❤ Muhabbat Darya ❤

1.2K 71 12
                                    

گناہ کرنا غلط ھے پر اگر گناہ کر کے اللہﷻ سے معافی مانگی جاٸے تو وہ بہتر ھے اور وہ رب عظیم معاف بھی کر دیتا ھے جیسے قرآنِ پاک میں ھے
ترجمہ۔ سو اسنے تمہاری توبہ قبول کی " بیشک وہ توبہ قبول کرنے والا رحم والا ھے**

تو کیا اب انکی معافی قبول ہوگی ؟
جی بلکل کیوں کےوہ رحمٰن و رحیم ھے
انکی معافی بھی قبول ہونے والی تھی پر کچھ وقت کے بعد کیوں کے ابھی تو انکی سزا شروع ہوٸی تھی

انکی غلطی نھیں تھی انہوں نے تو محبت کی تھی پرانکا راستہ غلط تھا انہوں نے یہ راستہ اسی لٸے چنا کے گھر والے نھیں مان رھے تھے تو جو اپکو یہاں نھیں ملتا وہ اپکو اس دنیا میں ملے گا

یہ ربﷻ کا وعدہ ھے اپنے بندوں سے پھر تھوڑا صبر کر لیتے لیکن نھیں انسان میں صبر کہاں تو اب سزا بھی ملتی چاہٸے تھی اور انکا وقت بھی شروع ہوچکا تھا

...............................................................

تو اب کیا سوچا تم دونوں نے
یوسف نے دونوں کی طرف باری باری دیکھا
یہ تینوں ہوٹل کے ایک بہت خوبصورت کمرے میں تھے جو رات کو خضر نے گھر سے نکلنے کے باد کراٸے پر لیا تھا رخسانہ بیگم نکاح کے ہوتے ہی گھر چلی گٸی تھے کے کہیں محمد خان کو پتا نہ چل جاٸے

لالا جان ہم پہلے صوفیہ کے گھر جاٸیں گے ان سے بات کرنے پھر بابا جان سے بات کرلینگے مجھے پتا ھے وہ کچھ نھیں کھینگے
اچھا ٹھیک ھے جیسا تم سعی سمجھو اگر میری ضرورت ہو تو ساتھ چلوں
یوسف نے ہنستے ہوٸے خضر کو چھیڑا

اب میں انسے اتنا بھی نھیں ڈرتا میں خضر خان ہوں لالا جان
خضر نے بغیر برا مانے مصنوٸی کالر جھاڑے
بس بس وہ تو شکل دیکھ کر ہی پتا چل رہا ھے کہ بیگم کے آتے ہی بھیگی بلی بن گٸے

صوفیہ اس بات پر کھلکھلاٸی تھی تو خضر نے اسکی طرف محبت سے دیکھا
چلو اب میں چلتا ہوں گرین سگنل اون کردیا میرے بھاٸی نے
یوسف کی بات پر صوفیہ جھیمپ گٸی
جب کے خضر نے زور دار قہقہہ لگایا

في أمان اللہ
یوسف نے جاتے ہوٸے خضر کا قہقہہ مس نھیں کیا تھا اور دل کی گہراٸیوں سے اپنے بھاٸی کی کیلٸے دعا کی
اسکے جاتے ہی خضر نے صوفیہ کی طرف رخ کیا

تو میڈم کو بہت ہنسی ارہی تھی اب بولو
خضر نے اسکا چہرہ اوپر کیا تو اسکی ساری بہادری جاتی رھی
وہ نہ میں کہاں ہنس رہی تھی
صوفیہ نے انگلیاں مڑوڑتے ہوٸے کہا

خضر کےدل نے ایک بیٹ مس کی وہ اس روپ میں کتنی پیاری لگ رہی تھی اسے پہلے بھی اسنے دیکھا تھا پر آج وہ سیدھا اسکے دل میں اتر رہی تھی یہ خاص فیلینگز شاید انکے رشتے کی وجہ سے تھی

❤ Muhabbat Darya ❤ Complete 🖋📖✔Tempat cerita menjadi hidup. Temukan sekarang