللہ صاحب کے نام تھے اسلٸے کوٸی کچھ نہیں کرسکتا تھا جبکے خضر کا اپنا بنگلو بھی تھا پر وہ اس جگہ سے فاصلے پر تھا اور ویسے بھی شادی ہونے کے کچھ دن باد ہی وہ یہاں شفٹ ہونے والے تھے ہمیشہ کیلٸے
سب اتنے خوش تھے کہ آیت حیران رہہ جاتی آیت نے علیزے کو بہت دینوں پہلے ہی تاریخ اور جگہ بتا دی تھی آج اسکی کال آٸی تھی
آیت جانی تم ناراض نہ ہونا پر مجھے بہت ضروری کام ھے جسکی وجہ سے میں نہیں آسکتی پر وعدہ کرتی ہوں شادی والے دن ضرور آٶں گی
دفعہ ہوجاٶ مجھسے بات نہ کرو
اور آیت نے کال کاٹ دی ایک وہی تو تھی جیسے وہ کھل کر اپنے دل کا حال بتا سکتی تھی پر یہ درد یہ اذیت یہ تکلیف اللہ نے اسی کے نصیب میں لکھی تھی تو اسے ہی اس سب کو اکیلے برداشت کرنا پڑے گا اسنے خود کو اتنامضبوط کرلیا تھا کہ سب سمجھ رہے تھے وہ سب بھول گٸی ھے پر اسے پتا تھا یہ سب وہ کیسے کر رہی ہے................................................................
سب فنکشنز شاہ ویر کی مرضی سے فکس ہوٸے تھے آج انکا نکاح تھا پھر بارات سب نے اسے کہا کے مھندی کا فکشن کیوں نہیں ایڈ کر رہے تو اسنے کہا
اسلام میں صرف نکاح اور رخصتی ھے پھر یہ فضول کے کام کیوں
سب کو اسکی بات اچھی لگی اور حمید صاحب کو اپنی بیٹی کے نصیب پر رشک ہوا
خوش رہو بیٹے
شاہ ویر پھر تو تم اسلامی ٹاٸپ کے ہوٸے آیت سے نقاب کروانے کا ارادہ ھے کیا
دانی نے شوخی سے کہا
جی ہاں بھابھی میرا ارادہ یہی ھے اگر اسے کوٸی مسلہ نہیں اور وہ سمجھ سکے
شاہ ویر نے آرام سے کہا................................................................
اس طرح انکا نکاح ہوگیا سب ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہے تھے ابھی تک آیت نے شاہ ویر کو نہیں دیکھا تھا نہ ہی اسکا دل کر رہا تھا اسے تو آج اپنے آپ پر ظلم کرنے کی وجہ سے سزا ملی تھی آج وہ بہت تڑپی تھی پہلی بار وہ اپنے لٸے دعا کر رہی تھی یا اللہ میرے لٸے بہتری کر میرا درد ختم کر دے
دانی نے شاہ ویر کو مبارک باد دی اور جانے لگی شاہ ویر نے اسے رک لیا
بھابھی اپ میری ایک مدد کریں گی
ہاں بولو شہری
بھابھی کسی طرح مجھے اپنی ضدی نند سے ملوادیں
شاہ ویر نے معصومیت سے کہا
ہاہاہاہا اتنے تم شریف بنے ہوٸے تھے اب پتا چلا نہ تمہارا آچھا چلو میرے ساتھ
وہ اسے لیکر اپنے گھر کی طرف چلنے لگی اور خود گارڈن والے دروازے کے پاس رک گٸی
جاٶ سب مہمان یہاں ھے میں یہاں رک کر تمہارا انتظار کرتی ہوں کوٸی آٸے تو کال کرونگی
دانی نے راز دارانہ انداز میں کہا جس پر شہری نے قہقہہ لگایا
بھابھی میں اپنی گرل فرینڈ سے نہیں مل رہا بیوی سے مل رہ ہوں اپ بھی نہ
دانی نے غصے سے اسے دیکھا اورپیر پٹختی چلی گٸی وہاں سے آیت کچن میں پانی پینے آٸی تھی آج وہ بہت ٹوٹ گٸی تھی
جب اسے اپنے پیچھے سے آواز سناٸی دی اسنے پلٹ کر دیکھا اوردیکھتی رہہ گٸی
وہی مال والا لڑکا تھا جس کے پیچھے علیزے ہاتھ دھو کر پڑی تھی
YOU ARE READING
❤ Muhabbat Darya ❤ Complete 🖋📖✔
Short Storyیہ کہانی ھے ایک ایسی لڑکی کی جس کی روح نے صرف محبت کرنا سیکھا تھا❤۔ جسکے آنے سے محفل سج جاتی تھی😜 شوخ چنچل رنگوں میں بسنے والی تھی وہ. پر محبت کے نام پر دھوکا دیا گیا💔 ۔اور وہ ھنسنا بھول گئی تھی😢