"هہہ۔۔! شکر۔۔۔ یہ پیپرز تو ختم ہوئے۔" عنایہ اور اس کی دوست علیشاہ آپس میں تبصرہ کرتے ہوئے سکھ کا سانس لے رہی تھیں۔
علیشاہ اور عنایہ ایک ہی محلے میں رہتی تھیں۔ تو وہ دونوں علیشاہ کے گھر جارہی تھیں۔"آگے کا کیا پلین ہے؟" علیشاہ نے اُس سے پوچھا۔
" بس کچھ نہیں پہلے بی۔ایس۔سی۔B.SC کرونگی۔"
کیوں کہ وہ دونوں باتیں کرتے ہوئے چل رہی تھیں تو سامنے سے آتے ایک دراز قد نوجوان سے عنایہ کی ٹکر ہو گئی اور بالکل کسی رومینٹک مووی کی طرح عنایہ کو اس لڑکے نے ہاتھ پکڑ کر گرنے سے بچاتے ہوئے روک لیا۔ تبھی ان دونوں کی نظریں آپس میں ملیں تھیں اور پھر دونوں ہی گڑبڑاتے ہوئے ایک دوسرے کو سوری کہہ کر آگے بڑھ گئے۔مگر عنایہ اور اس لڑکے کے چہرے پر موڑنے کے بعد ایک عجیب سی مسکان تھی شاید ان دونوں کو پہلی نظر میں ہی کچھ پسند آگیا تھا۔
_________________________
نکھری رنگت، ڈارک براؤن بال جیل سے سیٹ کیے ہوئے تھے ۔ ہمیشہ کی طرح وہ سوٹ پینٹ میں ملبوس بہت گڈ لوکنگ سا لگ رہا تھا۔ وہ آفس میں داخل ہوا۔ اُسکے آفس میں داخل ہوتے ہی احتراماً سب کھڑے ہوگئے۔ وہ سب کے سلام کا جواب سر کے خم سے دے رہا تھا ۔ اور وہ سیدھا اپنے روم میں آگیا۔
پیون کو کافی کا کہنے کے بعد وہ کچھ فائلز اور لیپ ٹاپ کو کھولے ایک نئے پروجیکٹ کے بارے میں کچھ سوچ رہا تھا۔ اس نے ریسیور اٹھا کر ایک نمبر ملایا اور
"کمال صاحب کو بھیجو" کہہ کر رکھ دیا۔"کیا ہوا جہانزیب؟"
کمال صاحب کی کمپنی "کمال انڈسٹریز" کے نام سے تھی ۔ ان کا بزنس دو تین ممالک میں پھیلا ہوا تھا۔
کمال صاحب کے دو ہی بچے تھے۔ ایک بیٹا جہانزیب کمال اور دوسری بیٹی زویا کمال۔ جو عنایہ کے ہی کالج میں پڑھتی تھی۔"ڈیڈ میں نے ایک نئی کمپنی کے ساتھ پارٹنر شپ کرنے کا سوچا ہے۔ اور وہ بہت اچھی کمپنی ہے۔ بزنس سرکل میں بھی انکا بہت نام ہے۔" وہ بہت اطمینان سے کہہ رہا تھا۔
"اس کے لیے تم نے اچھی طرح سوچ لیا ہے نا؟"
" آف کورس ڈیڈ میں نے بہت سوچ سمجھ کر ہی یہ فیصلہ کیا ہے۔ ڈونٹ ورری! میں آپ کو شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔انشاءاللہ."
____________________________
جہانزیب اپنے گھر کے لاؤنج میں کچھ فائلز کھولے اپنی پشت کو صوفے سے ٹکائے ہاتھ میں پانی کا گلاس پکڑے بیٹھا تھا۔
زویا وہاں ابھی ڈرائیور کے ساتھ شاپنگ کرکے آئی تھی۔
دروازے کے آگے اوپر جاتی سیڑھیاں تھیں۔ سیدھا اندر آتے صوفے پر جہانزیب بیٹھا تھا ۔ گھر کے پلرز کو دیکھ کر ایسا لگتا تھا کے جیسے کسی نے سونے چاندی سے ڈیزائننگ کی ہو اور پورا گھر خوبصورت شے سے سجا ہوا تھا۔ ٹیبلز اور ان پر فلاور واز اور شوپیس رکھے تھے ۔ دیواروں پر فریمز اور زمین بھی وڈن فلورنگ تھی ۔
![](https://img.wattpad.com/cover/210027850-288-k815363.jpg)
YOU ARE READING
دنیا💝
Mystery / Thrillerبِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ ارّحیم. السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! یہ میری پہلی تحریر ہے. امید ہے آپ سب کو پسند آئے. یہ ایک شارٹ اردو رومانٹک اور فیملی ناول ہے۔ یہ کہانی بدلے کی شادی اور ڈرامے کی شادی کی ہے۔ جس میں دو لوگ اپنی خوشیوں کی قربا...