قسط نمبر پندرہ

2.2K 91 28
                                    


رنج اتنا بھی نہیں ہے کہ میں چیخوں اس پر
بات ایسی بھی نہیں ہے کہ بھلائی جائے

دانین نے کھڑکی سے نظر ہٹا کر ایک نگاہ کشف پر ڈالی... جو اس کے دل کی دنیا ہلا کر اب کسی سے فون پر بات کر رہی تھی -

کیا تاریخ ایک بار پھر سے خود کو دہرانے والی تھی... وہ بھی تو کسی اور کا تھا...میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے...کیوں... کیوں جو مجھے پسند ہو وہ پہلے ہی کسی اور کا ہوتا ہے...اسے اپنی قسمت پر ہنسی آئی تھی اور اس کا دل کر رہا تھا کہ وہ چیخ چیخ کر روئے لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتی تھی... اس نے آنکھوں میں آئے آنسوؤں کو پلک چھپک کر پیچھے کیا تھا لیکن پھر بھی کئی آنسو اس کی آنکھوں سے ٹوٹ کر گرے تھے... جنھیں اس نے جلدی سے صاف کیا تھا اور جا کر بیڈ پر منھ پر تکیا رکھ کر لیٹ گئی تھی-

میں کیوں اتنی پریشان ہو رہی ہوں... وہ اگر کسی اور کا نہ بھی ہوتا تو بھی وہ میرا کبھی نہیں ہو سکتا... اپنی حقیقت کیوں بھول جاتی ہوں میں... اس نے دل ہی دل میں خود سے کہا تھا-

دانین... کشف نے اسے آواز دی تھی -

دانین سو گئی ہو کیا... اس نے پھر پکارا -

لیکن وہ ایسے لیٹی رہی جیسے کچھ سنائی ہی نہیں دے رہا ہو... وہ اس وقت کوئی بات نہیں کرنا چاہتی تھی... وہ نہیں چاہتی تھی کہ وہ اس کی روئی ہوئی آنکھیں دیکھیں اور اس سے وہ سوال کرے جس کے جواب اس کے پاس نہیں تھے-

جب وہ کچھ نہیں بولی تو کشف نے اسے دوبارہ آواز نہیں دی تھی کیونکہ وہ جانتی تھی کہ وہ سو نہیں رہی...ابھی تھوڑی دیر میں وہ پھر سے اٹھ کر بیٹھ جائے گی... یہ محبت کرنے والی بےچین روحوں کو سکون کہاں نصیب ہوتا ہے-

اسی دل دا روگ لگا بیٹھے... گنگناتے ہوئے وہ اپنا کام کرنے لگی تھی -

***

تمہیں کس قدر چاہتے ہیں یہ ہم نہیں جانتے
بس تمہاری اک نشانی کو دل کے پاس رکھا ہے

(از خود)

وہ اس وقت اپنے کمرے میں بیٹھا اپنے ہاتھ میں موجود اس ائر رنگ کو دیکھ رہا تھا جو اس نے اس دن سب کی نظروں سے بچا کر اٹھا لیا تھا-

اور اپنی اس حرکت پر کھل کر مسکرایا تھا-

کیا ہے تم میں جو میں تمہاری طرف کھینچتا چلا جا رہا ہوں... وہ مسکراتے ہوئے سوچ رہا تھا -

تم جس راہ پر قدم رکھ رہے ہو وہاں سے تمہیں سوائے بربادی کے اور کچھ نہیں ملے گا...

تمہارا جنون تمہیں لاحاصل کی طرف لے کے جا رہا ہے...

اس بات کی خبر تمہارے بابا کو ہوئی تو ان سے کیا کہو گے...
اسے دانش کے کہے گئے جملے یاد آئے تھے اور بے چین سا ہو کر اٹھ کھڑا ہوا تھا -

میرا عشق تم ہو (مکمل) Donde viven las historias. Descúbrelo ahora