قسط نمبر پانچ
میرا عشق تم ہو ❤️
______________________________________________
سمرہ... وہ آئینے کے سامنے کھڑی دوپٹہ سیٹ کر رہی تھی تب پیچھے سے فردوس بیگم کی آواز سن کر وہ ہڑبڑا گئی تھی-اف مام...آپ نے تو مجھے ڈرا ہی دیا...اس نے کہا -
کتنی دیر ہو گئی ہے اور تم ابھی تک تیار نہیں ہوئی...سب لوگ آنا بھی شروع ہو گئے ہیں اور تمہارے لیے اک سرپرائز ہے...انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا تھا -
مام بس یہ دوپٹہ رہ گیا تھا ویسے سرپرائز کیا ہے...؟اس نے پوچھا تھا -
اگر بتا دیا تو پھر سرپرائز کیسا... انہوں نے اس کا دوپٹہ ٹھیک کرتے ہوئے کہا تھا-
چلو اب جلدی سے نیچے آؤ... ہادی بھی آنے والا ہے...انہوں نے مسکرا کر کہا -
اوہ مام... ناٹ اگین... اس نے اکتائے ہوئے لہجے میں کہا -
اسی لیے آپ نے مجھے ڈرا دیا تھا آ کر...اس نے کہا -
ڈرا تو تم رہی ہو مجھے اپنی بے پرواہی سے...انھوں نے اس کا چہرہ دیکھ کر کہا جہاں ہادی کے نام سن کر کوئی فرق نہیں پڑا تھا -
کیوں مام... میں نے ایسا کیا کر دیا...؟ اس نے حیرت سے پوچھا-
میں نے تم سے کہا تھا نا ہادی سے مل لیا کرو... اسے توجہ دو... اس کا خیال رکھو مگر تمہاری سمجھ میں کچھ آتا ہی نہیں... انہوں نے تھوڑا غصے سے کہا -
مام وہ خود مجھ سے ملنا نہیں چاہتا اتنے دن ہو گئے ہیں اسے آئے ہوئے دانش سے وہ ہر روز ملتا ہے لیکن یہاں ایک بھی دن نہیں آیا...آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا میری طرف اور آپ چاہتی ہیں کہ میں اس کے آگے پیچھے گھوموں...سوری مام مجھ سے نہیں ہوگا... اس نے انکار کیا-
اگر اس کے آگے پیچھے گھوم پھر لو گی تو آگے کی زندگی عیش سے گزارو گی اور اگر اس نے کوئی دوسری لڑکی پسند کر لی تو... انھوں نے اپنا خدشہ ظاہر کیا-
لیو دس ٹاپک... مام ... میں ایسا کچھ نہیں چاہتی... اس نے بے زاری سے کہا -
لیکن میں چاہتی ہوں اور تمہاری پھوپھو بھی یہی چاہتی ہیں بیٹا... انہوں نے مسکرا کر کہا تھا-
اچھا میری بات غور سے سنو...ہادی اک بہت اچھا لڑکا ہے...اگر ہادی سے تمہاری شادی ہو گئی تو راج کروگی تم... اس کے گھر میں ماں باپ کے علاوہ کوئی نہیں ہوگا... تم جیسے چاہو ویسے زندگی گزار سکتی ہو اور تمہاری پھوپھو کی بھی یہی خواہش ہے اس لیے اس کے دل میں جگہ بنانے کی کوشش کرو... وہ جو کہہ رہی تھی اس میں اس کی زرا سی بھی دلچسپی نہیں تھی -
مام... مانتی ہوں کہ یہ پھوپھو کی خواہش ہے لیکن وہ مجھے پسند نہیں کرتا تو میں اس سے شادی کیوں کروں...اس نے دلیل دی تھی -
تمہیں کس نے کہا کہ وہ تمہیں پسند نہیں کرتا اور یہ پسند اور محبت کچھ نہیں ہوتی ایک بار شادی ہو گئی تو سب کچھ بدل جائے گا...انہوں نے تھوڑا غصے سے کہا-
BINABASA MO ANG
میرا عشق تم ہو (مکمل)
Romanceیہ کہانی ہے محبت اور عشق کی.. باقی کہانی جاننے کے لیے کہانی پڑھیں... ❤️ میرا عشق تم ہو ❤️ یہ میری پہلی کہانی ہے امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی... Complete Novel Revenge based Romantic Novel