آفت!

5.4K 166 123
                                    

دوسری قسط::
"شانزے کی شادی کی ڈھولکی شروع ہو گئی تھی لڑکیاں بڑے جوش سے گانے میں مصروف تھیں۔۔۔"
"مہندی رچے گی تیرے ہاتھ"
"ڈھولک بجے گی ساری رات"
"جاکر تم ساجن کہ ساتھ بھول نا جانا یہ دن رات "

ارے لڑکیوں بس کروں تم لوگوں کی خوفناک آوازیں سن سن کہ ہم بیچارے ڈر رہےہیں۔گلریز نے لاؤنج میں داخل ہوتے ہوئے کہا۔۔۔

گلریز بھائی ہماری آوازیں اتنی بری ہے تو آپ اپنی سریلی آواز میں کچھ سنا دے نا۔۔۔حور نے جھٹ سے جواب دیا۔۔

ہاں ہاں ابھی سناتا ہوں کالج میں لڑکیاں مرتی تھی میری آواز سننے کیلئیے۔
۔
ارے بھائی وہ آپ کی آواز سے نہیں آپ کی بدبو سے مرتی ہو گی جو مہینہ مہینہ نا نہانے کی وجہ سے آپ سے آتی ہے۔۔۔حور کی بات پر سب ہنسنے لگے۔۔۔۔۔
دیکھ لڑکی مجھے ہلکا نہ لینا۔۔۔۔اچھا اچھا بھائی اب سنائیں بھی ہم ڈرنے کیلئے تیار ہیں۔۔۔۔ہاہاہاہا

ذرا ڈھولکی بجاؤ گوریوں میرے سنگ سنگ گاؤ گوریوں۔۔۔

بسسسسسس خدا کیلئے بھائی چپ کر جا نہیں تو ہماری سننے کی صلاحیت ختم ہو جائے گی۔۔

ارے حور اب گانا تو پورا گانے دو مجھے۔۔

نہیں نہیں ہماری توبہ اتنی بے سری آواز میں اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں سنی۔۔۔ارے آپ سے اچھا تو "باتھ روم سنگر" گا لیتے ہو گے۔۔۔

ارے عشاء،شانزے تم بتاؤ کیا میری آواز اچھی نہیں ہے بتاؤ ذرا۔۔

دیکھے گلریز بھائی میں تو آپ کی بہن ہوں تو سچ ہی بولوں گی"ماشااللہ"انتہائی بری آواز ہے آپکی۔

۔ہاہاہاہا واہ باجی شانزے کیا بات کہی ہے آج لگی ہے آپ میری بہن۔۔

ارے تم دونوں تو جلتی ہو مجھ سے۔عشاء تم بتاؤ کیسی ہے میری آواز۔۔

بہت پیاری آواز ہے آپکی۔۔۔

"استغفار"اللہ کا خوف کر عشاء اتنا بڑا جھوٹ۔۔۔

ارے بچوں تم لوگ سوئے نہیں ابھی تک رات کہ تین بج گئے ہیں"دادا جی کی آواز پر سب کی چلتی ہوئی زبانوں کو بریک لگ گئی تھیں"
دادا جان ہم سونے لگے تھے یہ گلریز بھائی آ گئے تو۔۔۔۔
ٹھیک ہے ٹھیک ہے چلوں بھاگوں سب کمروں میں اب آواز نہ آئے مجھے کسی کی۔۔۔
جی دادا جان۔۔۔

"سب اپنے کمروں میں بھاگ گئے سوائے حور کو جو دادا جی کو گھور رہی تھی"

دادا جان دیکھے میں ہوں آپکی لاڈلی آپ کی باتیں کسی کو نہیں بتاؤں گی۔۔۔۔آپ مجھے سچ سچ بتا دے اس ٹائم آپ کمرے سے باہر کیوں ہے۔؟ایسا کیا کیا جو دادی نے کمرے سے نکال دیا"حور نے آنکھ دباتے ہوئے پوچھا۔۔

"دادا جی جو بڑے گور سے حور کی باتیں سن رہے تھے اس کی آخری بات پر ہوش کی دنیا میں آئے۔۔۔۔۔"ارے نالائق بتاتا ہوں تمھیں رکو ذرا اب بھاگ کیوں گئی ہو۔۔۔۔

آفت!Where stories live. Discover now