پڑے تھے پاؤں میں چھالے ہزار ہا لیکن
تمہاری راہوں میں ہم آنکھیں بچھا بچھا کے چلےکمال صاحب اور جہانزیب کو پہلے ہی زین اور زویا کے رشتے سے کوئی اعتراض نہیں تھا۔ اور ان لوگوں نے مل کر ثمرین بیگم کو بھی منا لیا تھا۔ وہ بھی بیٹی کی خوشی میں کی خاطر مان گئی تھیں۔ ادھر زویا کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہیں تھا۔
آمنہ بیگم اور اور شعیب صاحب کو بھی بیٹے کی پسند پر پورا بھروسہ تھا اسی لیے ان کو بھی کوئی اعتراض نہ تھا۔
ثمرین بیگم نے آمنہ بیگم کو رشتے کے لیے ہاں بھی کردی تھی اور ایک مہینے کے بعد ان کی منگنی تھی۔
سب بہت خوش تھے۔ عنایہ اور زویا کا زیادہ تر وقت اب بازاروں میں منگنی کی شاپنگ کے لیے گزر رہا تھا۔
ادھر آمنہ بیگم اور زین بھی منگنی کی تیاریوں میں مصروف تھے۔
زویا تھی جسے اب تک یقین نہیں آرہا تھا اپنی منگنی کا وہ بھی زین سے۔ اور ایک زین ہے جسے یقین اسی دن آ گیا تھا جب اس نے زویا کے ہاتھ میں وہ رنگ پہنائی تھی۔
___________________________
کوئی تو ہے جو چھپا بیٹھا ہے ان کانٹوں کی شاخوں میں
جو پھولوں کی طرف ہاتھ بڑھانے نہیں دیتا"آج آپ جلدی گھر آ گئے؟" عنایہ نے جہانزیب کے آج آفس سے گھر جلدی آنے پر پوچھا۔
"ہاں! بس آج آفس میں کام اتنا نہیں تھا تو میں نے سوچا کیوں نا گھر چل کے اپنی پیاری سی بیوی کے ساتھ ایک کپ چائے کا پی لیا جائے۔" جہانزیب نے اپنا سوٹ اتار تے ہوئے کہا۔
"تو پھر چائے لاؤں؟ " جواب فوری آیا تھا۔
"ہاں تم جب تک چائے بناؤ میں فریش ہو کر آتا ہوں۔"
"چائے تو اچھی بناتی ہے میری دنیا۔" جہانزیب نے چائے کے گھونٹ بھرتے ہوئے کہا۔
وہ دونوں اس وقت ٹیرس کے جھولے پر بیٹھے تھے۔"دنیا؟ " عنایہ چونکی۔
"ہاں! دنیا۔"
" میں نے جب تمہیں پہلی بار دیکھا تھا تب میرے دماغ میں بس ایک خیال آیا تھا۔"
"دنیا! میری دنیا!"
اس نے اپنے لبوں سے چائے کا کپ لگا کر ایک گھونٹ لیا۔"اس دن سے میری خواہش تھی کہ تمہیں اپنی دنیا میں بساؤں گا اور خود تمہاری دنیا میں بس جاؤنگا۔ اور دیکھو آج ہم دونوں ایک دوسرے کی دنیا ہیں۔" اُسنے مسکراتے ہوئے اُس کی آنکھوں میں دیکھ کر کہا۔
عنایہ کے لبوں پر بے اختیار مسکراہٹ بکھری۔ اس نے بھی چائے کا ایک گھونٹ لیا۔
"آپ ہمیشہ مجھ سے اتنی ہی محبت کرتے رہیں گے۔" اس نے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پوچھا۔"اف۔۔! میری شیرنی کی یہ معصوم سی آنکھیں ہر دفعہ مجھے اپنا عاشق بنا دیتی ہیں۔" جہانزیب نے فل رومینٹک انداز میں کہا۔
![](https://img.wattpad.com/cover/210027850-288-k815363.jpg)
BINABASA MO ANG
دنیا💝
Mystery / Thrillerبِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ ارّحیم. السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! یہ میری پہلی تحریر ہے. امید ہے آپ سب کو پسند آئے. یہ ایک شارٹ اردو رومانٹک اور فیملی ناول ہے۔ یہ کہانی بدلے کی شادی اور ڈرامے کی شادی کی ہے۔ جس میں دو لوگ اپنی خوشیوں کی قربا...