❤ Muhabbat Darya ❤

1.1K 68 4
                                    

ساری رات آیت نے روتے ہوٸے گزاری اور شاہ ویر جانتا تھا کے ایسا ہی کرے گی وہ اسکے آنسو شاہ ویر کو اپنے دل پر گرتے ہوٸے محسوس ہورہے تھے صبح ہی اسکی آنکھ لگی تھی پر شاہ ویر ایک سیکنڈ کیلٸے بھی نہیں سویا صبح ہوتے ہی وہ فریش ہونے چلا گیا واپس آیا تو وہ جاگ چکی تھی شاہ ویر اسے دیکھ کر فریش ہوگیا تھا اور اب اسے تنگ کرنے کا دل کررہا تھا سو اسکے پاس بیڈپر بیٹھ گیا
جان رات کیسے گزری
شاہ ویر نے محبت سے پوچھا اسے دیکھ کر آیت کو پھر سے غصہ انے لگا
دور رہو مجھسے اور میرا نام آیت ھے
ہاٸے کتنی پیاری لگ رہی ہو غصے میں اور مجھے پتا ھے کہ تمہارا نام آیت ھے پر میں تمہیں جان کہنے کا حق رکھا ہوں
آخر میں شاہ ویر نے سیریس ہوکے کہا
ہاں بڑے آٸے حق رکھنے والے
کیا کہا
کچھ نہیں
آیت بھاگ کر واشروم گٸی اور پیچھے سے شہری کا قہقہہ بلند ہوا
وہ دونوں تیار ہوکر نیچھے گٸے تو سب ناشتہ کر رہے تھے
ماشاءاللہ اللہ تم دونوں کی جوڑی سلامت رکھے
اپکی جوڑی بھی سلامت رہے ماما
شہری نے ہنستے ہوٸے ماما بابا کو دیکھا مما نے بیٹے کو گھورا پر اس پر کہاں اثر ہونے والا تھا علیزے کو آیت کی سنجیدگی مشکوک کر گٸی اور اسی طرح
خوش گپیوں میں ناشتہ کیا گیا
ناشتے کے باد آیت کے گھر والے آیت کو لیکر جانا چاہتے تھے پر آیت نے منا کر لیا آیت کے انکار پر داداجان اور آیت کی مما بہت خوش ہوٸے کیوں کے انہیں لگا آیت خوش ھے یہاں پر یہ وہی جانتی تھی کہ اس پر کیا گزر رہی ھے اسی طرح دن گزرتے رھے شاہ ویر ایک منٹ کے لٸے بھی آیت سے الگ نہ ہوتا کبھی اسے تنگ کرتا کبھی زبردستی کہیں لیجاتا کبھی شاپنگ کروانے لیجاتا کبھی صوفیہ اور خضر کے ساتھ گھنٹوں گپے لگاتے آیت شاہ ویر سے ہر وقت لڑتی ہر وقت اس یقین دلاتی کے میں تم سے نفرت کرتی ہوں پر شہری کو اپنی محبت پر یقین تھا وہ ہار نہیں مان رہا تھا آیت ہر دن اسے کمزور کرتی اور وہ ہر دن محبت کا نشہ کر کے مضبوط ہوتا
آیت میں تم سے بہت محبت کرتاہوں آج سے نہیں بچپن سے جب سے مجھے تمہارے بارے میں بتایا گیا تھا تب سے کیوں تم یقین نہیں کرتی تمہاری آنکھیں دل کرتا ھے ڈوب جاٶں ان مں تمہارے بال یوں لگتا ھے جنگل میں کہیں بٹک گیا ہوں تمہارے ہاتھ اگر شاعر ہوتا تو ضرور لکھتا ان کے بارے تمہارے لب لگتا ھے اگر چھو لٸے تو داغ لگ جاٸے گا ان پر تمہارا یہ ناک جس پر ہر وقت غصہ رہتا ھے بہت خوبصورت ھے یار تم سراپاِحسن ہو تمہیں پتا ھے آج تک میں نے