8 part

3.5K 169 89
                                    

قسط نمبر :8
""بارات!

ماما آپ کریں گی نا آج بات سب کو بتادیجئیے گا پلیز۔۔۔

"حامد کیا بچوں کی طرح ضد کر رہے ہو۔ بڑے ہو گئے ہو بزنس سنبھال رہے ہو پلیز بچوں والا کام نہیں کرو۔۔

"ماما مجھے نہیں پتہ آپ بتا دیں اور سدرہ سے منگنی کر دیں میری پلیز۔۔۔

"تمھارا دماغ خراب ہو گیا ہے۔سدرہ نہیں رہ سکتی اس گھر میں اتنا فیشن کرتی ہے وہ تم نے خود تنگ پڑ جانا ہے اس سے۔۔۔

"حور کہ بارے میں کیا خیال ہے آپکا؟کیا وہ فیشن نہیں کرتی۔۔۔؟

"میری بیٹی کو سدرہ سے نہیں ملاؤ کونسا فیشن کیا ہے میری بیٹی نے؟

"وہ جو لڑکوں والے کپڑے پہنتی ہے وہ کیا ہے؟

"حور نے خود کو سنبھال کر رکھا ہے اتنی اچھی بچی ہے تھوڑی شرارتی ہے،ضدی ہے،غصے والی ہے۔۔

"اور تھوڑی پاگل بھی ہے۔۔۔

"بس تمھاری ان باتوں کی وجہ سے چڑتی ہے وہ حامد انسان بن جاؤ۔۔

"آپ سدرہ سے شادی کروا دیں میری بسسس

"تمھاری شادی صرف حور سے ہو گی اب اور کچھ نہیں سنوں گی میں۔۔۔

"میں حور سے شادی نہیں کروں گا کل اس نے سلام تک نہیں لی مجھ سے۔۔"حامد نے منہ بناتے ہوئے کہا۔۔

"تو تم خود لے لیتے سلام اس میں کونسی بڑی بات ہے۔۔۔

"ہوں بھئی میری ہی غلطی ہے حور تو آپ کو کبھی غلط لگنی ہی نہیں۔۔۔۔سدرہ کی بات کر رہیں تھے ہم۔۔۔۔

دیکھوں حامد سوچ لو اگر اس کہ بعد تم اپنی بات سے ہٹے تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا۔۔۔۔حور کہ علاوہ کوئی نہیں رہ سکتی تمھارے ساتھ۔۔۔

"سدرہ بھتیجی ہے آپ کی پھر بھی آپ کو حور اس سے ذیادہ پسند ہے کیوں ماما؟

"حور سے تمھارے بابا بہت محبت کرتے ہیں اور مجھے حور سبین کی طرح عزیز ہے بس میں یہی چاہتی تھی کہ تمھاری بیوی حور ہی بنے۔۔۔۔

"حامد کہ دل کو کچھ ہوا تھا۔۔۔اوکے ماما بند کریں یہ بات آپ آج بتا دیجئیے گا سب کو میں چلتا ہوں اب تیاریاں دیکھنی ہے بارات آنے والی ہے۔۔۔۔حامد نے جلدی سے باہر کی طرف قدم بڑھا دیے کیوں کہ وہ جانتا تھا ماما ایک دفعہ اور حور کا نام لیتی تو اس کا دل نرم پڑ جانا تھا۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

"اووووو گڈو سن

"کیا ہے آفت کہیں کی۔۔۔۔

"نہیں کیا ہوا ہے یہ کوئلے کی طرح جل کیوں رہا ہے؟

"توں بات نہیں کر مجھ سے...

"ہاں مجھے پتہ ہے توں اس قابل نہیں کہ"حور دی گریٹ"تجھ سے بات کرے مگر پھر بھی بتا کیا ہوا۔۔۔حور نے آنکھ دباتے ہوئے کہا۔۔۔۔

آفت!Dove le storie prendono vita. Scoprilo ora