وہ چاروں لائبریری میں موجود کرسیوں پر آمنے سامنے کتابیں پھیلائے بیٹھے تھے اور اپنے اپنے نوٹس بنانے میں مصروف تھے بظاہر ایسا لگ رہا تھا لیکن وہ اپنے دوسرے کاموں میں مصروف تھے -کشف... دانین نے کشف کو پکارا تو اس نے کوئی جواب نہ دیا تو دانین نے اس کی جانب دیکھا جو بہت انہاک سے بک کھولے اس کے اندر موبائل چلانے میں مصروف تھی اس نے ایک نظر ان دونوں( ہادی اور دانش) پر ڈال کر کشف کے پیر پر پیر مارا تھا -
آؤچ...وہ چیخی تھی لائبریری کے پرسکون ماحول میں اس کی چیخ نما آواز گونجی تھی-
سائیلینس... لائبریرین نے اسے گھور کر دیکھا تھا تو وہ چپ ہو گئی-
اللہ پوچھے تمہیں دانین اتنی زور سے کون مارتا ہے... کشف نے دہائی دی تھی -
میں مارتی ہوں اور تم یہ کام کے وقت موبائل یوز کر رہی ہو...اسے فارغ وقت کے لیے اٹھا کر رکھو... میں کب سے بلا رہی ہوں جب میری بات نہیں سنو گی تو یہی ہوگا ... اس نے کہتے ہوئے ایک بار پھر ان دونوں پر نظر ڈالی-
دانش پتہ نہیں کتاب میں جھکا جانے کیا کر رہا تھا اور اسے پورا یقین تھا کہ وہ بھی موبائل یوز کر رہا ہے اور ہادی خاصی دیر سے ایک ہی انداز میں بیٹھا جانے کیا سوچ رہا تھا.. وہ اپنی سوچوں میں اتنا کھویا ہوا تھا کہ اس کے دیکھنے پر بھی اس کی محویت نہ ٹوٹی تھی -
لوگ فارغ وقت میں موبائل استعمال کرتے ہیں اور میں موبائل سے فارغ ہو کر تھوڑا سا کام کرتی ہوں... چلو اب بتاؤ کیا کام ہے... کشف کی آواز پر وہ اس سے پروفیسر یوسف کا چھوٹا ہوا لیکچر مانگنے لگی تھی -
وہ تو میں نے بھی نوٹ نہیں کیا... اس نے صاف انکار کیا-
کسی کام کی نہیں ہو تم نکمی کہیں کی... بس کلاس میں سو لو اور موبائل میں بزی رہو... وہ دانت پیستی ہوئ کشف کو گھورتی ہوئی بولی -
سائیلینس.... ایک بار پھر لائبریرین کی آواز گونجی تھی اور ایک زبردست گھوری سے دونوں کو نوازا تھا -
کہہ کون رہا ہے دیکھو ذرا جیسے کہ آپ تو موبائل استعمال ہی نہیں کرتی... اور اتنی بھی نکمی نہیں ہوں یہ لو میں نے لیکچر نوٹ کر لیا تھا تمہارا دھیان بھٹکا دیکھ کر اور اب مجھ سے کوئی بات مت کرنا ورنہ یہ لائبریرین کل سے ہمیں یہاں گھسنے نہیں دے گا پھر باہر بیٹھ کر مکھیاں مارتی رہنا ... اس نے نوٹس آگے کرتے ہوئے کہا اور پھر سے اپنے موبائل میں گم ہو چکی تھی اور اس کی بات کا اشارہ وہ سمجھ گئی تھی -
تم سے تو میں باہر ہی نپوٹوں گیں چل کر... یہاں سے فارغ ہونے دو...اس نے کشف کو وارننگ دیتے ہوئے کہا-
ہاں دیکھ لینا... اس نے دو بدو جواب دیا تھا -
وہ نوٹس آگے کرتے ہوئے لیکچر نوٹ کرنے لگی تھی -
****
وہ جو توڑنے چلا تھا
وہ اس کا اپنا دل تھا
دل کے زخموں کی تکلیف ناز
وہ ابھی جانتا نہ تھا
CZYTASZ
میرا عشق تم ہو (مکمل)
Romansیہ کہانی ہے محبت اور عشق کی.. باقی کہانی جاننے کے لیے کہانی پڑھیں... ❤️ میرا عشق تم ہو ❤️ یہ میری پہلی کہانی ہے امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی... Complete Novel Revenge based Romantic Novel