کسی لڑکی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھا اسلٸے نہیں کے میں بہت اچھا ہوں نہیں اسلٸے کے میں نہیں چاہتا تھا کے ان آنکھوں میں تمہیں فریب دیکھے میں نے صرف تمہیں چاہا ھے اتنا کے میں نے تہجد میں روتے ہوٸے تمہیں اپنے رب سے مانگا ہے اتنا کے میں نے تمہیں شادی سے پہلے کبھی غور سے نہیں دیکھا تا کہ نا محرم نگاہیں تم پر نہ لگے اتنا کے میں نے سوچ لیا تھا کہ اگر تم نہ ملی تو میں شادی نہیں کرونگا اتنا کے کبھی کبھی لگتا کہ تم نہ ملی تو پاگل ہوجاٶں گا پر میری مثال اس شخص جیسی ھے جو سمندر پا کر بھی پیاسہ رہتا ھے آیت پھر کیوں تم میری محبت کو جٹھلا رہی ہو خدارا ایسا نہ کرو میں کمزور ہورہا ہوں ہر دن تم سے ہار کر آیت میں مر جاٶں گا آیت نہ کرو یہ ظلم ختم ہوجاٸگا تمہارا شاہ ویر آیت میں نے صرف تمہیں چاہا ھے ٹوٹ کر چاہا ھے اللہ سے گڑگڑا کر مانگا ھے تمہیں پر آج بھی میری جولی خالی ھے تمہاری محبت نہیں ھے میرے نصیب میں کیوں آخر کیا گناہ کیا ھے میں نے کیوں مجھے یہ اذیت ملتی ھے مجھے لگتا تھا عفان نے غلط کیا تمہارے ساتھ اب تم ویسا نہیں کروگی پر تم تو اس سے بھی برا کر رہی ہو میرے ساتھ بس ایک بار صرف ایک بار بتا دو میری خطا میں وعدہ کرتا ہوں میں پھر کچھ نہیں کہوں گا آیت
آج نا جانے کیا ہوا تھا شاہ ویر کو وہ کہہ رہا تھا رو رہا تھا اور آیت حیران سن رہی تھی آج زبردستی شاہ ویر نے آیت کو بیٹھایا تھا اپنے پاس اور وہ خود اسکے گود میں سر رکھ کر لیٹا عجیب بھیکی بھیکی باتیں کر رہا تھا آیت کے دل کو کچھ ہونے لگا تھا اسکی آواز میں تکلیف تھی جو آیت نے محسوس کی کیا ہوگیا تھا آج شاہ ویر کو آیت کو ڈر لگ رہا تھا
آیت تمہیں پتا ھے میں ڈرنک نہیں کرتا سب کہتے ھیں میں مزہبی ٹاٸپ کا ہوں تمہاری بھابھی کا نام کیا ھے
دانیا
ہاں دانیا اسنے مجھے کہا تم تو مزہبی ہو پھرتو تم آیت سے نقاب بھی کراٶگے میں نے کہا ارادہ تو ھے اگر اسے برا نہ لگے اسی طرح ہر کام میں پہلے میں دین کو کرتا تھا ہماری شادی ہر چیز میں نے علیزے کو بھی نقاب کا بہت کہا پر وہ نہ مانی اور افنان نے بھی اسے نہیں کہا پھر میں خاموش ہوگیا پر تم!! تم کروگی نہ نقاب میرے لٸے
شاہ ویر نے جنونی انداز میں ایک دم سے آیت کو کہا تو آیت نے ڈر کے ہاں میں سر ہلایا آیت کو وہ چھوٹا بچہ لگ رہا تھا آج اسے شاہ ویر پر ترس آرہا تھا جانے انجانے میں اسنے کتنی بڑی غلطی کرلی تھی
