آخری باب: کچی ڈوریوں میں الجھے رشتے

1.2K 72 47
                                    

خوب پردہ ہے یہ چمن میں چھپے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں

"بہت پیاری لگ رہی ہو۔"

"وہ تو میں ہر روز ہی لگتی ہوں۔" زویا نے فخریہ انداز میں کہا۔

" ہاں." زین ہنسا۔

"مبارک ہو آپ دونوں کو اپنی آفیشل منگنی۔" عنایہ نے اس کے برابر بیٹھتے ہوئے کہا۔

زویا نے اسے گھورا۔ عنایہ ہنسی۔

"زیادہ ایکسائٹڈ نہ ہو۔ چلو اپنے شوہر کو جا کر دیکھو بیچارا جہانزیب کب سے اکیلے ہی سب کچھ کر رہا ہے۔" زین لب بھینچے کہہ رہا تھا۔

"اچھا جی بڑے تیز نکلے تم تو مجھے ہی کٹا رہے ہو اب تم۔ ہاں۔۔ اکیلے بیٹھنے کا موقع چاہیے نا۔" عنایہ اپنی آنکھوں کی ایک ایبرو اُچکائے شرارت سے کہہ رہی تھی۔

زویا شرمائی اور اس نے نفی میں سر ہلایا۔ زین زویا کو دیکھ کر مسکرایا۔ وہ سر جھٹک کر اٹھ کر چلی گئی۔

___________________________

مہمانوں کے جانے کے بعد عنایہ، جہان، شانزل عاصم، علیشاہ اور زویا سب ساتھ مل کر وہیں کرسیوں پر بیٹھے تھے اور ہنسی مذاق اور باتوں میں مصروف تھے۔
تبھی علیشاہ اپنے ہاتھ کو دیکھ کر کھڑی ہوئی۔
"میں ایک منٹ آتی ہوں۔"
وہ یہ کہہ کر زمین پر نیچے کی طرف دیکھتی آہستہ آہستہ سے چل رہی تھی جیسے وہ کچھ ڈھونڈ رہی ہو۔

عاصم بھی اس کے پیچھے ہی آیا۔" کیا ہوا علیشاہ کچھ کھو گیا ہے؟"

"ہاں پتہ نہیں میری رنگ۔ میری فیورٹ رنگ نہیں مل رہی ہے۔ پتہ نہیں ابھی تھوڑی دیر پہلے تک تو میری انگلی میں ہی تھی۔" وہ ادھر ادھر دیکھتی پریشانی سے کہہ رہی تھی۔
پھر اس نے تھک کر اپنا سر جھٹکا اور واپس سے ان کے ساتھ جا کر بیٹھ گئی لیکن اس کا دماغ ابھی بھی اپنی رنگ میں ہی اٹکا ہوا تھا۔

جب علیشاہ واپس جا کر بیٹھ گئی تو عاصم نیچے دیکھتے ہوئے آگے بڑھا تو اسے علیشاہ کی رنگ ٹیبل کے نیچے ایک کونے میں پڑی دکھائی دی۔
اس نے وہ رنگ جھک کر اٹھالی پھر ایک نظر علیشاہ کو دیکھا۔ اس نے وہ رنگ اپنی جیب میں رکھلی۔
" چلو اچھا ہوا رنگ بھی مل گئی۔ منہ دکھائی میں یہی کام آجائے گی۔" وہ دل ہی دل میں سوچ کر مسکرایا۔

___________________________

منسوب ہوئے جو لوگ مری زندگی کے ساتھ
اکثر ملے وہی بڑی بے رخی کے ساتھ

"بس ایک دفعہ ہماری بزنس ڈیلنگ کو کنفرم ہونے دو انہیں پوری طرح مجھ پر بھروسا کر لینے دو۔ پھر میں بتاؤنگا انہیں کہ میں کون ہوں۔ ہنہ! "
وہ فاتحانہ انداز میں ہنسا۔

"تم ایسا کیا کرنے والے ہو؟" اس نے سوالیہ نظروں سے اس کے ارادوں کو بھانپنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے پوچھا۔

 دنیا💝Donde viven las historias. Descúbrelo ahora