❤ Muhabbat Darya ❤

1.6K 89 24
                                    


ت تم مو مجھے چہ چھوڑ نہیں سکتے  ؛
وہ نیند میں کھانمپ رہی تھی اور رک رک کے بول رہی تھی علیز ے موبائیل میں گیم کھیل رہی تھی آیت کی آواز پر اسے حیران ہوکر دیکھنے لگی پھر جب سمجھ آئی کے وہ نیند میں بول رہی ھے تو اٹھ کر لائٹ جلائی اور اسے جگانے لگی

آیت اٹھو کیا ھوا یہ لو پانی پیو
اسنے آیت کو پانی پکڑاتے ھوئے کہا
وہ اٹھ کر بیٹھنے لگی کچھ شرمندہ تھی کہ علیزے کو جگا دیا
آیت ایک بات کہوں برا تو نہیں مانو گی
آیت نے نہیں میں سر ہلایا آیت سیریس ہوکر دیکھنے لگی کیوں کے علیزے بلکل سیریس تھی

کیا تم نے خواب میں اس لڑکے کو دیکھا جو مال میں ملا تھا 😜
علیزے نے آخر میں شوخ ہوتے ہوئے کہا اور آیت کی ساری شرمندگی جاتی رہی اور کس کے ایک تپھڑ علیزے کی کمر میں مارا
پاگل لڑکی
آیت نے گھور کے کہا

ہائے اللہ کتنا بھاری ہاتھ ھے تمہارا آیت کی بچیییییییییی 😓
علیزے نے ایکٹینگ کے ریکوڈ توڑتے ہوئے کہا
تو آیت ہنسنے لگی
چلو اب اسی سمائیل کے ساتھ کہو کیا بات ھے جو ایسا خواب دیکھا
آیت کے چہرے پر ویرانی آگئی جو علیزے سے چپھی نہ رہسکی

علیزے چھوڑو نہ یار ٹائم دیکھو 3 بج رئے ھیں
آیت نے ٹالنا چاہا کیوں کے اسکے لئے یہ سب یاد کرنا بہت ہی اذیت ناک تھا
بس کرو کونسا تم نے ابھی سونا ھے اور ویسے بھی مجھے نیند نھیں آرئی تھی تو اسلئے میڈم جلدی سے بتاؤ کیوں کے میں تمہاری دوست نھیں بہن ہوں

علیزے کی بات پر آیت کی آنکھوں میں آنسو آگئے
رونا بند کرو چلو بتاؤ
علیزے نے آیت کے ہاتھ پکڑکر کہا تو آیت شروع سے بتانے لگی

••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••

عبداللہ صاحب کے دو بیٹے تھےاور ایک بیٹی۔ بڑے بیٹے کا نام رحیم تھا پھر بیٹی تھی صوفیہ اور چھوٹے بیٹے کا نام حمید ۔ حمید کے پیدا ہوتے ہی عبداللہ صاحب کی بیگم گزر گئی ۔ عبداللہ صاحب کو بہت گہرا صدمہ پہنچا تھا پر انہوں نے بچوں کیلئے خود کو سمبھال لیا اور کبھی بھی دوسری شادی کا نھیں سوچا ۔

انکے بچوں میں بہت فرق تھا رحیم بہت سلجھے ہوئے مگر شکی انسان تھے اور غصے کے زرا تیز جبکے بہن شوخ مزاج سی چنچل سی تھی لیکن بہت ذیادہ ضدی اور حمید بہت ہی دھیمے مزاج کا تھا اور سبکا لاڈلا بھی لیکن بہت ڈرپوک تھا

وقت کا کام ھے گزرنا سو گزرتا گیا اور انکے بچے بڑے ہوتے گئے رحیم کیوں کے شکی تھا تو وہ بہن پر ہر بات پر پابندی لگاتا جبکے حمید بہن کے بغیر اک پل نہیں گزارتا تھا اور صوفیہ کو بھی وہ بہت عزیز تھا رحیم کی سٹڈیز پوری ہوئی تو عبداللہ صاحب کے ساتھ بیزنیس سمبھالنے لگے

❤ Muhabbat Darya ❤ Complete 🖋📖✔Opowieści tętniące życiem. Odkryj je teraz