پہلے کہاں چلو گی دانین... آئ تھنک ہمیں مال چلنا چاہیے پہلے میں تمہیں شاپنگ کروا دیتا ہوں...حدید نے دانین سے کہا -
نہیں بھائی ابھی مجھے کس چیز ضرورت نہیں ہے... جب ہوگی تو آپ سے ہی کہوں گی... اس نے کہا -
تم شاپنگ کے لیے منا کر رہی جب کہ جس شاپ پر تم کھڑی ہو جاؤ وہاں سے دو چار ڈریسز لیے بنا ہلو گی نہیں... اس نے دانین کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہوئے کہا -
ہاں تو آپ دلواتے بھی تو ہیں.. مجھے کیا... مجھے کون سا بل پے کرنا ہوتا ہے... عادتیں تو آپ نے خراب کی ہیں میری...اس نے بھی ہنس کر کہا تھا -
اچھا میں نے عادتیں خراب کی ہیں تو میں سنبھال بھی لوں گا... اس نے دانین کی ناک دباتے ہوئے کہا -
حسیب بھائی بھی یہی کہتے تھے لیکن جب سے ان کی بیوی آئی ہیں... ان ہی کو سنبھال رہیں ہیں...مجھے تو بھول ہی گئے ہیں... اس نے افسردگی سے کہا -
ایسی باتیں نہیں کرتے اور میں ہوں نہ... میں ہمیشہ ایسے ہی رہوں گا تمہارے ساتھ کوئی بھی ہمارے بیچ درار نہیں ڈال سکتا...اس نے پیار سے کہا -
آپ ابھی ایسا بول رہے ہیں جب آپ کی بیوی آئے گی آپ بھی بدل جائیں گے... اس نے کہا -
تم مجھے ایسا سمجھتی ہو... میں تم سے کبھی غافل نہیں ہو سکتا میری طوطی...حدید نے ناراضگی سے کہا-
ہاں پتہ ہے مجھے بھائی...میں تو بس ایسے ہی کہہ رہی تھی...آپ تو سب سنبھال لیں گے مگر آپ کی بیوی مجھے ہاتھ پکڑ کر گھر سے باہر کر دیں گی کہ جب دیکھو میرے شوہر کی جیب کھالی کرواتی رہتی ہو...اس نے ہنستے ہوئے کہا تھا-
ہاں تو وہ تمہارا ہاتھ پکڑ کر باہر کرے تو تم اس کی چوٹی پکڑ کر اندر آ جانا... سمپل... اس نے کہا تو دانین نے اس کی طرف دیکھا پھر دونوں قہقہہ مار کر ہنس دیے تھے -
ایسے ہی ہنستی رہا کرو ہمیشہ... حدید نے پیار سے کہا -
آپ ایسے ہی مجھے ہنساتے رہا کریں میں ہنستی رہوں گی... اس نے اسی انداز میں کہا -
وہ لوگ مال پہنچ چکے تھے اور وہ گاڑی پارک کر کے اسے ساتھ لیے اندر چلا گیا تھا -
***
ہمیں یہاں بلا کر خود پتہ نہیں کہاں غائب ہو گیا ہے... دانش نے گھڑی پر نگاہ ڈالتے ہوئے کہا -
تم یہی رکو میں زرا آتی ہوں... سمرہ کہتی ہوئی ایک شاپ کی جانب بڑھ گئی -
ایک تو اس کو ساتھ بھیجنے کی کیا ضرورت تھی مام کو... مجھے ہادی سے بات کرنی ہوگی... اس کے دل میں کیا ہے مجھے جاننا ہوگا... میں ان دونوں کو ہی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا... ایک طرف میرا بھائی میرا دوست ہے اور دوسری طرف میری بہن... اس نے دل ہی دل میں سوچا -
***
بھائی کتنا ٹائم ہو گیا ہے... وہ ہاتھ میں شاپنگ بیگ لیے گھڑی پر نظر ڈالتی ہوئے بولی -
CZYTASZ
میرا عشق تم ہو (مکمل)
Romansیہ کہانی ہے محبت اور عشق کی.. باقی کہانی جاننے کے لیے کہانی پڑھیں... ❤️ میرا عشق تم ہو ❤️ یہ میری پہلی کہانی ہے امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی... Complete Novel Revenge based Romantic Novel