❤ Muhabbat Darya ❤

1.2K 83 17
                                    


دانی آیت ادھر آٶ میرے ساتھ جلدی

اب کیا مصیبت پڑ گٸی اس خبیس کو
دانیا نے تیور چڑاتے ہوٸے کہا وہ سمجھ گٸی کے پھر عفان کی ہی کوٸی بات ہونے والی تھی

اب منہ بن کرو اور آرام سے چلو میرے ساتھ
افنان نے دونوں کو وارن کرتے ہوٸے کہا اور اپنے گھر کے بیک پورشن میں بنی کھڑکی کے سامنے رک گیا
افنان نے دونوں کی طرف اشارہ کیا تینوں نے اندر چپ کر دیکھا اندر سے اتی ہوٸی آواز پر آیت کو حیرانی ہوٸی

عفان کب کروگے شادی مجھ سے اس چڑیل کو چھوڑ کیوں نھیں دیتے
میری جان بہت جلد پر کیا کروں وہ بڈھا چھوڑتا ہی نھیں جان جلدی سے وہ اوپر چلا جاٸے اور ھم امیریکا
عفان نے زہریلے لہجے میں کہا

صنم عفان کی خالا کی بیٹی تھی دونوں ایک دوسرے کو چاہتے تھے جب کے دادا جان نے عفان کی منگنی آیت سے کروادی تھی عفان نے باپ سے لڑاٸی کی کے میں منگنی ٹوڑنا چاہتا ہوں تو رحیم نے کہا کے دادا جان ہمیں جاٸیداد سے نکال دینگے اسلٸے تھوڑا صبر کرو پر آج صنم نے فیصلہ کرلیا تھا اس سے صاف بات کرنے کا

یہ سب سن کے آیت کو لگا اسکا جسم بھسم ہورھا ھے اتنی نفرت کوٸی اپنے سے کرسکتا ھے بھلا؟
تینوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا دانی کو دادا جان کے بارے میں کہے جانے والے الفاظ تیر کی طرح دل پر محسوس ہوٸے

وہ لوگ اب بھی اندر ہی دیکھ رہے تھے پر اگلے لمحے تینوں کو آسمان اپنے اوپر گیرتا ہوا محسوس ہونے لگا جب عفان نے صنم کے لب چوم لٸے آیت کو لگا وہ اب اپنے پاٶں پر کھڑی نھیں رہہ سکے گی دانی اور افنان نے آیت کی طرف دیکھا تو دونوں کھانمپ گٸے آیت کا چہرہ سکھے پتے کی طرح زرد پڑ گیا تھا یوں لگ رہا تھا آیت میں جان ہی نھیں ھے

آیت چلو یہاں سے دانی تم اسے لیکر اندر جاٶ میں زرا ان کے کارناموں کے بارے میں دادا جان کو بتادوں
افنان نے اتنے زور سے کہا کہ صنم اور عفان نے بھی سن لیا اور اب ہوش کھونے کی باری ان دونوں کی تھی

دانی آیت کو لیکر چلی گٸی اور افنان نے داداجان کے کمرے کی طرف رخ کیا مہمانوں کے جانے کا انتظار کر رہے تھے سب
آیت کو اپنے خوابوں کے ٹوٹنے کا افسوس ہورہا تھا اس کے اندر کوٸی رورہا تھا چیخ رہا تھا کیوں کے آج جنازہ تھا اسکی محبت کا ہاں مر گٸی تھی اسکی محبت قتل ہوگیا تھا اسکی محبت کا اور قاتل کوٸی اور نھیں بلکہ اسی کا محبوب تھا
"محبت مر چکی مجھ میں .. جنازہ بھی پڑھا میں نے .. شامل تھے سبھی اس میں .. تیرے وعدے .. تیری قسمیں .. وہ اظہار کی باتیں .. تیرے اقرار کی باتیں .. پھر وقت جداٸی تھا .. بے وفاٸی سے رہاٸی تھا .. دفنایا گیا محبت کو .. مقام بھی میرا دل تھا .. اب کبھی جو یاد آتی ھے محبت !!!!!
وہ گزری یادیں .. تیرے وعدے تیرے قصے .. میں خود کے گلےسے لگ کےرودیتی ہوں .. اور کہتی ہوں خاموش ہوجا اے پگلی .. یہاں سب دل لگی کرتے ..محبت کون کرتا ھے ؟؟؟؟

❤ Muhabbat Darya ❤ Complete 🖋📖✔Donde viven las historias. Descúbrelo ahora