پر آج میں نے ڈرنک کی ھے مجھے ہمت چاہٸے تھی تم سے یہ سب کہنے کیلٸے پتا نہیں کیوں مجھے لگ رہا ھے ہم پھر نہیں مل پاٸینگے ہم جدا ہوجاٸیگے آیت کہو نہ تمہیں بھی ایسا لگ رہا ھے کہو نہ
نہ نہیں
آیت نے ہکلاتے ہوٸے کہا وہ تو اسکے اظہارِمحبت کے الفاظ میں ہی رہہ گٸی تھی اتنی محبت تو اسنے عفان سے بھی نہیں کی تھی جتنی یہ شخص اس سے کرتا تھا اور کرتا ھے
تم جھوٹ بول رہی ہو تم جانتی ہو ہم جدا ہورہے ھیں کبھی نہ ملنے کیلٸے آیت پلیز مجھ سے محبت مت کرو میں نہیں کہتا کے محبت کرو پر نفرت بھی تو نہ کرو نہ پلیز تمہیں پتا ھے ھم دونوں محبت دریا کے مسافر ھیں تم نے عفان سے محبت کی تمہاری محبت اللہ نے اس دریا میں ڈال دی پھر میں نے تم سے محبت کی میری محبت بھی اللہ نے ڈال دی اس دریا میں اب ہماری محبتیں اس دریا میں طواف کرنے لگی دونوں کو اللہ نے ملا دیا ان دونوں محبتوں میں میری محبت سچی اورپاکیزہ تھی تو آج تم میری قسمت ہو تمہاری محبت پاکیزہ نہیں تھی اس وجہ سے تم آج اس سے جدا ہو
وہ کہہ رہا تھا اور آیت کے دل نے محبت کا مفہوم سمجھ لیا تھا وہ آہیستہ آہیستہ اب اسکی محبت کا یقین کرنے لگی تھی اور اور اور شاید اسے بھی محبت ہونے لگی تھی پھر سے نہیں کیوں کے وہ محبت نہیں گمراہی تھی محبت تو شادی کے باد ہوتی ھے جس میں اللہ کی مرضی بھی ہوتی اور انسان کی بھی جو آجہاسے شاہ ویر سے ہوٸی تھی اپنے شاہ ویر سے وہ یہ سب سوچ رہی تھی کہ شاہ ویر کے تیز تیز سانس لینے کی آواز نے اسے ہوش کی دنیا میں لایا وہ سوگیا تھا کتنا معصوم تھا وہ اور اسنے کتنی اذیت دی تھی آج اسے وہ دنیا کا سب سے خوبصورت لگ رہا تھا اور بے شک وہ تھا بھی بہت ہینڈسم شاہ ویر نے نیند میں اسکا ہاتھ اپنے دل کے نزدیک کیا تو پہلی بار شاہ ویر کی قربت نے اسکی ایک ہارٹ بیٹ مس کی وہ اسے ساری رات دیکھ رھی تھی بہت دل چاہ رہا تھا ے کوٸی شرارت کرے پر اسکی نیند خراب نہ ہو اس لٸے رک جاتی جانے کیوں اس کےدل میں خیال آیا اور اگلے لمحے اسکے لب شاہ ویر کے گال کو چھو گٸے وہ خود ہی شرماگٸی پھر صبح تک وہ اسے دیکھتی رہی اور ایک نٸی روشن خوشیوں کی صبح کا انتظار کرنے لگی پر ایک بار پھر جانے کیوں قسمت نے پلٹنا تھا اور اسے دکھ دینا تھا ....

.................................................................

جاری ھے.......😜

Assalam U Alalikum
Kesi Lagi Epi Mai Kushish Kar Rai Hon Epi Jaldi Deny Ki Par Late Hojaye To Maaf Kardiya Karain 🙈
Stay Blessed 😊🌹❤

❤ Muhabbat Darya ❤ Complete 🖋📖✔Où les histoires vivent. Découvrez maintenant